AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: A seminar organized on the occasion of International Women’s Day at Mian Muhammad Bakhsh Library

میاں محمد بخش لائبریری میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ سیمینار

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — معاون خصوصی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امور و بنیادی حقوق محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ خواتین ملکی آبادی کا 50فیصد سے زائد حصہ ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنے اپنے کارہائے نمایاں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ سرانجام دے رہی ہیں۔پاکستان میں خواتین کو تمام حقوق مل رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ بھارتی درندہ صفت فوج انسانیت سوز مظالم اور عصمت دری میں مصروف عمل ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اقوام عالم سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والی خواتین کے حقوق کے دفاع کی طرح مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حقوق کا بھی دفاع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میاں محمد بخش لائبریری میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کی صدارت معروف قانون دان محترمہ سدرہ لطیف ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جے کے ایس ڈی ایم آئی کے کنٹری کوارڈنیٹر راجہ ساجد محمود نے سر انجام دیئے۔سیمینار سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ صباح اویس،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے صدر چوہدری منیر حسین ایڈووکیٹ،پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج محترمہ پروین اختر،سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری پروفیسر عبدالرزاق،سابق میئر ہیلی فیکس ارشد حسین،سوشل ویلفیئر آفیسر محترمہ شاہین نے خطاب کیا جبکہ سیمینار میں ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری محترمہ بشریٰ رحیم،سابق ڈائریکٹر اطلاعات چوہدری محمد رشید،ریڈیو اینکر راجہ عبدالرؤف،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معاون خصوصی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امور و بنیادی حقوق محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان)کی کاوشوں سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کے انعقاد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ نجابت حسین تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اسی وجہ سے ان کی خدمات کے صلہ میں حکومت پاکستان نے انھیں ستارہ پاکستان جیسے قومی سول ایوارڈ سے نواز ہے۔ انھوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کے ترقی بغیر نہ کوئی ملک اور نہ ہی کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ حکومت آزادکشمیر خواتین کی ترقی اور انھیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ جہاں کئی خواتین کے حقوق کی حق تلفی ہوگی قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی آواز بنوں گی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کو دین اسلام نے بہت اہم مقام اور اہمیت دے رکھی ہے۔خواتین ماں،بہن،بیٹی کی حیثیت میں انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہیں۔جو ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ سیاست سمیت پاک فوج اور پولیس میں بھی ہماری خواتین کا اہم رول ہے۔مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور عصمت دری کے واقعات پر دنیا بھر کی خواتین کو آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ انھیں دوسرے مہذب ممالک کی طرح حقوق مل سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (نسواں)محترمہ صباء اویس نے مختلف قراردادیں پیش کیں جن میں مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور خواتین اور بچوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دنیا کہ مہذب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائی جائے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ انسانیت کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی پوری کشمیری قوم کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔ایک اور قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی غاصبانہ تسلط سے جلد از جلد آزادی حاصل کریں گے اور بھارتی تمام جابرانہ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ایک اور قرارداد میں خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کو بری طرح سلب کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ایک اور قرارداد میں مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اور خواتین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور انھیں یقین دلایا کہ راہ آزادی میں ان کی تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر شہداء کشمیر،شہداء پاکستان،شہدائے پاک افواج،شہدائے سیکورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 09, March 2024) — Ms. Nabila Ayub, Special Assistant to the Independent Government of Jammu and Kashmir for Law and Justice, Parliamentary Affairs and Fundamental Rights, has said that women constitute more than 50 percent of the country’s population. More people are doing their work side by side with prominent men in various fields. In Pakistan, women are getting all the rights, while in occupied Kashmir, women in occupied Kashmir are being brutalized by the Indian army. We strongly condemn. There is a strong demand from the world to defend the rights of the women of Occupied Kashmir just like defending the rights of women living in other countries of the world. She spoke as a special guest at the seminar organized by Jammu and Kashmir Tehreek Haq Khudradiat International at Mian Muhammad Bakhsh Library on the occasion of International Women’s Day

.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) —وزیر حکومت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان اور سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک آبپاشی و اسما ء عامر محمود مرزا کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر میرپور ڈاکٹر مجاہد یونس کے زیر نگرانی گورنمنٹ پولٹری فارم چک ساگر (جاتلاں)سے حاصل کردہ اعلی نسل کا3000 یک روزہ چوزہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ضلع باغ ڈاکٹر شبیر شیخ کو مہیاکیا گیا جبکہ دس ایام بعد مزید 3000 سے زائد چوزہ ضلع باغ کو فراہم کیا جائے گا۔ گورنمنٹ پولٹری فارم چک ساگر میرپور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر کا واحد فارم ہے جس کی ہیچری مکمل طور پر فنکشنل ہے اور یہ پورے آزادکشمیر میں دیہی مرغبانی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔گورنمنٹ پولٹری فارم چک ساگر میرپور میں اعلی نسل کی بلیک آسٹرالورپ، آر آئی آر اور پلے ماوتھ راک مرغیاں موجود ہیں جو سالانہ 220 سے زائد انڈے دیتی ہیں اور عوامی طور پر کافی پسند کی جاتی ہیں اور اس معاملہ میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے تمام اضلاع کے آفیسران کو دیہی مرغبانی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔ان خیالات کاااظہار ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک اینڈپولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر مجاہد یونس میں نے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار آزادکشمیر جناب حلیم اعظم ایڈوکیٹ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امتیاز، سابق سینئر ٹیچرچوہدری صدیق اور سول سوسائٹی کے دیگر نمائندے موجود تھے۔

——————————————————————————————-

