DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Rumors of body found in Jorian region of Chak Bale Khan

چک بیلی خان کے نواحی علاقہ جوڑیاں سے جواں سال لڑکی کی لاش برآمد ہونے کی افواہ

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان کے نواحی علاقہ جوڑیاں سے جواں سال لڑکی کی لاش برآمد ہونے کی افواہ نے علاقے میں ہل چل مچا دی خبر کے مطابق جوڑیاں کے قریب واقع دو پولٹری فارمز کے درمیان نیلے کپڑے پہنے ایک لڑکی کی لاش تھی جو دو روز رہنے کے بعد جلا دی گئی پھیلی ہوئی خبر کے مطابق مقامی پولیس ، میڈیا کے نمائندے اور علاقہ کے لوگ وہاں پہنچ گئے بتائی گئی جگہ جلی ہوئی تھی لیکن وہاں کوئی لاش نہیں تھی پولیس بغیر کسی برآمدگی کے واپس لوٹ گئی کسی بھی بالغ آدمی نے لاش کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی البتہ رات 9بجے وہاں آگ لگی دیکھے جانے کی الطاف نامی آدمی نے تصدیق کی ہے جبکہ لاش کی موجودگی کے متعلق قریب میں موجود خانہ بدوشوں کے بچوں نے تصدیق کی ہے جو اسی علاقہ میں مویشی چراتے ہیں

چوہدری امیر افضل نے عمائدین کو یقین دلایا کہ وہ نیا پاکستان بننے اور اپنے حلقے کی خوشحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور امیدوار برائے حلقہ پی پی10چوہدری محمد امیر افضل سے پبلک سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں مختلف برادریوں اور موضعات سے تعلق رکھنے والے عمائدین علاقہ نے وفود کی شکل میں ملاقات کی اور انھیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا چوہدری امیر افضل نے عمائدیں علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد حلقے کے عوام سے مشاورت کا ایک نظام قائم کروں گا اور ا نشااللہ یہ حلقہ پنجاب کے حلقوں میں رول ماڈل ہو گا عمائدین نے چوہدری محمد امیر افضل کو بتایا کہ انھوں نے ایک عرصہ تک جناب چوہدری نثار علی خان کو سپورٹ کیا لیکن بد قسمتی سے اب تک ان کا علاقہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہ الیکشن کے علاوہ کبھی علاقے کا منہ نہیں کرتے انھیں چوہدری امیر افضل کی شکل میں ایسا مسیحا نظر آیا ہے جس نے حلقے کے اندر رہ کر چوہدری نثار صاحب کی روایتی سیاست کو چیلنج کیا ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا پروگرام ان کے دلوں کو بھا گیا ہے جس کے لئے وہ چوہدری امیر افضل کے شانہ بشانہ کام کر کے عمران خان کا پروگرام گلی گلی محلے محلے پہنچائیں گے چوہدری امیر افضل نے عمائدین کو یقین دلایا کہ وہ نیا پاکستان بننے اور اپنے حلقے کی خوشحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے 

Show More

Related Articles

Back to top button