DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; We will standby PPP till the end, Mirza Abdul Rehman

ہمار اجینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے,مرزا عبدالرحمن

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
ہمار اجینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے پارٹی کیلئے جدوجہد اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہر حالات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہے ان خیالات کااظہار پیپلزپاٹی کے سینئر رہنما مرزا عبدالرحمن اور ان کے برادراصغر مرزارمضان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے ہی پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہوئے اور پی ایس ایف سے پارٹی کیلئے جدجہد کا آغاز کیا یہ سفر اسی محنت اور لگن سے جاری ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کو جاری رکھے ہوئے ہیں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ہر حالات میں پارٹی سے وفا نبھائی ہے حلقہ پی پی آٹھ سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو درخواست جمع کرا دی ہے انشاء اللہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لونگا دوستوں اور پارٹی کارکنوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے

نائب تحصیلدار ملک سعید نواز کی پرموشن کردی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
نائب تحصیلدار ملک سعید نواز کی پرموشن کردی گئی ملک سعید نواز نے بطور نائب تحصیلدار گوجرخان میں مختلف ادوار میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ان کا سائلین سے احسن برتاؤ اور خوش اخلاقی سے پیش آنا ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تحصیلدار بننے پر سینئر صحافی ملک محمد نصیر، مہرحاجی ریاض، ریڈر ملک عمران فیض، چوہدری نصیر ،حاجی عمران نے مبارک باد پیش کی ہے 

ہاؤسنگ اسکیم نمبر1پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے سیوریج لائن کئی روز سے لیکج کے باعث گندا پانی اور غلاظت سڑک پر پھیلا ہوا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
ہاؤسنگ اسکیم نمبر1پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے سیوریج لائن کئی روز سے لیکج کے باعث گندا پانی اور غلاظت سڑک پر پھیلا ہوا ہے اور گہرے گڑھوں میں گندا پانی کھڑا رہنے سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ٹوٹی ہوئی سیوریج لائن کی مرمت کرنے کی بلدیہ نے زحمت گوارا نہ کی بلدیہ اس صورتحال پر آنکھیں کھولے اور سیوریج لائن کی مرمت کر کے سڑک سے جوہڑ کا خاتمہ کرے اور مسئلہ حل کر کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کرے

گوجرخان شہر میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان شہر میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ آوارہ کتے باؤلے پن کا شکار ہونے کا بھی خطرہ بلدیہ گوجرخان فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاآغاز کرے شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی آبادی میں آوارہ کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ خارش زدہ کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں اور شدید گرمی میں کتے باؤلے ہو کر کاٹنے کا بھی باعث بن سکتے ہیں بلدیہ گوجرخان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرے

Show More

Related Articles

Back to top button