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — وزیر حکومت چودھری قاسم مجید نے کہاہے کہ دور حاضر میں بچوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے خاص طور پر بچیوں کی تعلیم بے حد ضروری ہے۔جہاں پرائیویٹ سیکٹراچھا کام کررہا ہے اور آپ لوگ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم کیلئے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں نہ صرف داخل کرواتے ہیں۔اسی طرح ریاستی اداروں سرکاری سکولوں میں بھی اپنے بچون کو داخل کروائیں۔جس طرح ان تقریبات میں میری مائیں بہنیں بیٹیاں اور احباب شرکت کرتے ہیں ایسے ہی آپ سرکاری اداروں کی تقریب تقسیم انعامات میں بھی شریک ہوا کریں۔ ان خیالات کا اظہار چودھری قاسم مجید نے کشمیر میڈیکل اینڈ کمپیوٹر سائنس کالج خان آباد چکسواری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری ا داروں کا بجٹ کروڑون روپے میں ہے جبکہ ان میں سے بعض اداروں کی کارکردگی معیاری نہیں ہے۔ریاست ان سرکاریا داروں پر آپ کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرتی ہے۔ آپ کا فرض بنتا ہے کہ ان اداروں کو بھی بہتر بنائیں اپنے بچوں کو وہاں بھی داخل کروائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر دو میں 66لوگ ایسے ہیں جنھوں نے ا س سسٹم کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان کے تبادلے کئے جائیں تو سفارشیوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ پرائیویٹ اداروں میں کم تنخواہوں کے باوجود اچھا رزلٹ ملتا ہے جبکہ سرکاری اداروں کا رزلٹ اچھا نہیں ہے۔ ہمارا سب سے ماڈل ادارہ پلاک ہائی سکول ہے۔دونوں ادارے گرلز اور بوائز بہترین ہیں۔ آپ لوگ بھی اسی طرح اداروں کو بنائیں۔انھوں نے ادارہ کے پرنسپل راجہ عمران شبیر کو خراج تحسین پیش کیا جو روایتی انداز سے ہٹ کر ادارہ چلا رہے ہیں ا ور اعلیٰ کوالیفائیڈ سٹاف بھی ہائیر کر رکھا ہے۔مہمان خصوصی سابق ڈی جی ریٹائرڈ راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ عمران شبیر ایک محنتی نوجوان ہے اور یہ خاندان کی اجازت کے بغیر ہی چکسواری آ گیا تھا لیکن اس ادارہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ اچھا ہے۔ تعلیم بے حڈ ضروری ے والدین اپنے بچوں کے اساتذہ اور اداروں کے سربراہوں کے ساتھ رابطہ میں رہا کریں کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ چکا ہے اور جہاں اس کے فائدے بھی ہیں وہیں بعض نقصانات بھی ہیں۔اس لئے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔انھوں نے پاس ہونے والے اور نمایاں پوزیشنیں لینے والے بچوں کو مبارک باد پیش کی۔سابق اے ای او حاجی اخلاق احمد دانش نے کہا کہ کشمیر میڈیکل اینڈ کمپیوٹر سائنس کالج ایک بہترین ادارہ ہے اور ان کے سٹاف کی کوالیفیکیشن دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بچون کی شاندارپرفارمنس دیکھ کر ان کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔بچوں،والدینا ور اساتذہ کے درمیان ایک مثلث کی طرح رابطہ ہونا چاہیے۔ تینوں مل جائیں تو بچوں کی تعلیم و تربیت اچھی ہوتی ہے۔ادارہ کے ایم ڈی راجہ عمران شبیر نے کہا کہ ہہم روایتی طریقہ تعیم سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ادارہ کے بچوں کی پرفارمنس آپ نے دیکھی ہے ہم نے بیک گراؤنڈ میوزک نہیں لگایا۔ ہمارے ادارہ میں بے شمار مقابلہ کروائے جاتے ہیں جن میں مضمون نویسی،ٹیلنٹ ہنٹ،کھیلوں کی سرگرمیاں اور مطالعیاتی دورے شامل ہیں۔ مضمون نویسی میں ہمارے ادارے کے بچوں نے انعامقات حاصل کئے۔ایک مقابلہ برین بیٹل تھا جس میں ہم نے چکسواری کے دیگر اداروں کو شامل کیا جس میں چکسواری گرلز ہائی سکول،ہائی سکول کوٹلی سرساوہ،خان آباد ہائی سکول ایسر ہائی سکول اور حمید آباد ہائی سکول کی بچیوں نے شرکت کی اور انھون نے مختلف انعامات جیتے۔ ہم پیسے کمانے کیلئے نہیں ایک قوم بنانے کیلئے اس فیلڈ میں ا ٓئے ہیں۔ ہمارے بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر آپ فیصلہ کیجیئے گا۔ انھوں نے سلیبس او ردیگر نمایاں خصوصیات کا بھی اظہار کیا۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں نمبردار چودھری محمد اکرم،باوا محمد شریف، صغیر احمد،حاجی اخلاق احمد دانش،چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار خالق اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔ اس تقریب میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ بچوں نے تقاریر،ٹیبلو اور ترانے پیش کئے۔حاضرین نے بچوں کی نمایاں کارکردگی پر جی بھر کر داد دی۔