DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Rental power reference against Raja Pervez Ashraf, arguments sought

راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 08.مارچ، 2024) —اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیرِ اعظم، رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔دورانِ سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس میں 29 اپریل کو دلائل طلب کر لیے۔پراسیکیوٹر خواجہ منظور نے کہا کہ ایک ریفرنس پر ابھی تک چارج فریم نہیں ہو سکا، ایک ریفرنس میں چارج فریم ہو چکا ہے، کیس شواہد کی حد تک پہنچ گیا ہے، رینٹل پاور پروجیکٹ کے ایک ریفرنس میں ابھی تک 4 گواہان کے بیانات قلم بند ہوئے ہیں۔احتساب عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو عدالت بلائیں، جن گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں ان پر جرح کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Gujar Khan (Pothwar.com, 08. March 2024) – The Accountability Court of Islamabad called for arguments while hearing the references of the rental power project against the former Speaker National Assembly and former Prime Minister, leader of the People’s Party Raja Parvez Ashraf. During the hearing, Raja Pervez Ashraf’s lawyer Arshad Tabriz appeared in the accountability court. The accountability court called for arguments on April 29 in the reference against Raja Pervez Ashraf. In one reference, the charge has been framed, and the case has reached the limit of evidence, in one reference to the rental power project, the statements of 4 witnesses have been recorded. Examine the witnesses whose statements have been recorded. The court adjourned the hearing of the case till April 29.

Show More

Related Articles

Back to top button