DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway Grand charity dinner raises over three million kroner to build mosque in Oslo suburbs

ناروے۔ اوسلو کے نواحی علاقے شی میں مسجد کی تعمیر کے لیے عظیم الشان چیریٹی ڈنر، تین ملین کراؤن سے زائد رقم جمع

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر،07, فروری,2024ء)— اوسلو کے نواحی علاقے شی میں 22 برس قبل ایک بلڈنگ کے ہال میں مسلم کلچر سینٹر شی کے نام سے مسجد کا آغاز کیا گیا تاکہ مقامی لوگوں کی مذہبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ شی کے علاقے میں مسلمانوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے جگہ کی کمی محسوس کی گئی اور نئی مسجد کے لیے دس ملین کراؤن سے زمین کی خریداری کی گئی جبکہ مسجد کی تعمیر کے لیے 60 ملین کراؤن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مسلم کلچر سینٹر شی نے مسجد کی تعمیر کے لیے ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں امریکہ سے ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے کی۔ چیریٹی ڈنر میں دورو نزدیک سے بڑی تعداد میں علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری رضا خالد قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔علامہ نجیب ناز اور صاحبزادہ یاسین سعید نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض علامہ قاری عامر خان نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا نفع بخش تجارت ہے، اگر کسی شخص نے ارادہ کرنے کے بعد نیک کام کر لیا تو پھر اس کو دس گنا سے سات سو گنا، بلکہ اس سے بھی زیادہ اجرو ثواب ملے گا۔ پروگرام میں مسجد کے لیے تین ملین کراون سے زائد رقم جمع کی گئی۔ مہتاب اسلم نے نئی مسجد کا نقشہ تیار کیا اور اس کی پریزنٹیشن پیش کی۔ ثاقب ریاض صد ر شی مسجداورجنرل سیکریڑی ملک محمد نوازنے اپنی پوری ٹیم کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر پیر سید نعمت علی شاہ بخاری، ڈاکٹر زاہد عدیل، علامہ سید فراست علی شاہ بخاری، مولانا محبوب الرحمن اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ آخر میں مولانا محبوب الرحمن نے دعا کرائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے تک انتظامیہ سے ؎بھرپور تعاون کریں۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 07, February 2024) – A mosque named Muslim Culture Center Shi was started in the hall of a building in Shi, a suburb of Oslo, 22 years ago to meet the religious needs of the local people.  Due to the increase in the number of Muslims in Shi area, there was a shortage of space, and the land for the new mosque was purchased for 10 million crowns, while the construction of the mosque is estimated at 60 million crowns.

Muslim Culture Center Shi organized a charity dinner for the construction of the mosque in which Dr. Allama Shahbaz Ahmed Chishti from America was a special participant. The program was chaired by Pir Syed Namat Ali Shah Bukhari.

A large number of scholars and ladies and gentlemen participated in the charity dinner. The program was officially started by Qari Raza Khalid Qadri with the recitation of the Holy Quran. Allama Najeeb Naz and Sahibzada Yasin Saeed presented Naat in the Bargah of Rasool. Allama Qari Aamir Khan performed the duties of organizing the program in an auspicious manner.

Dr. Allama Shehbaz Ahmad Chishti while speaking said that spending wealth in the way of Allah is a profitable business, if a person does a good deed after intending it, then it will be rewarded ten times to seven hundred times, and even more than that. More rewards will be given. The program raised more than three million crowns for the mosque.

Mehtab Aslam prepared the map of the new mosque and gave its presentation. Saqib Riaz President Shi Masjid and General Secretary Malik Muhammad Nawaz introduced their entire team. On this occasion, Pir Syed Namat Ali Shah Bukhari, Dr. Zahid Adeel, Allama Syed Farast Ali Shah Bukhari, Maulana Mehboob ur Rahman and others also addressed the ceremony. In the end, Maulana Mehboobur Rahman prayed and appealed to the people to fully cooperate with the administration until the construction of the mosque is completed.

Show More

Related Articles

Back to top button