DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: There is no regret for losing the election, losing is part of the political game, candidate of PP-8 Ch Iftikhar Ahmed Warsi.

الیکشن ہارنے کا کوئی افسوس نہیں ہارجیت سیاسی کھیل کا حصہ ہے, حلقہ پی پی 8 کے امیدوار چوہدری افتخار احمد وارثی

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،11, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی 8 کے امیدوار چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا کہ ملک کے سادہ لوح عوام کسی منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں دنیا بھر میں جو بھی نوازشریف کا مخالف ہے اس کی وجہ نوازشریف کی سی پیک سے وابستگی اور ملکی مفادات کا بھرپور تحفظ ہے۔انہوں نے اپنی رھائشگاہ پر چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کلرسیداں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہارنے کا کوئی افسوس نہیں ہارجیت سیاسی کھیل کا حصہ ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ٹکٹ دیا میں نے اپنی بساط کے مطابق الیکشن لڑا ہے ایک میں ہی نہیں اور بھی امیدوار ہارے ہیں مجھے فخرہے کہ میں نے نوازشریف کی نامزدگی پر الیکشن لڑا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مخالفین کی نوازشریف دشمنی میں ان کے زہریلے پروپیگنڈے کے منفی اثرات کو زائل کیا جائے اور نئی نسل کو بتایا جائے کہ نوازشریف نے ملک کو پہلی ایٹمی قوت بنایا موٹرویز میٹروز بنائیں اور ملک کے اندھیرے ختم کرنے کے لیئے بجلی گھر بنا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ان کے مخالفین نے نفرت جھوٹ تقسیم کے سوا کچھ نہ کیا کٹوں بچھوں انڈوں اور لنگر خانوں سے انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, February 2024)-  Muslim League-N candidate of constituency PP-8 Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi said that the simple people of the country should not be influenced by any negative propaganda. Whoever opposes Nawaz Sharif around the world is because of Nawaz Sharif’s commitment to CPEC and the strong protection of the country’s interests. Speaking to a delegation of Kallar Syedan headed by Chaudhry Asad ur Rehman Advocate at his residence, he said that losing the election I have no regrets, losing is part of the political game. I am grateful to the leadership of PML-N who gave me the ticket. He contested the election. He said that it is necessary to remove the negative effects of the poisonous propaganda of the opponents in their hostility towards Nawaz Sharif and to tell the new generation that Nawaz Sharif made the country the first nuclear power, built motorways, metros, and the country’s To end the darkness, they put an end to load-shedding by building a power plant. Their opponents did nothing but spread hatred and lies.

Show More

Related Articles

Back to top button