DailyNewsHeadlineKallar Syedan

123 Million Rps grant for repair work on five roads in Kallar region

کلرسیداں کی پانچ سڑکوں کی فوری مرمت کے لیے 123ملین کی خطیر رقم مختص

پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں اور گردو نواح کی پانچ سڑکوں کی فوری مرمت اور ری سرفیسنگ کے لیے 123ملین کی خطیر رقم مختص کی ہے اور تمام منصوبوں کے لیے ٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے ہیں ان سڑکوں میں روات کلرسیداں روڈ بھی شامل ہے جس کے لیے 75ملین رکھے گئے ہیں سدہ کمال سے مٹور براستہ باغ جمیری سڑک کے لیے 14ملین روات کلر روڈ سے کلری سڑک کے لیے ساڑھے چھ ملین، چوک پنڈوڑی سے کہوٹہ 15ملین ، کہوٹہ سے مٹور براستہ مواڑہ سڑک کے لیے 12ملین مختص کیے گئے ہیں تاہم کلرسیداں دان گلی سڑک نہ دورویہ تعمیر ہوسکی نہ اس کی کارپٹ تعمیر کے کام کا آغاذ ہوسکا اور نہ ہی اس کی مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی کلرسیداں سے دان گلی 22کلومیٹر سڑک کھنڈرات میں بدل چکی ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹو ں میں طے ہوتا ہے جس سے آزاد کشمیر کے مسافروں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے روات سے کلرسیداں دورویہ شاہراہ تعمیر کرائی آزاد کشمیر حکومت نے پلاک سے دان گلی براستہ ڈڈیال کا رپٹ روڈ تعمیر کی ہے جبکہ درمیان میں کلرسیداں سے دھان گلی سڑک مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے جابجا گڑھے حادثات کا موجب بن رہے ہیں اور سیاسی اقابرین اور پنجاب ہائی وے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

Kallar Syedan; Punjab highway has given 123 Million rps grant for repair and resurfacing work on five roads in Kallar Syedan region,

Amongst the roads which will be repaired are Sadda Kamal  to Mator road, Chauk Pindori to Kahuta road and Rawat Kallar road.

حلقہ پی پی 10 تقریبا” سابقہ پی پی 5 ہی ہے, ممبرصوبائی اسمبلی انجینئرقمرالاسلام راجہ

ممبرصوبائی اسمبلی انجینئرقمرالاسلام راجہ نے سوشل میڈیا وال پر کہاہے کہ حلقہ پی پی 10 تقریبا” سابقہ پی پی 5 ہی ہے سوائے چند یو سی کے رد و بدل کے۔ نہ اس کا جغرافیہ مختلف ہے اور نہ لوگ۔ الحمد و للہ اس حلقے کے چپے چپے سے واقف ہوں اور 2008 میں جب پوری طرح واقف نہیں تھا تب بھی اس ذات کبریا نے سرخرو کیا تھا۔ آج بھی کوفے والوں کے مشوروں کو نظر انداز کر کے کربلا کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ کا نام لے کر پی پی دس کی مغربی سرحد سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔ میری انتخابی مہم کاانداز وہی ہے جو 2008 میں تھا۔ ابتدا چونترہ سے ہی ہو رہی ہے اور ذریعہ رساں محبت اور احترام ہے

غلا م مر تضی ستی نےسید جنید عبا س کی جا نب سے دی گئی ا فطا ر پا ر ٹی سے خطاب

 پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر ہنما ا مید وا ر حلقہ ا ین ا ے 57غلا م مر تضی ستی نے کہا ہے کہ سا بق و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کے فو ج کے خلا ف بیا نیے سے ملک د شمنی کھل کر سا منے آ گئی ہے فو ج ا و ر عد لیہ کے خلا ف بیا ن با ز ی سے ا پنی چو ر ی کو چھپا نے کی کو شش کی جا ر ہی ہے عمر ا ن خا ن کی صو ر ت میں ملک میں خو شحا لی آ ئے گی ا ن کے 100ر و ز ہ پلا ن سے نئے پا کستان کی بنیا د ر کھیں ۔ ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا تو ا ر کے ر و ز امید و ا ر صو با ئی ا سمبلی حلقہ پی پی 7سید جنید عبا س کی جا نب سے دی گئی ا فطا ر پا ر ٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س مو قع پر ر ا جہ آ فتا ب حسین جنجو عہ ،ر ا جہ ا ظہر ا قبا ل بھی مو جو د تھے غلا م مر تضی ستی نے کہا کہ ملک میں پا کستا ن تحر یک ا نصا ف تبد یلی لا ئے گی انہو ں نے کہا ملک ا نتہا ئی نا ز ک د و ر سے گز ر ر ہا ہے مو جو د ہ حا لا ت میں بر و قت ا لیکشن و قت کی ضر و ر ت ہیں ا لیکشن میں تا خیر کے با عث ملک کا نقصان ہو گا ا نہو ں نے کہا کہ کر ا چی میں ز رد ا ر ی حکو مت نے کر ا چی کا بیڑ ا غر ق کر د یا پا کستا ن تحر یک ا نصا ف بے ر و ز گا ر ی کے خا تمے ،ملک میں ا نقلا بی تبد یلیا ں لا نے کے لیے 100ر و ز ہ پلا ن ا نتہا ئی ہمیت کا حا مل ہے ا نہو ں نے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف ا پنی چو ر ی چھپا نے کے لیے ملک کو نقصا ن پہچا نے کی کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔

گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا

گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا،جمعہ کے بعد ہفتے کے روزبھی سورج زمین پر آگ برساتا رہا اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جس کے بعد فورس لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوتی تو اگلے دس منٹ میں پھر شیڈول لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی۔جمعہ کی رات کو نماز تراویح کے وقت بھی کلر سیداں شہر میں بجلی موجود نہ تھی ۔کلر سیداں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ انتخاب ہے یہاں کے لوگ یہ پوچھنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کہ یہاں پر کتنے لائن لاسز ہیں اور کن فیڈروں پر بجلی چوری کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں کہیں بھی بجلی چوری نہیں کی جاتی اس کے باوجود سارا سارا دن بجلی کا غائب رہنا سوالیہ نشان ہے ۔آئیسکو حکام ثابت کریں کہ کلر سیداں کے لوگ بجلی چور ہیں یہ پھر اپنی نا اہلی پر مقامی لوگوں سے معذرت طلب کریں ۔

میرے دادا کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔ماہ پارہ مغل

پی ٹی آئی کی رہنما ماہ پارہ مغل نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی شازیہ سومروذاتی حیثیت میں ان کے گھر آئیں تھیں جہاں انہوں نے میرے دادا کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔

ملک سعید کو محکمانہ ترقی پر دلی مبارکباد

سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید سلیم ،راجہ عمران حمید، زاہد ستی، گلریز خان ، راجہ صفدر آف کرنب بلوچ نے نائب تحصیلدار محکمہ مال طاہر حسین شاہ اور ملک سعید کو محکمانہ ترقی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے

ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کر کے جنگل میں لگی آگ سے آبادی کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچا لیا

ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کر کے جنگل میں لگی آگ سے آبادی کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچا لیا۔گزشتہ روز دوبیرن کلاں کے قریب واقع ٹیالہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی جنگل تک گاڑیوں کی رسائی ممکن نہ تھی ریسکیو ٹیموں نے آ گ کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے رستے کی جھاڑیوں کو مٹا کر خطرے کو کم کر دیا ۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button