DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Locals protest against planting of tree near Chak Bale Khan Road

چک بیلی خان روڈ ، پودے سڑک کے بالکل قریب لگانے پر اہل علاقہ کا احتجاج

چک بیلی خان,گوجر خان ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،12،اپریل،2022ء)—چک بیلی خان روڈ کے دونوں اطراف تھوڑے سے حصے پر سڑک کے بالکل قریب پودے لگا کرگرین ایریاز کے بڑے حصے پر لوگوں کو مبینہ طور پر قبضے کا موقع فراہم کیا جا رہاہے حالانکہ اب بھی سڑک کے دونوں اطراف بعض مقامات پر پہلے سے محکمہ جنگلات کے لگے درخت کئی کئی فٹ دور موجود ہیں ،جہاں پر یہ درخت موجود ہیں وہاں لوگ روڈ سے کافی پیچھے تعمیرات کر رہے ہیں اورروڈ کی تعمیرکے باعث جہاں سے درخت پہلے کاٹے جا چکے ہیں وہاں لوگ سڑک کے قریب تک قابض ہو چکے ہیں ، اہل علاقہ نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹین بلین ٹری پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ، فاریسٹ حکام سے کہا ہے کہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے چک بیلی خان روڈ کے بالکل ساتھ پودے ہر گز نہ لگائے جائیں بلکہ دونوں اطراف جہاں پہلے دس سے بیس فٹ روڈ سے ہٹ کر پودے لگے ہوئے تھے وہاں پودے لگائے جائیں تاکہ سڑک اور اس کے گرد گرین ایریاز قائم رہ سکے ، گزشتہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں سڑک کے گرد زیادہ تر ایریاز کے درخت نیلام کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پچھلے پانچ سالوں سے اس روڈ پر کوئی نیا درخت نہیں لگایا جاسکا تھا اب جب گرمی شروع ہوگئی ہے اور ڈھوک بھٹیاں ، پیرسوہاوہ کے قریب تھوڑے سے حصے پر پودے لگائے گئے ہیں اور وہ سڑک کے قریب لگائے جا رہے ہیں حالانکہ اس سے پیچھے دس سے بیس فٹ کا گرین ایریاز پڑا ہوا ہے جہاں سے سڑک کی تعمیر کرتے وقت درخت کاٹے گئے تھے ، جہاں پر اب پودے لگائے جا رہے ہیں وہاں سے ملحقہ مالکان اراضی کو موقع مل جائے گا کہ وہ اس سے پیچھے موجود جگہ پر آسانی سے قبضہ کرلیں گے ، اس سے قبل بھی جہاں سے درخت نیلام کئے گئے تھے وہاں پر لوگ قبضے کر چکے ہیں مگر کسی ادارے نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے ، اب بھی اس روڈ پر جہاں جس کا دل کرتا ہے اسی قدر روڈ کے ساتھ تعمیرات شروع کردیتا ہے ، ان تعمیرات کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ جیسے کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں جو ان کو روک سکے ، اہل علاقہ نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کے ذمہ داران کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سڑک کے گرد وہاں پر ہی پودے لگائے جائیں جہاں پہلے پودے لگے ہوئے تھے اور پودے لگانے کی رفتار بھی تیز کی جائے،اس حوالے سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے ڈی ایف او سے بات کریں گے کہ اس روڈ کے گرد انہی جگہوں پر پودے لگائے جائیں جہاں پہلے پودے لگے ہوئے تھے ۔

Chak Bale Khan, Gujar Khan ( Pothwar.com,, April 12, 2022) Locals protest against the planting of trees near Chak Bale Khan Road. By planting trees right next to the road, people are reportedly being given the opportunity to occupy large parts of the Green Areas. Residents of the area have strongly protested against this and asked the project director of Ten Billion Tree Program, Forest officials to take notice of this and not to plant trees along Chak Bailey Khan Road at all.

Show More

Related Articles

Back to top button