DailyNewsKahuta

Kahuta Namaz Janaza in Kahuta Panjar Chowk

گذشتہ روزقتل ہونے والے کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ کے رہائشی محمد سفیل مہربان کو سپرد خاک کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2023)
گذشتہ روزقتل ہونے والے کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ کے رہائشی محمد سفیل مہربان کو سپرد خاک کر دیا گیانماز ے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف زیر دفعات302،324،427اور109کے تحت مقدمہ در ج کر لیا،مرحوم محمد سفیل مہربان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کھڈیوٹ میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں سابق MPAراجہ صغیر احمد،راجہ طاہر ڈوڈ، “شہزادہ پوٹھوار”سردار منیب سدزوئی، راجہ ندیم احمدآف جباں، سردار ارشدمجید،عدیل افضل، تنویر ستی، محمد شاہ روز ستی،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں، راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی،وسماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقتول کے بھائی محمد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ اپنے ویگو ڈالا پے جسکو میں خود چلا رہا تھا اور میرا بھائی فرنٹ سیٹ پر ہمراہ تھا پنجاڑ چوک پہنچے تو گلفام  ولد مقصود ساکن گلہ گلوریاں نے پے در پے کلاشنکوف سے فائر شروع کر دیے جس سے میں اور میرا بھائی شدید مضروب ہوئے گلفام فائرنگ کرتے کرتے موقع سے بھاگ گیا جس کی فائرنگ سے راہگیر دو عورتیں ایک بزرگ زخمی ہوئے گلفام نے یہ سارا واقع صداقت عرف پلی، محمود عرف بابو کے کہنے اور ایماء پر کیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2023)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سابق MPA راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ہمراہ اپنے پی اے سردار شاہد محمود کے کہوٹہ گرڈ اسٹیشن آئے اور گرڈ اسٹیشن ڈولیاں روڈ کے مقام پر برساتی نالے نئی زیت تعمیر پلی کے کام کا معانیہ کیا اور اس کا معیار چیک کیا اور اطمنان کا اظہار کیا اور نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشائاللہ اس پلی کے تعمیر ہونے سے اہلیان ڈولیاں کا بڑا مسلہ حل ہو جائے جو انہوں برسات کے دنوں اٹھانا پڑھتا تھا کیونکہ شدید بارشوں کی وجہ سے پانی زیادہ آ جانے سے ان کا راستہ بند ہو جاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے پانی اترنے کا انتظار کرنا پڑھتا مگر اب اس پلی کے تعمیر ہونے سے ان کا یہ مسلہ حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام خدمت میرا شیوا ہے جب تک سانس میں سانس ہے عوام سے یہ رشتہ برقرار رہے گاانہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سابقہ دور اقتدار کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں اور اگر آئندہ موقع تو ترقیاتی کاموں کایہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر دوبارہ شروع ہوگا۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2023)
ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا کہ اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے اور تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے مگر جس طرح ایک مذموم سازش کے تحت آئے روز مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے جارہے ہیں یہ شرانگیزی کسی صورت قابل برداشت نہیں سویڈن کی حکومت نے مرتکب افراد کو کڑی سزا نہ سنائی تو مسلم امہ اٹھ کھڑی ہوگی انہوں نے کہا کہ مرکز عالم اسلام کو متحد ہوکر سخت موقف اختیار کرنا چاہیے آئے روز اس طرح کے واقعات کا رونما ہوناعالم اسلام کے لئے گھناؤنی سازش ہے۔ تمام مسلمان ممالک کو قرآن پاک کی اس بے حرمتی والے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2023)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ میدان میں اتر چکی ہے اور انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ملک ترقی کا ایجنڈا صرف نواز لیگ کے پاس ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کی شاندار اور تاریخ ساز خدمت کی، ملک کے پاس نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے سوا کوئی آپشن ہے، سیاسی مخالفین ایک سازش کے تحت نواز لیگ کو دبانے کی کوشش کرتے رہے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ن لیگ کو ٹارگٹ کیا گیا اور قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، برے وقت میں جس طرح عوام نے نوازشریف کا ساتھ دیا وہ ناقابل فراموش ہے۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
کبیر احمد جنجوعہ

Show More

Related Articles

Back to top button