DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Raja Sohail abbass appointed Gen sec PMl-N

راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ کی بطور مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری نوٹیفکیشن

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ کی بطور مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری تقرری پارٹی کیلئے نیک شگون ہے اور اہم شخصیات نے اسے سراہا ہے چیئرمین شاہد صراف ، سٹی کونسلرز خواجہ اعجاز، ملک حمید، مرزا عرفان، ملک حارث، عمران بٹ، آصف خان،چوہدری سہیل اشرف، چوہدری راشد گجرنے راجہ سہیل عباس کیانی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا خیر مقدم کیاجنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز راجہ محمد جاویداخلاص اور تحصیل صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ نے ایک تقریب میں جاری کیا 

راجہ محمد جواد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے اجلاس سے خطاب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
رمضان المبارک ہمارے لئے تربیتی موسم کی حیثیت رکھتا ہے رمضان کی بابرکت ساعتیں اپنی محرومیوں کو دور کرنے اور رب سے لو لگانے کا ذریعہ ہیں جماعت اسلامی کے کارکنا ن اپنے تزکیہ کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کمربستہ ہیں ان خیالات کااظہار حلقہ پی پی آٹھ کے امیدوار راجہ محمد جواد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مستحقین میں عید گفٹ کی تقسیم کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خواجہ کبیر احمد نے کہا کہ انشاء اللہ اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح مخیر حضرات کے تعاون سے لاکھوں روپے کا راشن تقسیم کیا جائے گاراجہ محمد جواد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں میں مسلسل اضافہ اللہ کی رحمت اور لوگوں کے آپ پر اعتماد کا نتیجہ ہے جماعت اسلامی کے اندر آڈٹ کا موثر نظام ہے ایک ایک پائی کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور بروقت مستحقین تک پہنچایا جاتا ہے 

سورج کی برستی آگ ، واپڈا نے بھی تیمور بدل لئے بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
سورج کی برستی آگ ، واپڈا نے بھی تیمور بدل لئے بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی بند رکھ کر خوب بددعائیں لیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی واپڈا گوجرخان کا پارہ ہائی ہوگیا بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات ہیں گزشتہ روز بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے مساجد میں لوگوں کو وضو کیلئے پانی بھی میسر نہ تھا نماز جمعہ کے اوقات میں بجلی بند رکھنے سے نمازیوں کا حبس اور گرمی کے باعث سخت براحال پسینے سے شرابور ہوگئے عوامی سماجی اور دینی حلقوں نے ماہ رمضان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واپڈا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے

گوجرخان میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا نواحی آبادیوں میں شدید گرمی اور ماہ رمضان میں بھی کئی کئی روز پانی سپلائی نہیں کیا جاتا آبادی مکین روزہ رکھ کر سارا دن پانی کے حصول کیلئے مار ے مارے پھرتے رہتے ہیں پرائیویٹ واٹر ٹینکروں کی چاندی علاقے کے کونسلر بھی اپنی اپنی وارڈوں میں پانی کی سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کچھ نہ کر سکے تفصیلات مطابق گوجرخان شہر میں بلدیہ کی طرف سے سپلائی کیا جانے والا پانی شہر کی آبادیوں میں کئی کئی روزسپلائی نہیں کیا جاتا جس کے باعث شدید گرمی میں لوگوں کو پانی میسر نہ ہے بلدیہ گوجرخان شہر میں پانی کی سپلائی کو بہتر نہ کر سکی جس کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا لوگ پرائیویٹ ٹینکروں سے بھاری رقوم دے کر پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں آبادی مکینوں نے علاقے کے کونسلروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ کونسلروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات اور ضروریات کو پورا کریں نہ کہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے ووٹروں کو بھول کر اپنے کاموں میں مصروف ہوجائیں عوام کے مسائل پر بھی توجہ دیں اور پانی کے مسئلہ کو حل کرائیں

Show More

Related Articles

Back to top button