DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: The drop scene of the murder of a citizen in Gujar Khan, the victim’s wife and stepson turned out to be the killers

گوجرخان میں شہری کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 05, فروری، 2024) —گوجرخان میں شہری کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے،مقتول کی اہلیہ شازیہ پروین اور اسکے بیٹے ساگر علی نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے محمود الحسن کو قتل کر دیا تھا،
مقتول نے ملزمہ شازیہ پروین سے دوسری شادی کر رکھی تھی ملزم ساگر علی شازیہ پروین کے سابقہ شوہر سے بیٹا تھا،ملزمان نے مقتول کو منصوبہ بندی سے قتل کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی، پولیس نے تفتیش کی تو مقتول کی اہلیہ شازیہ اور سوتیلا بیٹا ساگر علی قاتل نکلے،

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 05, February, 2024) – The drop scene of the murder of a citizen in Gujar Khan, the wife and stepson of the murdered man turned out to be his wife Shazia Parveen and her son Sagar Ali.

Mahmood-ul-Hasan was killed by firing by his stepson Sagar Ali who shot him dead.
The deceased was married to the accused Shazia Parveen for the second time. The accused Sagar Ali was the son of the former husband of Shazia Parveen. His wife Shazia and stepson Sagar Ali turned out to be murderers.

بیول کے نواح ڈھوک بابا فیض بخش میں سر شام ڈکیتی کی واردات

Armed robbery at the residence of British Pakistani Mahmood in Dhok Baba Faiz Buksh

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 05, فروری، 2024) —بیول کے نواح میں سر شام ڈکیتی،مالک مکان کو پسٹل کے بٹ مار مار کر زخمی کر دیا۔ بیول کے نزدیک ڈھوک بابا فیض بخش کے رہائشی برطانیہ پلٹ محمود کے گھر میں شا م سات بجے مسلح ڈاکو گھس آیا۔اسلحہ کے زور پر نقدی،موبائل،گاڑی کی چابی چھین لی۔مسلح ڈاکو نے محمود کو سر میں پسٹل کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ محمود سیال کی گاڑی ڈرائیور سمیت گوجرخان شہر سےغائب ہوگئی

PTI Candidate Farrukh Mehmood Sayal’s car disappeared from Gujar Khan city along with the driver

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 05, فروری، 2024) — پی ٹی آئی گوجرخان کے چیف آرگنائزر فرخ محمود سیال کی گاڑی ڈرائیور سمیت غائب ہو گئی۔ فرخ محمود سیال نے رپورٹ درج کرائ کہ گزشتہ رات سات بجے انہوں نے اپنی فارچونر گاڑی سیاہ رنگ اے آر ای 283 حیات سر روڈ کے کنارے سروس روڈ پر کھڑی کی جس میں ڈرائیور قیصر موجود تھا کچھ دیر بعد واپس آیا تو گاڑی اور ڈرائیور دونوں غائب تھے جبکہ ڈرائیور کے فون بھی بند مل رہے ہیں انہیں خدشہ ہے کہ انکی گاڑی نامعلوم افراد نے ڈرائیور سمیت اغوا کر لی گئی ہے ۔

جعلی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران بن کر تحصیل گوجرخان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں۔اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع ۔۔
طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ امیدوار این اے 52 کا اہم بیان

Harassing and threatening PTI workers in Tehsil Gujar Khan by officials posing as fake police and FIA officers.
Statement of Tariq Aziz Bhatti Advocate Candidate NA 52

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 05, فروری، 2024) — این اے 52 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جعلی پولیس اور ایف ائی اے کے افسر بن کر این اے 52 گوجرخان میں ہمارے کارکنوں کو فون کر کے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے پر ایف آئی آر اور گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مخالف سیاسی پارٹیوں نے ایک ٹیم کی تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں مخصوص نمبر لے کر دیئے گئے ہیں ان نمبروں سے کالز کر کے ہراساں کیا جا رہا راجہ طارق عزیز بھٹی نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہ ہوں گھٹیا سوچ کے حامل مایوس عناصر کو ایسی حرکت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اپنا ورک جاری رکھیں

Raja Tariq Aziz Bhatti advocate election meeting in Narali
Raja Tariq Aziz Bhatti advocate and Ch Javed Kausar election meeting in Sui Cheemian

Ch Javed Kausar election meeting in Morra Janjua

 

Show More

Related Articles

Back to top button