DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Arrangements for distribution of ration package to 4794 households under Benezir Income Support Program have been finalized.

راشن پیکیج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4794 گھرانوں میں تقسیم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, مارچ,2024ء)—تحصیل کلر سیداں میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مستحقین مین راشن پیکیج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4794 گھرانوں میں تقسیم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو آج سے مستحقین کے گھروں میں تقسیم ہونا شروع ہو جائے گا اس میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ اس اسکیم میں غیر مستحقین کے بھی ناموں کی بڑی تعداد رجسٹرڈ ہے جس کی آج تک انکوائری کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی گزشتہ روز بھی اسی اسکیم کے تحت کلرسیداں کے معروف تاجر کو فون کرکے بتایا گیا کہ آپ کے اردگرد کی خواتین ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں جس کے ساتھ اپ کا فون بھی رجسٹرڈ ہے مگر یہ خواتین اپنی رقوم وصول وصول نہیں کر رہی ہیں جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ ہم پر اللہ کا بڑا احسان ہے ہم خود دینے والوں میں شامل ہیں اپ کو پہلے بھی بتایا جا چکا ہے ان خواتین کے نام خارج کردیں مگر ایسا نہیں کیا جا رھا یہ ایک واقعہ ہے جو اس اسکیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے مگر اس کی تحقیقات کی بجائے انہی رجسٹرڈ مستحقین میں بار بار سستی اور مفت اشیا کی فراہمی جاری ہے جس سے اصل مستحقین اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, March 2024)- On the direction of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, the arrangements for the distribution of the main ration package to 4794 families under the Benazir Income Support Program in Tehsil Kallar Syedan have been finalized. The form has been given which will start to be distributed in the houses of the beneficiaries from today. The biggest drawback is that a large number of names of non-deserving persons are also registered in this scheme, which has not felt the need for inquiry to date. Under the same scheme last day, a well-known businessman of Kallar Syedan was called and told that the women around you are registered with us and your phone is also registered. Free goods are being provided repeatedly to the same registered beneficiaries due to which the real beneficiaries are deprived of this facility.

منافع بخش پیداوار حاصل کرنے کیلئے روائتی کاشتکاری کی بجائے جدید کاشتکاری پر خصوصی توجہ دیں

Focus on modern farming instead of traditional farming to get profitable production

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, مارچ,2024ء)— ڈائریکٹر محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ منافع بخش پیداوار حاصل کرنے کیلئے روائتی کاشتکاری کی بجائے جدید کاشتکاری پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں کے گاؤں ٹکال میں مقابلے کیلئے منتخب کئے گئے نمائشی پلاٹوں کے معائنے کے بعد چوہدری امتیاز اور چوہدری عمر خیام کی رہائش گاہوں پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری،اچھے بیج کا انتخاب،متوازن کھاد اور بروقت کاشت کیساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کر کے ہم گندم کی فی ایکٹر اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضرورت کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا کر فوڈ سکیورٹی کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔جڑی بوٹیاں فصل کیساتھ ساتھ خوراک پانی اور ہوا میں حصہ بن کر گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں۔قبل ازیں انہوں نے موضع جسوالہ میں صوبیدار اتفاق حسین کے نمائشی پلاٹ کا بھی معائنہ کیا اورمرید چوک اور بیول میں دو عدد کھاڈ ڈیلرز کے سٹاک رجسٹرڈ،کیش میمو اور دیگر معاملات کو چیک کیا۔ڈاکٹر تانیہ صفدر، زراعت آفیسرز کھیترین پیٹراور اسماء سردار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

کمبیلی صادق فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Kambili Sadiq Feeder will be closed from 9 am to 2 pm

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, مارچ,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ کمبیلی صادق فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے جس سے کمبیلی صادق،درکالی شیر شاہی،ڈریال،پھلینہ،درکالی سیداں،درکالی میاں حاجی بگا شیر کمبیلی مرزا و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button