نمبر دار چودھری اکرم اور باوا محمد شریف نے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — چکسواری کے عوام اور تاجر برادری نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ جموں کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورایکشن کمیٹی چکسواری کی کال پرچکسواری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،سینکڑوں افرادسڑکوں پرنکل آئے چکسواری حمیدآبادمیں شٹرڈاؤن مظاہرین کی فلک شگاف نعرہ بازی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان جموں کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اورایکشن کمیٹی چکسواری کی کال پرچکسواری میں یومِ مزاحمت بھرپوراندازمیں منایاگیا۔چکسواری بازارمیں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔چکسوار ی اور حمیدآباد بازار میں شٹرڈاؤن کیاگیا۔ایکشن کمیٹی چکسواری نے احتجاجی ریلی نکالی جوحمیدآبادچوک سے شروع ہوئی اورچکسواری بازارکاچکرلگانے کے بعدزاہدی چوک پہنچی۔احتشام الحق خواجہ،چودھری شبیرحسین نگیال،محمدشعیب خواجہ ایڈوووکیٹ،چودھری نجیب افسر،انجینئرعلی زین،راجہ علی اصغر،حاجی واحدمغل، شہزادعظیم اوردیگرنے خطاب کیااورکہاکہ چکسواری کے باشعورعوام نے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپورشرکت کی۔حکمران اشرافیہ کسی بھول میں نہ رہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں اور طاقت کے استعمال سے تحریک کو کچل سکتی ہے بلکہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ ریاستی عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور غصب شدہ حقوق کی بازیابی تک پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اہل چکسواری خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے سات ماہ سے بجلی بلات کابائیکاٹ جاری رکھاہواہے پیداواری لاگت پر بجلی کی فراہمی، گندم کے آٹے پر سبسڈی کی بحالی، طلبہ یونینز کے انتخابات کے انعقاد، رٹھوعہ چک ہریام پل کی تکمیل، متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات جیسے عوامی مطالبات کے لیے یاست بھر میں احتجاج/ تحریک گذشتہ سات ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے ریاستی تاریخ میں عوام کی طرف سے اس قدر منظم جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ عوام علاقہ نے حسب سابق عوامی حقوق کی تحریک کا ساتھ دیا تو وہ وقت دور نہیں جب عوام کی خوش حالی کا دور شروع ہو گا اور احساس عدم تحفظ کے تحت ریاست کے نوجوانوں کو دیار غیر میں نہیں جانا پڑے گا۔عوامی حقوق کی تحریک کے قائدین کوئی ذاتی مفاد یا مقصد نہیں رکھتے۔ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی بساط کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اہل چک سواری بجلی بلات کا بائیکاٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — عبدالغنی ڈیف اینڈ میوٹ سکول سسرال روڈ چکسواری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر آزاد کشمیر چودھری محمد سعید نے کہا ہے کہ صرف انگلش زبان سیکھنا ہی ترقی کا معیار نہیں۔جرمنی میں جرمن اور چائینہ میں چینی زبان ہی بولی جاتی ہے لیکن وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔ اس کی وجہ وقت کی قدر و قیمت ہے۔ دنیا گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ چل رہی ہے۔یہودی جنھیں ہم اچھوت تصور کرتے ہیں انھوں نے کم تعداد میں ہونے کے باوجود دنیا کو اپنا محتاج بنایا ہوا ہے۔شاعروں اور ادیبوں نے بھی ہمارابیڑا غرق کیا ہے۔اللہ انھی لوگوں کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد کیلئے محنت کرتے ہیں۔لہذا صرف انگریزی زبان کو ترقی کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ہمارے یہاں عموماً ایسے بچوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ ان کو شاہ دولے کا چوہا بنا دیا جاتا تھا لیکن اب ہماری ریاست میں ایسے ادارے موجود ہیں جن میں ان سپیشل بچوں کو سکھایا جا رہا ہے۔آپ کا ادارہ دیکھ کر اور بچوں کی کارکردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ آپ ایک ادارہ نہیں چلا رہے بلکہ آپ عبادت کر رہے ہیں۔جنت کما رہے ہیں۔اس ادارے کے ایم ڈی چودھری پیارس اور ان کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں۔ ان سپیشل بچوں نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنا کام ہمارے سامنے پیش کیا۔