اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن سردار عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ کام کررہی ہے،اس کی ساکھ پر کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے وقت پر منعقد ہوں گے،مسلم لیگ (ن) کے کریڈٹ میں بجلی وگیس کے بحرانوں پر قابو پانا اور ملک گیر شاہراتی نیٹ ورک کی توسیع سمیت کئی شاندار کارنامے شامل ہیں،پاکستان اپنی سرزمین کے اندر خالصتاً اپنے مقاصد اور قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کررہا ہے،انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے جوان الیکشن 2018میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گئے راولپنڈی ڈویژن کے یوتھ ونگ کے جوان پارٹی کا اثاثہ ہیں مسلم لیگ (ن) کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے ملک پاکستان کو صیح معنوں میں ترقی کی راپ پر گامزن کر دیا ہے اور پاکستان کا امیج بہتر کر دیا ہے کچھ سیاسی قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی انہوں نے مزید کہا میاں بردارن نے ہمیشہ ملک کے لیے سوچا ہے اور آئندہ بھی ہم میاں بردران کے ساتھ ہیں ان کی قیادت میں ملک پاکستان میں درپیش مصنوعی بحرانوں سے چھٹکارہ پانے ہماری یوتھ اپنا اہم کردار ادا کریں گی اسی بدولت آئندہ الیکشن میں کامیابی ہماری ہوگی ۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شرقی گوجرخان کا دورہ
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شرقی گوجرخان کا دورہ کرتے ہوئے قاضیاں میں پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد کے بھائی سائیں واجد حسین کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ کامران کامی ،محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ،پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،ملک پرویز ،محمد ادریس ،مرزا فرحان اور سنیئر صحافی قاضیاں راجہ نوید تھے ،
جبر بیول پریس کلب کے نو منتخب عہدہدران صیح طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گئے
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جبر بیول پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ندیم رانا ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق ،سنیئر نائب صدر شیخ محمد عابد ،نائب صدر شیخ محمد ممراز ،جوائنٹ سیکر ٹری شاہد محمود منگی ،سیکرٹری اطلاعات یاسین ہاشمی ،فنانس سیکرٹری چوہدری طاہر وسیم ، راجہ نوید قاضیاں،چوہدری مظہر بیول ،موبین ہاشمی ،محمد سلمان احمد ،ملک یونس ،محمد آصف راجو کو پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف ،ملک پرویز آف کنگر ،پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری جاوید کوثر ،تحریک منہا ج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدو س ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ ڈسڑکٹ راولپنڈی سردار عبدالقیوم ،راجہ منظور ،صوبیدار حاجی محمد اشرف ،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست ،پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مرادنے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جبر بیول پریس کلب کے نو منتخب عہدہدران صیح طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گئے اور کسی کرپٹ مافیاء یا قلم فروش کا ڈٹ کر سامنا کرئے گئے اور عوامی مسائل اعلیٰ احکام تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے ۔