DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two houses were damaged due to heavy rain and lightning

کلرسیداں میں موسلادہار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کو نقصان پہنچا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, اپریل,2024ء)—کلرسیداں میں موسلادہار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کو نقصان پہنچا نصف درجن سے زائد گھروں کی وائرنگ دو ٹرانسفارمر بھی جل گئے ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سارا دن وقفے وقفے سے گرج و چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رھا کلرسیداں بائی پاس پر واقع لونی جندراں میں آسمانی بجلی گرنے سے محمد ایوب سے سمیت دو گھروں میں کھڑکیاں دور جا گریں کمروں میں سوراخ اور دراڑیں پڑ گئیں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی چھ سے زائد گھروں کی وائرنگ بجلی کے میٹرز بھی جل گئے لونی جندراں اور محل جمال میں آسمانی بجلی پڑنے سے آئیسکو کے دو ٹرانسسفارمر بھی جل گئے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اسمانی بجلی سے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا لوگوں سے بارش کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, April, 2024)- Two houses were damaged due to lightning in Kallar Syedan, the wiring of more than half a dozen houses, two transformers were also burnt, and a woman was also injured. According to the details, it continued to rain intermittently with thunder and lightning throughout the day on Monday. Due to the lightning strike in Looni Jandran located on the Bypass, the windows of two houses, including Muhammad Ayub’s, were blown away and there were holes and cracks in the rooms. A woman was also injured, the wiring of more than six houses, electricity meters were also burnt, two transformers of IESCO were also burnt due to lightning in Looni Jandran and Mahal Jamal. Raja Sagheer visited houses and advised people to stay away from electrical installations in case of rain and asked citizens to avoid unnecessary transportation.

اسمانی بجلی گرنے سے نورودلال میں عارف قریشی کی گائے ہلاک

Arif Qureshi’s cow was killed by lightning in village Noordalal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, اپریل,2024ء)—اسمانی بجلی کی خبر میں اضافہ پلیز.. اسمانی بجلی گرنے سے نورودلال میں عارف قریشی کی گائے ہلاک ہو گئی اسمانی بجلی گرنے سے گاؤں بھاٹہ کا بجلی کا ٹرانسفارمر بھی جل گیا

ملک کو جن سنگین معاشی سیاسی مسائل کا سامنا ہے اس کی واحد وجہ میاں نوازشریف کو زبردستی اقتدار سے معزول کر کے سزائیں دینا ہے, چوہدری محمد ریاض

The only reason for the serious economic and political problems that the country is facing is due to Mian Nawaz Sharif being forcefully ousting from power, Chaudhry Muhammad Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, اپریل,2024ء)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ آج ملک کو جن سنگین معاشی سیاسی مسائل کا سامنا ہے اس کی واحد وجہ میاں نوازشریف کو زبردستی اقتدار سے معزول کر کے سزائیں دینا ہے آج بھی ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ہے،8 فروری کے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھتے رہیں گے اس میں بامراد اور ناکام دونوں صورتحال سے انتہائی مایوس و پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں بزرگ رہنما الحاج اسلم بانی کی رھائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 1985 میں کھڑے تھے میاں نوازشریف نے مجھے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کی خود یقین دھانی کروا رکھی تھی مگر پارٹی نے مجھے نامزد نہ کیا اس میں میاں نوازشریف کا کوئی قصور نہیں اس بار امیدواروں کی نامزدگیوں کے فیصلے کہیں اور کسی اور نے کیئے جس کے نتائج کے نتیجے میں ملک میں جاری تقسیم افراتفری نفرت اور سیاسی عدم استحکام میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قوم میاں نوازشریف کی کامیابی سے چلتی حکومت کو اقامہ کے نام پر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی آڑ میں سزائیں دلوائیں گئیں انہیں وزارت عظمی سے الگ کرکے جیل میں ڈال دیا گیا اس سارے کھیل کو قوم کے سامنے انا چاہیئے اس کے کرداروں کو بینقاب کیئے بغیر ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ عوام میں تقسیم اور سیاسی انارکی میں اضافہ ہو رھا یے 8 فروری کے انتخابات سے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام میں کمی کی بجائے مذید اضافہ ہوا ہم پون صدی بعد بھی تجربات سے گزر رہے ہیں اور عوام صورتحال سے عاجز آ چکے ہیں مہنگائی نے نہ صرف وائٹ کالر اور غریبوں کو بلکہ لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والوں کو بھی دیوار سے لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک پر مسلم لیگ ن و ش کی نہیں کسی اور کی حکومت ہے ن لیگ کی حکومت ہوتی تو نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہوتے انہوں نے کہا کہ میں نے خود انتخابی نتائج کے بعد میاں نوازشریف کو فون کرکے مشورہ دیا تھا کہ وہ حکومت کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف ہی ملک کو گرداب سے نکال سکتے ہیں اس کے سوا دیگر تمام تجربات کا مقدمہ ناکامی ہی ہو گا انہوں نے ایک سوال کے جواب کہا کہ وہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں وہ 1985 میں کھڑے تھے حقیقیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا انہوں نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کو مینج کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ گوجرخان میں 2013 کے بعد ہمیشہ نادیدہ قوتوں نے راجہ پرویزاشرف کی کامیابی کو ممکن بنایا پی ڈی ایم کی حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز راجہ پرویز اشرف کو دیئے مگر لوگوں نے ووٹ عمران خان کے نامزد امیدواروں کو دیئے میں دوسرے نمبر پر رھا مگر کامیابی کے اعلانات کسی اور کے ہوئے۔

نان 20 اور روٹی 16 روپے فروخت کرنے کا حکم

Order to sell naan 20 and roti 16 rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, اپریل,2024ء)—وزیراعلی پنجاب مریم نواز نواز نے کل بروز اتوار نان 20 اور روٹی 16 روپے فروخت کرنے کا حکم دیا مگر آج پیر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اہلکاروں نے نان بائیوں کو جو نرخنامے جاری کیئے ان میں نان 25 اور روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کو کہا گیا اس طرح انتظامیہ اہلکاروں نے پہلے ہی روز وزیراعلی پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر انہیں شرمندہ کیا ہے۔

سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدرہ شاہد گجر موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے

Former Vice Chairman UC Kanoha Chaudhary Shahid Gujjar was seriously injured after being hit by a motorcyclist

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, اپریل,2024ء)—مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدرہ شاہد گجر موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے یہ واقعہ کلرسیداں مرید چوک میں دوبیرن روڈ پر اس وقت پیش آیا جب چوہدری شاہد گجر ایک شادی ہال سے نکل پر سڑک پر پہنچے ہی تھے کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ھوئے موٹر سائیکل ان پر چڑھا دی جس سے ان کے ناک اور بازو کی ہڈیاں بری طرح سے متاثر ہوئیں ان کے دانت ٹوٹ گئے اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید ضربات آئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button