DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway. A Norwegian girl’s acceptance of Islam at the center of Minhaj Al-Qur’an International Oslo

ناروے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک ناریجن لڑکی کا قبول اسلام

اوسلو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،20نومبر2023)—منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک نارویجن لڑکی کے قبول اسلام کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ناروے رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد برنالی، میاں محمد اسلم، نجم الثاقب، چوہدری ساجد حسین، حاجی عرفان انصاری صدر منہاج القرآن اوسلو کے علاوہ منہاج وویمن لیگ، سسٹر لیگ اور حلقہ درود کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے علامہ اقبال فانی نے اسلام کے بنیادی ارکان کے حوالے سے گفتگو کی اور اسکے بعد لڑکی نے علامہ اقبال فانی کے ہاتھ پر کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔تقریب میں موجود افرادنے نومسلم کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ عرفان انصاری نے نومسلم لڑکی کو شیخ الا سلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں پیش کیں، اسلامک لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے نارویجن زبان میں سیرت الرسول ﷺ پر مرتب کی گئی کتاب تحفے میں پیش کی گئی جبکہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے پھول تحفے میں پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, November 20, 2023) — A solemn ceremony was held at the center of Minhaj-ul-Quran International Oslo in connection with the acceptance of Islam of a Norwegian girl, in which the Chairman of Minhaj-ul-Quran Norway Coordination Committee Chaudhry Mushtaq Ahmed Barnali, Mian Muhammad Aslam, Najam Al Thaqib, Chaudhry Sajid Hussain, Haji Irfan Ansari, President of Minhaj Al-Quran Oslo, besides Minhaj Women’s League, Sister League and Circle of Durood participated in large numbers.

During the ceremony, Allama Iqbal Fani talked about the basic elements of Islam and after that, the girl accepted Islam by reciting the word of Qalma Shadat on the hand of Allama Iqbal Fani.

The people present in the ceremony congratulated the new Muslim for accepting Islam. Irfan Ansari presented the books of Shaykh-ul-Salam Dr. Tahir-ul-Qadri to the neo-Muslim girl as a gift, a book compiled by the Islamic Literature Society on the Prophet’s biography in Norwegian language was presented as a gift, while flowers were presented by the coordination committee.  At the end of the ceremony, all the guests were treated to refreshments.

ناروے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام انسانی حقوق اورسماجی پابندیوں کے اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Seminar organized on the important topic of human rights and social restrictions organized by Pothwar Welfare Society Norway

اوسلو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،20نومبر2023)—مہذب معاشروں میں اختلاف رائے نظریات کی شکل میں سامنے آتے ہیں اور نظریات کا احترام ہی معاشرے کو ایک سمت عطا کرتا ہے، بے سمت معاشرہ جمود کا شکار ہو کر اپنی موت آپ ہی مر جاتا ہے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام انسانی حقوق اور سماجی پابندیوں کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فیملیز نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار سے معروف نارویجن پاکستانی ماہر نفسیایات ڈاکٹر ہما ندیم اور حکومتی اہلکار عمر درامے نے خطاب کیا اور سوالوں کے جوابات دیئے۔ ڈاکٹر ہما ندیم نے سماجی پابندیاں اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی بچے یا بچی کے بنیاد ی حقوق سلب کیے جائیں یا ان پر سختی اور زبردستی عمل کرایا جائے تو اسے منفی سماجی کنٹرول کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں منفی سماجی کنٹرول کی مختلف شکلیں ہیں جن میں خاندانی عزت اور وقار کے نام پر انفرادی یا معاشرتی سطح پر ان کو کنٹرول کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ عمر درامے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں منفی سماجی کنٹرول کسی ایک خاص ملک، سوسائٹی یا مذہب کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ ایک معاشرتی مسئلہ ہے جسکا تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے جبری شادی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی مرضی کے خلاف اس کی زندگی کا فیصلہ کرنا اسلام اور ناروے کے قانون کے خلاف ہے جس پر ناروے قانون کے مطابق چھ سال تک سزا ہو سکتی ہے ۔
سیمینار کا آغاز اویس حمید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور رمیض طارق نے بارگاہ رسول ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ سیمینار کی نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریڑی جمشید سرور نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے فنانس سیکریٹری عقیل قادر نے سوسائٹی کا تعارف پیش کیا اور فلسطین میں ہونے والے ظلم کی مذمت کی اور انکی مدد کے لیے اپیل کی۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالحمید نے پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمانوں اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کی پوری تنظیم کے تمام عہدیداروں کا پروگرام کو کامیاب بنانے پر فرداََ فرداََ شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر پر مہمانوں اور شرکاء میں مختلف سوالات کرنے پر گفٹ کارڈ زتقسیم کیے گئے اور اختتامی دعا راشد علی اعوان نے کرائی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button