اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔مسلم لیگی رہنماء چوہدری محبوب حسین آف لس نے کہا ہے کہ چوہدری افتخار احمد وارثی ایک ایماندار اور شریف شخصیت کا نام ہے جن کا ماضی بے داغ اور کرپشن سے پاک ہے وہ الیکشن ضرور لڑیں گئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی ایک منجھے ہوئے سیاسی کھلاڑی ہیں اور (ن) لیگ کے وفادار ہیں ایک ایسا شخص جو 30ہزار ووٹ کی لیڈ سے الیکشن جیتتاہے یہ ثبوت ہے کہ اس شخص کو عوام کتناچاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا چوہدری افتخار احمد وارثی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ان کا اپنا ایک منفرد مقامی ہے ان کا سیاسی کئیریر کسی قسم کے دھبے سے پاک ہے انشاء اللہ پارٹی قیادت ایک بار پھر اعتماد کرئے گی اور چوہدری افتخار احمد وارثی ایک بار پھر الیکشن لڑیں گئے اور عوامی خدمت کا سلسلہ بھر جاری رکھیں گئے ۔
جبر شہر میں قصابوں نے انت مچا دی من مانے ریٹ وصول کرنے لگے
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ا)۔۔۔۔سلام پورہ جبر شہر میں قصابوں نے انت مچا دی من مانے ریٹ وصول کرنے لگے جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت دھرلے سے جاری ہے پرائس مجسٹریٹ کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئیں ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ظفر محمود تھاتھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبر شہر کے قصابوں نے ساڑھے تین سو کے بجائے 4سو روپے کلو موٹا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا جبکہ چھوٹا گوشت 8سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے کمزور بیمار جانور ذبح کیے جاتے ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بجلی کا بدترین بحران ،واپڈا احکام نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معمول بنا لیا
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔بجلی کا بدترین بحران ،واپڈا احکام نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معمول بنا لیا اسلام پورہ جبر ،قاضیاں اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا سخت گرمی میں کہیں کہیں گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ گوجرخان میں 13مئی کو جلسے میں میاں نواز شریف کا بجلی میٹر وں سے استقبال کیا جائے گا اور ہمیں بتایا جائے جو بجلی سسٹم میں ڈالی جانی تھی وہ کدھر گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں6000میگا واٹ بجلی سسٹم سے ہی آؤٹ ہو گئی ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت سے بوڑھے بچے شدید مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ کم وولٹیج سے الیکٹرونکس جل رہی ہے جبکہ کاروبار زندگی بری طرح متاثرہے دیہاڑی دار طبقہ خالی ہاتھوں گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں حکومت کا بنیادی وعدہ تھا بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنا حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے اور ساتھ ساتھ ملک سے بجلی بھی ختم کر رہی ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو بجلی بل ادا نہیں کریں گئے اور حکومت کے خلاف اتجاجی مظاہرہ کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں عوام علاقہ نے متعلقہ واپڈا کے اعلیٰ احکا م سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شرقی گوجرخان میں ملک پرویز آف کنگر جیسی شخصیت کا کوئی متبادل نہیں
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے۔۔۔۔مندہال کی نوجوان مسلم لیگی سیاسی شخصیت اسرار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرقی گوجرخان میں ملک پرویز آف کنگر جیسی شخصیت کا کوئی متبادل نہیں ہے الیکشن لڑنا ان کا حق ہے الیکشن پارٹی ٹکٹ اپلائی کرنا چاہیے اگر ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہو گی کیونکہ ہمارے حلقے میں پارٹی ٹکٹ لے لینا پہلی کامیابی ہو جاتی ہے اور عوامی رابطہ میں بھی آسانی ہو جاتی ہے وہ بخثیت پارٹی ٹکٹ یا آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ملک پرویز آ ف کنگر کی شخصیت کے بارے ہر کوئی جانتا ہے انتہائی مخلص اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک پرویز تھوڑے سے عرصے میں عوام میں وہ اپنا مفرد مقام بنا چکے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی کامیاب ہو کر آیا ہے اس نے شرقی گوجرخان پلینہ سے آگے لوگوں سے مسائل حل کر وانا گوارہ نہیں کیا ملک پرویز آف کنگر کو ہر حال میں کامیاب کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کر یں گئے
اکرام الحق قریشی اور عزیز پاشا کو عمر ہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پریس کلب کلر سیداں اکرام الحق قریشی اور عزیز پاشا کو عمر ہ کی سعادت حاصل کرنے پر مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق ،ممراز شیخ اور انجم ملک نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جامع مسجد خضرا محلہ مدنی میں منعقدہ بڑی محفل پاک
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )پیر صاحب نیریاں شریف پیر محمد شمس العارفین نے کہا ہے کہ شادی صرف دنیاوی بندھن ہی نہیں بلکہ در اصل سنت کریمہ ﷺہے اسے خرافات کی نظر کرنے کی بجائے ذکر اللہ کی محافل سجانے اور سنت محمد ی ﷺ کے مطابق انجام دینے والے دنیا وآخرت میں کامران رہتے ہیں ،وہ یہاں مقامی نوجوان ثناء خوان اور تاجر محمد وقاص کی شادی کے موقع پر جامع مسجد خضرا محلہ مدنی میں منعقدہ بڑی محفل پاک سے خطاب کر رہے تھے ،خطیب علامہ محمد عمر مدنی اور دلہا کے ماموں علامہ محمد طیب نے بھی خطاب کیا ،پیر صاحب نیریاں شریف نے شادی کی محفلِ مقدسہ کے بعد معروف استادالاساتذہ و استاد الحدیث حافظ محمد اکبر کے مدرسہ ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ کا دورہ بھی کیااور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کر تے ہوئے علامہ اکبر اور انکے مدرسین کی کاوشوں کوبے حد سراہااورانکے اخلاص،علم وعمل اورزندگیوں کیلئے دعائے خیر بھی کی ۔
ناصر بشیر راجہ کی وفات پر جبر پریس کلب کے صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کااظہار
اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے۔۔۔۔سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرسیداں ناصر بشیر راجہ کی وفات پر جبر پریس کلب کے صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے