DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Saeed Advocate Group won by one vote in Bar Association Kahuta annual elections after a bitter contest.

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک ووٹ کی برتری سے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ بازی لے گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،14جنوری2024) بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک ووٹ کی برتری سے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ بازی لے گیا۔ ایک ووٹ کی برتری سے راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔ جبکہ راجہ ستار اللہ گروپ کی جانب سے 2ٹینڈر ووٹ ڈالنے پر الیکشن کو متنازع بنا دیا گیا۔ صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران ایڈووکیٹ نے الیکشن رزلٹ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سال 2024-25کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ نے جو اوپن گنتی کی ہے۔ اس کے مطابق راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ 40ووٹ حاصل کر کے ایک ووٹ کی برتری سے صدر منتخب ہوگئے۔ جبکہ مد مقابل راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے امیدوار برائے صدر فضل رازق جنجوعہ ایڈووکیٹ 39ووٹ حاصل کر سکے۔ جبکہ ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔ دوسری جانب بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین سردار نصیر احمد ایڈووکیٹ نے فضل رازق جنجوعہ ایڈووکیٹ کو صدر، زبیر آفتان کو
نائب صدر اور ملک عمیر منصور کو جنرل سیکرٹری جبکہ صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کرنے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ چاروں
عہدوں پر یہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ صدر بار سردار عمران ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ نے الیکشن نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ ایک ووٹ کی برتری سے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مخالف گروپ کے امیدوار فضل رازق جنجوعہ ایڈووکیٹ کو متنازع دو ٹینڈر ووٹ پول کراکر الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش وکلاء نے ناکام بنا دی ہے۔ اس موقع پر دونوں گروپوں کی جانب سے کامیابی کے دعوے کیئے گئے اور دونوں گروپوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 14th January 2024) Raja Saeed Advocate Group won by one vote in the Bar Association Kahuta annual elections after a bitter contest. Raja Faisal Nazir Advocate was elected President by a margin of one vote. While Raja Sattarullah group cast 2 tender votes, the election was made controversial. President Bar Association Kahuta Sardar Imran Advocate formally announcing the election result said that according to the Election Bar Association Kahuta year 2024-25 open counting has been done by the Chairman Election Board. According to this, Raja Faisal Nazir Advocate got 40 votes and was elected President with a lead of one vote. Whereas the candidate of Raja Sattarullah Advocate Group for President, Fazal Razaq Janjua, Advocate, got 39 votes. While one vote was rejected. On the other hand, the Chairman of the Election Board of Bar Association Kahuta, Sardar Naseer Ahmed Advocate, Fazal Razaq Janjua Advocate as President, Zubair Aftan as Vice President.
Malik Umair Mansoor was announced as General Secretary while Soheb Zafar Bhatti Advocate was elected as Joint Secretary. President Bar Sardar Imran Advocate and General Secretary Bar Association Kahuta while announcing the election results said that Raja Faisal Nazir Advocate has been elected as the President with a margin of one vote. The opposition group’s candidate, Fazal Razaq Janjua, advocate, has failed to make the election controversial by cracking the controversial two tender vote polls. On this occasion, claims of success were made by both the groups and both the groups also threw bangs to the beat of the drum.

راجہ ندیم احمد نے انتخابی نشان “گھڑیال”حاصل کر لیا

Raja Nadeem Ahmed got election symbol “Ghariyal” clock

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2024)
راجہ ندیم احمد نے انتخابی نشان “گھڑیال”حاصل کر لیا، پارٹی کا وفادار ہوں غلام نہیں ہوں، ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر نہیں گئی من پسند بندوں کا نوازہ گیا ہے اسی لیے آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،عوام تعاون کریں انشاء اللہ کامیاب ہو کر خادم بن کر خدمت کروں گا، ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے آر او آفس کہوٹہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان “گھڑیال”اس لیے حاصل کیا ہے ٹائم بدلتا ہے، اب حلقے کا ٹائم بدلے گا، انشاء اللہ اس بار ایم این اے بھی کلر کا ہوگا اور ایم پی اے بھی کلر کا ہو گا، کہوٹہ کی عوام سے اپیل ہے کہ ہم نے ہمیشہ آپ سے وفا کی ہے اب آپ ہمارا ساتھ دیں، پارٹی کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں مگر ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے جیسے وہاں انسان نہیں بلکہ بھیڑ بکر یاں رہتے ہیں اس لیے میں نے اپنے دوستوں اور عوام علاقہ کی پرزور اپیل کر ایک زبر دست الیکشن لڑوں گا محمود شوکت بھٹی ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے اور میں ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا، نیت صاف ہے اللہ مدد کریں گے، نہ ہی مافیا ہوں نہ ہی مافیا کا بندہ ہو ں اور نہ ہی تھانہ کچہری کی سیاست کر تاہوں انشاء اللہ عوام کی خدمت کروں اور ان کے ساتھ مسائل ان کی دیلیز پر حل کروں گا،کامیاب ہو کر عوام سے مشورہ کروں گا جو عوام کا فیصلہ ہو گا اسی پارٹی میں جاوں گا،اس حلقے کی خاطر دن رات ایک کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جیت کر عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے آر او آفس کہوٹہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے احمد شاہ زیب ملک اور عدیل افضل کو گرفتار کر لیا

Police Station Kahuta arrested Ahmad Shahzeb Malik, sons of former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan, RO Office Kahuta.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ نے آر او آفس کہوٹہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے احمد شاہ زیب ملک اور عدیل افضل کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزریٹرینگ آفیسر کہوٹہ کے آفس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا صاحبزادہ ملک شاہ زیب اعوان ہمراہ نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل اور وکلاء کے ساتھ پہنچے تو وہاں تعینات پولیس تھانہ کہوٹہ نے ان کو گرفتار کر لیا جبکہ کرنل محمد شبیر اعوان کا پارٹی ٹکٹ وکلاء کے پاس ہونے کی وجہ سے بذریعہ وکلا ء جمع کرا دیا گیا جبکہ بعد ازاں کئی گھنٹوں کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا۔

راجہ راشد (مرحوم) کی سالانہ دعا،بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Dua observed for late Raja Rashid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2024)
برگیڈیر شاز الحق جنجوعہ، میجر شہریار جنجوعہ کے بھائی، فراز جنجوعہ آف UK اور وہاب جنجوعہ آف UK کے والد محترم راجہ راشد (مرحوم) کی سالانہ دعا،بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،ان کی دعائیہ محفل ان کی رہائش گاہ مٹور میں منعقدکی گی،جس میں ایس ایس پی (ر) سردار طیفور اختر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، سابق ناظم سردار الیاس اختر، ماسٹر راجہ نعیم،سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عناہت اللہ ستی،انسپکٹرسٹی ٹریفک پولیس نجم الحسن جنجوعہ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان،سردار ظہور،سردار شعور اختر،راجہ عمر ان سلیم، راجہ علی اکبر، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی طور پرخصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button