DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: On the occasion of former PM Mian Nawaz Sharif’s rally, rallies were taken out from different places in Kallar Syedan

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے جلسے کے موقع پر کلرسیداں سےمختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،06, فروری,2024ء)—سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے جلسے کے موقع پر مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں پی پی 6 کی ریلی کی قیادت امیوار صوبائی اسمبلی پی پی 7 کی ریلی کی قیادت صوبائی امیدوار راجہ صغیر احمد نے کی۔نوازشریف کے جلسے کی خاص بات یہ تھی کہ جب جلسہ شروع ہوا تو آسمان صاف تھا اور دھوپ بھی تھی نواز شریف نے اپنے خطاب کے بعد خود مریم نواز کو تقریر کی دعوت دی ان کی تقریر کے دوران موسم نے انگڑائی کی اچانک آسمان پر بادل چھاگئے جلسہ ختم ہوتے ہی برف باری بھی شروع ہو گئی اس طرح یہاں انے والے نوازشریف کے خطاب کے بعد برفباری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔میاں نوازشریف نے اپنے خطاب کے دوران اپنے ماضی کے کارنامامے گنواتے ہوئے سامعین سے بیس بار بولو بولو کی تکرار کی دو بار انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے راجہ اسامہ سرور کو اپنے بھائی اور دوست راجہ اشفاق سرور کا بیٹا قرار دیا،انہوں نے کلرسیداں و کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی، ہسپتال کے علاوہ کلر کہوٹہ سمیت تمام علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی،کوٹلی ستیاں میں جنرل ہسپتال کے قیام کے علاوہ مری میں موٹروے بھی بنانے کا اعلان کیا انہوں نے پی پی 6 کے امیدوار بلال یامین ستی اور پی پی سات کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو مری سے امیدوار قرار دیا جبکہ مریم نواز نے اسامہ اشفاق،بلال یامین ستی اور راجہ صغیر احمد کو اپنے بھائی قرار دیا مری میں گاڑیوں کیہجوم میں بیشتر جلوس پھنس گئے ہزراوں لوگ جلسہ گاہ پہنچ ہی نہ سکے یہاں تک کہ دونوں صوبائی اسمبلی کے امیدوار بلال یامین ستی اورراجہ صغیر احمد بھی رش جی وجہ سے جلسے اختتام کے قریب وہاں پہنچ سکے جلسے میں سب سے مایوس کن کارکردگی ٹریفک وارڈن پولیس کی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, February 2024)- On the occasion of the meeting of former Prime Minister Mian Nawaz Sharif, rallies were taken out from different places. Provincial candidate Raja Sagheer Ahmed led the leadership of the rally. The special thing about Nawaz Sharif’s rally was that when the rally started, the sky was clear and there was sunshine. Nawaz Sharif himself invited Maryam Nawaz to speak after his speech. The weather suddenly clouded, as the rally ended, it started snowing. Thus, after the speech of Nawaz Sharif, the audience also enjoyed the snowfall. During his speech, Mian Nawaz Sharif remembered his past achievements. He called Raja Osama Sarwar the son of his brother and friend Raja Ashfaq Sarwar. Supply of Sui gas in all areas, the establishment of a general hospital in Kotli Sattian, and the construction of a motorway in Murree. While Maryam Nawaz declared Osama Ashfaq, Bilal Yameen Satti, and Raja Sagheer Ahmed as her brothers, most of the procession got stuck in the crowd of vehicles in Murree. Raja Sagheer Ahmed was also able to reach there near the end of the rally due to Rush. The most disappointing performance in the rally was the traffic warden police, due to which thousands of people were stuck in the vehicles for hours.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،06, فروری,2024ء)—میاں نواز شریف کے مری میں انتخابی جلسے میں کلرسیداں سے کم لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں راجہ صغیر احمد کی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں شرکت کی ریلی میں شریک ہونے والوں میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،چوہدری خضران،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل ایکرٹری سردار وسیم احمد،ابرار بھٹی،اسد عزیز،انجمن تاجراں کلرسیداں کے صدر چوہدری طارق تاج، سلیمان شمسی،محبوب خان و دیگر نے شرکت کی۔

نثار تنویر شیرازی خواتین کا جلوس لے کر کلرسیداں سے مری روانہ ہوئیں

Nisar Tanveer Shirazi took a procession of women and left for Murree

www.pothwar.com / MS Tanvir Sherazi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،06, فروری,2024ء)—سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی خواتین کا جلوس لے کر کلرسیداں سے مری روانہ ہوئیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کیحوالے سے پنجاب اور آزادکشمیر کے سنگھم پر واقع دھانگلی پل اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئی

On the occasion of Kashmir Solidarity Day, separate events were held at Dhuangali Bridge and THQ Hospital and Azad Kashmir

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،06, فروری,2024ء)—5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کیحوالے سے پنجاب اور آزادکشمیر کے سنگھم پر واقع دھانگلی پل اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئی سرصوبہ شاہ یوتھ لیگ کے زیراہتمام دھانگلی پل تک ریلی نکالی گئی جنہوں نے ڈڈیال آزادکشمیر سے آنے والے کشمیریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل،چیئرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی مسعود احمد،ڈی ایس پی میرپور چوہدری عنصر ندیم،ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کیانی ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین ضلع کونسل عدنان شوکت،قیصر شاہ،آصف خورشید،نوید رمضان،تحصیلداد کلرسیداں محمود بھٹی، اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرامد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ خطے کے امن کے لیئے مستقل خطرہ ہے عالمی ادارے اپنے انصاف اور معیار کے دوہرے معیار کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوتے اس موقع پر دونوں اطراف کے لوگوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں واک کا اہتمام کیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر تہمینہ اشفاق،ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر عمران سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button