Kahuta

Video explanation of Gulfam Maqsood Satti

کہوٹہ فائرنگ کرکے سفیل مہربان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم گلفام مقصود ستی کا وڈیو بیان

کہوٹہ:  نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
    گزشتہ روز کہوٹہ شہر پنجاڑ چوک میں فائرنگ کرکے سفیل مہربان کو قتل
کرنے والے مرکزی ملزم گلفام مقصود ستی کا وڈیو بیان سامنے آگیا۔ میں نے
سفیل مہربان کو فائر کر کے قتل کیا اور اپنے والد کے قتل کا بدلہ لیا۔
میں اپنے والد کے قاتلوں کو جانتا ہوں اور ان کو انجام تک پہنچاؤں گا۔
سفیل مہربان کو آبائی گاؤں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
کر دیا گیا۔ نماز جنا زہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے راجہ
صغیر احمد اور دیگر بلدیاتی اراکین معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات
اور عزیزو اقارب نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول پر فائر کرنے
والے ملزم گلفام مقصود ستی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے
والد مقصود ستی کے قتل کا بدلہ لیا اور سفیل مہربان کے ساتھ ساتھ دیگر
ملزمان جنہوں نے میرے والد کو قتل کیا کو جانتا ہوں پولیس تھانہ کہوٹہ نے
مقتول سفیل مہربان کے بھائی وسیم مہربان کی درخواست پر گلفام مقصود ستی،
سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے
لیئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
Show More

Related Articles

Back to top button