بچوں کیلئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔سینئر نائب صدر پی ٹی آئی چودھری ظفر انور نے کہا کہ اس زمانے میں تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور خاص طور پر سپیشل بچوں کو تعلیم دینا بے حد ضروری ہے۔ آپ کا ادارہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔آج سے میں اس ادارے کا ایک کارکن بن کر رہوں گا۔ آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔آپ لوگوں کی سپیشل بچوں پر کی گئی محنت صاف نظر آ رہی ہے۔ آپ ایک بڑا اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔اس ادارے میں میرا پہلا وزٹ ہے لیکن یقین جانئیے کہ بے حد خوشی ہوئی۔تقریب سے ایم ڈی ادارہ ہذا چودھری پیارس حسین،عابد حسین چودھری جنرل سیکرٹری چکسواری پریس کلب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ ادارہ کی کارکردگی مثالی ہے۔ اس زمانہ میں جب ہر انسان پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے سپیشل بچوں کیلئے سکول بنانا اور اسے چلانا بے حد مشکل کام ہے۔ اس کا اجر آپ کو اللہ کی ہی ذات دے گی۔ مقررین نے سپیشل بچوں کی بنائی ہوئی پراڈکٹس،کمپیوٹر کورسز گرافکس،ان پیچ ورک اور سلائی کے حوالہ سے بنائی ہوئی اشیاء کی بھی نمائش کی۔ بچوں نے ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے۔ حاضرین نے دل کھول کر سپیشل بچوں کو داد دی۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی نے بھی ادارے کا وزٹ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر قمر سلطان،چیئرمین شاہد احمد،نمبردار چودھری محمد رمضان،سینئر صحافی عمران بلال،چیئرمین واجد حسین پلاکوی،ڈاکٹر شازیہ نوید اور دیگر مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — راجہ عمران شبیر ایم ڈی اورمحمدراشدپرنسپل کشمیر کالج خان آباد نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ادارے کا آئندہ دو سالہ اور پانچ سالہ منصوبہ بیان کیا۔راجہ عمران شبیر نے کہا کہ کشمیر کالج خان آباد میں انتہائی کوالیفائیڈ سٹاف رکھا گیا ہے۔ہم نے رٹا سسٹم کو چھوڑ دیا ہے۔ بچوں کو رٹا سسٹم سے نکالنے کیلئے ان کو پریکٹیکل کروائے جاتے ہیں۔ بچوں کو سلیبس کے علاوہ انگلش بولنا بھی سکھا یا جاتا ہے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارے ادارے سے فارغ ہونے والے بچے کوکسی بھی قسم کے انگلش کورس کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہم اپنے ادارے کے بچوں کو اخلاقیات بھی سکھا رہے ہیں۔بچوں کے اخلاق کو پروموٹ کرنے اور ان کی چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم نے اس ادارے کی بنیاد صرف پیسہ کمانے کیلئے نہیں رکھی تھی بلکہ ایک مقصد اور ایک خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ادارہ بنایا تھا۔میرا خواب ہے کہ ہم مفید شہری اور عالمی سطح پر کام کرنے والے ریسرچربنائیں۔ الحمد للہ ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ میں نے میرپور شہر اور دیہاتوں کے بچوں میں جو کمی دیکھی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دیہی علاقوں کے بچوں میں سیلف کانفیڈنس کی کمی ہوتی ہے اور وہ اپنے ٹیچرس سے سوال نہیں پوچھتے۔ ہمارے ادارے میں کلاس پنجم سے بچوں کو پریکٹیکل کروائے جاتے ہیں اور ہمارے ادارے کی چھٹی کلاس کے بچے ساتویں کلاس کے بچوں کو پریکٹیکل سکھا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ اپنے بچوں کو ہمارے ادارے میں داخل کروائیں پہلے آپ ہمارے ادارے کا وزٹ کریں اپنے بچوں کو ٹرائل کے طور پر سات دن کیلئے سکول بھیجیں اور ان سے رپورٹ لے کر بچوں کو داخل کروائیں۔ مارے یہاں روایتی اندا ز میں تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ ہم روایات سے ہٹ کر بچوں کو تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے ادارے میں بچوں کو قرآن پاک کی بھی تعلیم د ی جاتی ہے۔ ہم آپ کے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ شعور بھی دیتے ہیں۔ بچوں کی جسمانی نشو ونما کیلئے مختلف جسمانی سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔کھیلوں کے علاوہ علمی مباحثے اور بچوں کو پر اعتماد بنانے کیلئے تقاریر بھی کرواتے ہیں۔ہوم ورک دوبارہ چیک کیا جاتا ہے۔غرض یہ کہ ہمارا ادارہ چکسواری کے دیگر اداروں سے منفرد ادارہ ہے۔