DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A large procession under the leadership of Raja Sagheer Ahmad left from Kahuta to Murree

راجہ صغیر احمد کی قیادت میں بڑا جلوس کہوٹہ سے مری روانہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2024)
مری مسلم لیگ ن کا پاور شو میاں محمد نواز شریف کا خطاب کہوٹہ حلقہ PP7 سے امیدوار برائے MPA راجہ صغیر احمد کی قیادت میں بڑا جلوس کہوٹہ سے مری روانہ کہوٹہ سٹی سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی قیادت میں جلوس راجہ صغیر کے قافلے میں شامل ہوتا ہوا نکلا مٹور سے جلوس کہوٹہ سٹی پہنچا تو سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے استقبال کیا اس موقع پر راجہ صغیر احمد اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ حلقہ PP7 سے سے تاریخی قافلہ اپنے قائد کا استقبال کرنے جا رہا ہے میاں نواز شریف ملک کی آخری امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور ترقی کی جانب گامزن کریں گے وہ وقت دور نہیں جب ہمارے قائد اس ملک کی معیشت کو مستحکم بنائیں گے اس سے قبل بھی پاکستان کو مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے ترقی پذیر بنایا اور اب بھی وہی بنائیں گے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 6 February 2024)
Mian Muhammad Nawaz Sharif’s public rally in Murree was held. Muslim League-N’s power show Candidate for MPA from Kahuta Constituency PP7 Raja Sagheer Ahmed led a large procession from Kahuta to Murree, The procession also led by Dr. Muhammad Arif Qureshi from Kahuta City and joined Raja Sagheer’s convoy. When the procession reached Kahuta city from Mator, the city president of Muslim League-N Dr. Mohammad Arif Qureshi welcomed him. Nawaz Sharif is the last hope of the country who will take the country out of crises and lead it towards development. The time is not far when our leaders will stabilize the economy of this country.

سردار منیب سدوزئی کی قیادت میں یوسی ہوتھلہ سے سینکڑوں افراداور بڑھی تعداد میں گاڑیوں میں پر مشتمل جلوس مری جلسے میں شمولیت

Under the leadership of Sardar Munib Saduzai, a procession consisting of hundreds of people and a large number of vehicles from UC Hothla joined the Murree Jalsa

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2024)
“شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کی قیادت میں یوسی ہوتھلہ سے سینکڑوں افراداور بڑھی تعداد میں گاڑیوں میں پر مشتمل جلوس مری جلسے میں شمولیت،راجہ صغیر احمد کی جیت یقینی ہے 8فروری کا دن راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کامیابی کا دن ہے عوام کسی کی باتوں میں نہ آئے ملک میں بہتری صرف ن لیگ کے ہی لا سکتی ہے ان خیالات کااظہار نوجوان سیاسی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی نے میاں محمد نواز شریف کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا جلوس جب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے جلوس کے ساتھ شامل ہوا تو راجہ صغیر احمد اپنی گاڑی سے اترکر “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کے ساتھ ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے، “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کے ہمراہ ان کے گروپ کے سید مظاہر شاہ، سید نذابت نقوی،رجب شاہ، سردار واجد، جلیل کونسلر لونہ، راجہ ندیم احمد،نمبردار ملک فدا بھون،حاجی فرید، راجہ اظہر،چوہدری مان، حوالدار عدالت،چوہدری ریاض، راجہ افتخار، راجہ ممتاز،چوہدری ناصر، چوہدری اورنگزیب سمیت دیگر راجہ صغیر احمد کی قیادت میں مری جلسے میں شمولیت کے لیے راونہ ہوئے

کرنل محمد وسیم جنجوعہ کی قیادت میں کہوٹہ بازار میں سینکڑوں افراد پر مشتمل گاڑیوں کی ریلی نکالی

Under the leadership of Colonel Muhammad Waseem Janjua, a vehicle rally involving hundreds of people was taken out in Kahuta Bazar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2024)
پاکستان تحریک لبیک کا کہوٹ میں پاور شو کرنل محمد وسیم احمد جنجوعہ کا خطاب ہم نبی ﷺ کے پروانے ہیں نبی ﷺ کے دین کو تخت پر لاکر دم لیں گے۔علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہنی اولین ترجیح ہسپتال کی اپ گریڈیشن سپورٹ گروانڈ، تعلیمی شعبوں میں انقلابی اقدانات لائیں گے اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ کا تحفظ کریں گے کرنل وسیم احمد جنجوعہ کا خطاب جلسہ گاہ لبیک یا رسول اللہﷺ کے نعروں سے گونج اٹھا جلسہ میں تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں یونین کونسلز ایم سی کی قیادت جبکہ ورکرز کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جلسہ گاہ آمد سے پہلے امیدوار برائےMNA51 جاوید عباسی اور امیدوار برائےMPA PP7 کرنل محمد وسیم جنجوعہ کی قیادت میں کہوٹہ بازار میں سینکڑوں افراد پر مشتمل گاڑیوں کی ریلی نکالی تاجروں نے جگہ جگہ قافلے کا پرتباک استقبال کیا ریلی جب جلسہ گاہ پہنچی تو ورکرز کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے امیدواران اور دیگر مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر کرنل محمد وسیم احمد جنجوعہ, جاوید اختر عباسی ضلعی و کہوٹہ کلر سیداں کے قائدین بھی ہمراہ تھے کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ حلقہ PP7 کے غیور عوام اپنے نہیں تو نسل بو کے مستقبل کے بارے میں سوچیں 76 سال سے آپ نے سب کو آزمایا اب کی بار نبیﷺ کے دیوانوں کو نوقع دیں حلقے اور علاقے کی تقدیر بدلیں گے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ کریں گے اٹھ کریں ہوں کلنہ حق بلبد کریں اور 8 فروری کو کرین پر مہر لگا کر نبی ﷺ کے نام پر ووٹ دیں

Show More

Related Articles

Back to top button