DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: At local court police case and bails cancelled against those who protested against Haq Khateeb

کلرسیداں کی مقامی عدالت میں حق خطیب کے مقدمہ میں ضمانتیں منسوخ کردیں کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)—کلرسیداں کی مقامی عدالت میں حق خطیب کے بارے میں مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے آستانہ کی بے حرمتی اور مریدین و زائرین کے جذبات مجروح کرنے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان کارکن اور معروف اینکر اقرار الحسن کے قریبی ساتھی شیخ برھان علی،محمد ٹقلین نامزد متعدد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردیں کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی،دوماہ قبل آستانہ عالیہ کلرسیداں کے خادم شہریار عباسی نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ سینٹ ارکان مختلف شعبوں کے افسران و ملک بھر سے زائرین دم کروانے آئے ہوئے تھے کہ اچانک آستانے کے باہر چالیس پچاس افراد پیر صاحب کو گالم گلوچ دے رہے تھے اور لوگوں کو حملے کے لیئے اکسا رہے تھے ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے و اسلحہ بھی تھا جنہوں نے دھاوا بول دیا اور آستانے اور باہر کھڑی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اس گروہ کی قیادت شیخ برھان علی و دیگر کر رہے تھے شیخ برھان علی سمیت دیگر نامزد ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں اس دوران کئی ملزمان کے معاملات بھی اندرون خانہ طے ہو گئے مگر مقامی عدالت نے پیر کے روز شیخ برھان علی محمد ثقلین کی عبوری ضمانتوں کی توثیق نہ کرتے ہوئے انہیں منسوخ کردیا دیگر ملزمان کی درخواستیں عدم پیروی خارج کردی گئیں ادھر عدالتی فیصلے کے بعد وہاں موجود کسی نامزد ملزم کی گرفتاری ممکن نہ ہوسکی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, April, 2024)- In the local court of Kallar Syedan, Those charged for defaming Astana Aliya and hurting the sentiments of pilgrims and for allegedly using offensive words about Haq Khateeb, the case was disolved with bails being cancelled.

The young activist of PTI and the close associate of well-known anchor Iqarul Hasan, Sheikh Burhan Ali, Muhammad Taqleen, bails were cancelled. The interim bails of several other accused were also cancelled. No arrests could be also made.

In the case It was said that members of the senate, officers of various departments and pilgrims from all over the country were coming to pay their respects, when suddenly forty or fifty people outside the darbar were abusing Pir Haq Khateeb and inciting people to attack with sticks and weapons in their hands.

There was also those who stormed and pelted stones on the Darbar and the vehicles parked outside. This group were led by Sheikh Burhan Ali and others. Other named accused including Sheikh Burhan Ali had obtained interim bails from the court.

They were settled inside the house, but the local court cancelled the interim bail of Sheikh Burhan Ali Muhammad Saqlain on Monday, while the applications of the other accused were dismissed for non-compliance.

اسلام اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ) گھر سے گرم حمام کیلئے جانے والا شخص لاپتہ ہو گیا

Family fear for missing Islam Ishaq from Sahot Baghyal, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)—گھر سے گرم حمام کیلئے جانے والا شخص لاپتہ ہو گیا اور چھ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کا سراغ نہ مل سکا۔محمد اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ) نے مقدمہ درج کروایا کہ 18اپریل کی صبح 9بجے اس کا بیٹا اسلام اسحاق چوآ خالصہ گرم حمام پر گیا اور 11بجے کے قریب اپنے ایک ساتھی اسرار جٹ کیساتھ بیٹھ کر کلر سیداں چلا گیا اور گراؤنڈ کے پاس یہ کہہ کر اتر گیا کہ اس نے کلر سیداں کچہری جانا ہے جس کے بعدسے ابھی تک وہ گھر واپس آیا نہ ہی اس کے موبائل فون پر رابطہ ہو رہا ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کا دورہ کلرسیداں

Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s special envoy Sheikh Sajidur Rehman visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کا دورہ کلرسیداں،ٹریفک حادثے میں زخمی شاہد گجر کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے جبر جا کر چوہدری ظفر پگاڑہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد محترم الحاج چوہدری محمد اسلم کی وفات پر تعذیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازے پر گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی روکنے پر مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا شکریہ

Raja Sagheer Ahmed thanked for stopping toll plaza on Rawat Kallar Dhuangali Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)—بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازے پر گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی روکنے پر مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل سڑک پر ٹال پلازہ کی منظوری دے کر عوام علاقہ سے زیادتی کی ہے عوام اس پر سراپا احتجاج ہیں انہوں نے ٹال پلازہ پر وصولی روکنے پر راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیاہے۔

ڈھوک مک میں سابق رکن بلدیہ کلرسیداں صوفی ضابر حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

The mother of ex-municipal member Kallar Syedan Sufi Zabir Hussain passed away in Dhok Mak

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)—سابق رکن بلدیہ کلرسیداں صوفی ضابر حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد،محمود شوکت بھٹی،حافط سہیل اشرف ملک،شیخ ساجد الرحمان،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،قمر ایاز،حاجی شوکت علی،عاطف اعجاز،چوہدری توقیراسلم،ماسٹر محمد ظہیر،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،چوہدری ضیارب منہاس،حاجی طارق تاج،محسن نوید سیٹھی،عابداللہ سیٹھی،جاوید اقبال،نصیر اختر بھٹی،مرزا اظہر محمود،شیخ ندیم احمد،حاجی ریاست حسین،مرزا تنویر الحق،ملک محمد زبیر و دیگر نے شرکت کی۔

دوبیرن کلاں میں نمبردار اسلم مرحوم کی بیوہ وفات پا گئیں

The widow of late Nambardar Aslam passed away in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, اپریل,2024ء)— نمبردار اسلم مرحوم کی بیوہ مرزا علی اصغر کی بھابھی صاحبہ، نثار حیدر اور طاہر عباس (ڈاکٹر) کی والدہ صاحبہ اور مرزا عبدالعزیز گھگڑ پلازہ کے اونر لیاقت مرزا صاحب کی ساس صاحبہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ کل دن 11 بجے بروز منگل دوبیرن کلاں میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button