ہمارے ادارے میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔چکسواری اور دیگر جگہوں سے آنے والے بچوں کو ٹرانسپورٹ دینے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم نے مضمون نگاری کے مقابلے کروائے ہیں جس میں چکسواری کے پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کے بچوں کو شامل کیا اوران میں سے نمایاں پوزیشنیں لینے والے بچوں کو سکالر شپ اور نقد انعام بھی دئیے ہیں۔ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے ادارے کا سلیبس کسی بھی ادارے سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے عوام علاقہ کو دعوت دی ہے کہ کوئی بھی شخص ہمارے ادارے کا وزٹ کر سکتا ہے۔ان کے ہمراہ ادارے کے دیگر ساجد الرحمان،محمد عظیم،ارسلان احمد چوہان اور اخلاق احمد بھی موجود تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) — فوڈ انسپکٹر چودھری ساجد حسین نے آٹے کی قلت کو دور کرنے اور میرٹ پر تقسیم کیلئے آج ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔آٹے کی تقسیم میں کسی قسم کی کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔میڈیا کی موجودگی میں ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ انھوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ،کونسلر محمد ساجد نظامی اور دیگر پر مشتمل تھی۔ اس کمیٹی نے میونسپل کمیٹی چکسواری کی حدود میں کارروائی کی۔ ڈیلروں کی دکانوں کے سرپرائز وزٹ کئے۔ان کے گواشوارے چیک کئے۔گوشوارے لے کر ان کو آپس میں ری چیک کیا گیا کہ کوئی شخص دو جگہوں سے آٹا تو نہیں لے رہا۔چودھری ساجد حسین نے کہا کہ آج کا سرپرائز وزٹ کامیاب رہا ہے۔ چکسواری کی حدود میں آٹے کی ترسیل کے معاملات کافی بہتر ہیں۔ کسی جگہ کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے۔جس ڈیلر نے کسی غریب کو آٹا نہ دیا تو اس کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ڈیلر حضرات اپنے معاملات کو بہتر بنائیں۔اس طرح کے وزٹ جاری رکھیں گے۔آئندہ ماہ نئی گندم بھی مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے آٹے کی قلت میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) —گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری میں شجر کاری مہم کا آغاز:گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری میں شجر کاری مہم 2024 کا افتتاح پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد رؤف نے کالج لان میں پودا لگا کر کیا۔شجر کاری مہم میں اساتذہ،دیگر سٹاف اور طلباء نے بھرپور حصہ لیا اور کالج گراؤنڈ کے اطراف میں دستیاب جگہ کے مطابق پودے لگائے۔بعد ازاں پرنسپل ادارہ نے طلباء کوشجرکاری کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔پرنسپل پروفیسر محمد رؤف نے کہا کہ پودا لگانا سنت بھی ہے اور موجودہ گلوبل وارننگ میں ہمیں درختون کی بے حد ضرورت ہے۔اس لئے ہمیں ہر سیزن میں درخت لگانے چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ محمد سعید عالم چودھری۔درخت لگا کر معاشی بد حالی پر قابو پایا جا سکتا ہے درخت لگاکرماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محمداقبال خواجہ صدر چک سواری پریس کلب
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔09, مارچ,2024ء) —گورنمنٹ صوفی محمد یعقوب شہید ہائی سکول فیض پور شریف میں آج شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا۔چک سواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ اور سابق کونسلر حاجی محمد نجیب یونین کونسل فیض پور شریف نے پودے لگا کر کیا۔شجر کاری کی دعوت ادارہ ہذا کے صدر معلم محمد سعید عالم چودھری نے دی۔اس سے قبل جب مہمان ادارے میں پہنچے تو صدرمعلم ادارہ ہذا نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔قُم حمد سعید عالم چودھری نے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بہتری کیلئے علاقے کے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشائاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد امتحانی ہال کی تعمیر شروع کرہے ہیں امید کرتے ہیں کہ علاقے کے مخیر حضرات حسب سابق اپنا مثالی تعاون جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button