DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Newly elected MNA Raja Osama Sarwar was welcomed by (Sardar Munib Group) at Panyali.

نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور کا کہوٹہ کادورہ پنیالی کے مقام پر (سردارمنیب گروپ) نے پر تباک استقبال کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 11فروری2024)
نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور کا کہوٹہ کادورہ پنیالی کے مقام پر (سردارمنیب گروپ) نے پر تباک استقبال کیا،پھولوں اور نوٹوں کی برسات، راجہ اسامہ زندہ باد، راجہ صغیر زندہ باد اور سردار منیب زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں اور راجہ صغیر حلقے کی عوام کے تمام کام کراہیں گے،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے گذشتہ روز کہوٹہ کلر سیداں کا دورہ کیا،نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراورسابق ایم پی اے راجہ صغیراحمد جب کہوٹہ کی حدود میں پہنچے تو یونین کونسل ہوتھلہ سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شہزادہ پوٹھوہار سردار منیب سدوزئی نے اپنے گروپ کے معززین پیر سید مظاہر حسین شاہ،سید نذابت نقوی،سیدرجب شاہ، سردار واجد، راجہ ندیم احمد،نمبردار ملک فدا بھون،حاجی فرید، ملک زبیر،راجہ اظہر،چوہدری مان، حوالدار عدالت،چوہدری ریاض، راجہ افتخار، راجہ ممتاز،چوہدری ناصر، چوہدری اورنگزیب سمیت دیگر کے ہمراہ ان کا پر تباک استقبال کیا اس موقع پر نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراورسابق ایم پی اے راجہ صغیراحمدنے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شہزادہ پوٹھوہار سردار منیب سدوزئی اور گروپ کے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اپنے خطاب میں راجہ اسامہ اشفاق سرورنے کوئی نہ سمجھے کہ راجہ صغیر احمد ہار گے ہیں وہ میرے ایم این اے بھی ہیں اور ایم پی اے بھی ہیں،حلقہ پی پی سیون میں جتنے کام ہونگے وہ راجہ صغیر احمد کریں گے میرے اور راجہ صغیر کے درمیان سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی انشاء اللہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہتری آئے گی،آخر میں میزبان سردار منیب سدوزئی نے شر کاء کو پر تکلف کھانا بھی کھلایا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 11 February 2024)
The newly elected MNA Raja Osama Sarwar was welcomed by the (Sardar Munib Group) in Panyali, with a shower of flowers and notes, and loud slogans of Raja Osama Zindabad, Raja Sagheer Zindabad and Sardar Munib Zindabad. The trust that the people have shown insha Allah and all the works of the people of Raja Sagheer Constituency will be done. When the elected MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar and former MPA Raja Sagheer Ahmed reached the limits of Kahuta, the young political and social figure Prince Pothohar Sardar Muneeb Saduzai from Union Council Hothla accompanied the dignitaries of his group along with others. On this occasion, the newly elected MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar and former MPA Raja Sagheer Ahmed thanked the young political and social personality Sardar Munib Saduzai and all the members of the group.

راجہ ندیم احمد سے معززین علاقہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری

The series of meetings with Raja Nadeem Ahmed, the dignitaries of the region continues

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 11فروری2024)
سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد سے معززین علاقہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری، عوام کا تانتابدھ گیا،جوانمردگی کے ساتھ الیکشن لڑنے پر مبارکباد پیش کی، میرا الیکشن لڑنے کا مقصد کسی ہرانا نہیں ہے بلکہ اپنی تحصیل کی عوام کے حق کے لیے کھڑا ہوا تھا اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا،اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں عوام کا خادم ہوں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد نے اپنی رہا ئش گاہ پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے بڑھے بھائی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعید احمد،(گو پٹرول پمپ کلر سیداں) کے مالک محمد سمیر مہناس، رسالت مہناس،راجہ عزیز چوہدری ارسلان،خرم اور دیگر افراد بھی موجود ہیں، راجہ ندیم احمد نے کہا کہ جس طرع کا کا پریشر مجھ پر اور میرے ووٹروں،سپورٹروں پر تھا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی میرے ووٹروں، سپورٹروں کا تھرڈ کیا جا تا رہا اور میرے چھاپے لیے بھی روزانہ چار سے پانچ گاڑیاں آتی رہیں مگر اللہ کا شکر ہے میر ی والدہ ماجدہ کی دعا اور حلقے کی عوام کی دعاؤں سے مجھ میں استقامت رہی انشاء اللہ میں اس میدان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہونگا انشاء اللہ بہت جلداپنے تما م ووٹروں، سپورٹروں کا گھر گھر جا شکر یہ بھی ادا کروں اور ان کی مشاورت سے کوئی سیاسی فیصلہ بھی کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button