DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On the call of former Prime Minister Imran Khan, PTI workers also staged an enthusiastic and big rally

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کلرسیداں میں بھی ایک پرجوش اور بڑی ریلی نکالی

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کلرسیداں میں بھی ایک پرجوش اور بڑی ریلی نکالی جس کے شرکا نے چوآروڈ مرید چوک سے مین چوک تک زبردست نعرے بازی کی۔شرکا وزیراعظم عمران خان،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔ریلی میں قانون گو حلقہ کلرسیداں کے علاؤہ چوآخالصہ اور ساگری سے بھی ریلیوں اور قافلوں نے شرکت کی۔مرکزی ریلی سید سجاد حسین شاہ کے دفتر سے روانہ ہوئی پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی منتخب حکومت کو غیر ملکی سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا عمران خان نے کسی سپرپاور کے اشاروں کی بجائے آزاد خودمختار مختار خارجہ پالیسی مرتب کرکے قومی غیرت کا اجاگر کیا۔انہوں نے قوم کو کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے آزاد حیثیت میں زندہ رہنا سکھایا۔انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ اب عمران خان ملک بھر میں اس سازش کو بے نقاب کرے گا اپوزیشن الیکشن میں آ کر ہمارا مقابلہ کرے انہوں نے کہا کہ اب کلرسیداں میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہم سب ایک پیج پر عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 12, 2022) At the call of former Prime Minister Imran Khan, PTI workers also staged an enthusiastic and big rally in Kallar Syedan, the marched started from Mureed Chowk. The participants chanted slogans of Prime Minister Imran Khan, who will save Pakistan, Imran Khan Imran Khan and the imported government disapproved slogans. The rally started from Syed Sajjad Hussain Shah’s office. Former president of PTI Tehsil Kallar Syedan Raja Sajid Javed while addressing the participants of the rally said that Imran Khan’s elected government was removed from power under a foreign conspiracy. He highlighted national pride by formulating an independent sovereign foreign policy instead of the gestures of a superpower. He taught the nation to live in independence as a tool instead of being a tool of anyone. Imran Khan will expose this conspiracy across the country He said that now there is no factionalism in Kallar Syedan and we are all united on one page under the leadership of Imran Khan.

عوام کس کی بات پر یقین کریں اس سوال کا جواب شاہد ہی کبھی مل سکے۔

Who Public can trust and may never find answer

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)ملکی سیاست میں کیا واقعی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی دعووں سے آگے بڑھ کر حقیقت کا روپ کب دھارے گی؟پون صدی بعد بھی کسی بھی منتخب وزیراعظم کا مقررہ مدت پوری نہ کرنے کا کون ذمہ دار ہے عوام یہ سچ جاننے کے لیئے بے تاب ہے۔چند برس قبل ہی میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دے کر سزا دی گئی وہ جیل میں رہے پھر عمران خان نے ہی انہیں خرابی صحت کی بنیادوں پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جب کہ اس طرح کی سہولت ملک بھر کی جیلوں میں موجود کسی بیمارقیدی کو حاصل نہ ہے۔مسلم لیگ کی تقریبا ساری قیادت کو جیلوں میں رکھا گیا ان کا میڈیا ٹرائل ہوا اور مخصوص حالات میں ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں الیکشن میں دھکیلا گیا الیکشن کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے سے روکا گیا اور کئی جانب سے عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیئے سہولت کاری کا فریضہ سرانجام دیا گیا جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کے اقتدار کا طویل سورج پنجاب اور وفاق میں غروب ہوا جس کے بعد ملک کے طول و عرض میں پی ٹی آئی کا طوطی بولنا شروع ہوا۔کوئٹہ پشاور اسلام آباد لاہور مظفرآباد گلگت بلتستان میں اس نے فتوحات کے نئے ریکارڈ قائم کیئے مگر گزشتہ برس کے اختتام سے قبل حالات نے کچھ ایسا پلٹا کھایا کہ قسمت کی دیوی بنی گالہ کے مکین سے ناراض ہو گئی ہر آنے والے دن کا سورج حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لیئے مسائل کے انبار ساتھ لاتا تھا پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی کے الگ ہو جانے کے بعد پھر اچانک ہی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں نئے رول آف گیمز طے کئے۔بلاول بھٹو بلاشبہ ایک بڑے مہنگائی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد آئے جس کے فوری بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی اس وقت تک کسی کو اس بات کا یقین ہی نہیں تھا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک عمران خان کو اقتدار سے مکمل باہر کردے گئی حکومت خود اتحادیوں کے بارے میں ازحد درجہ مطمئن دکھائی دیتی تھی۔شیخ رشید تو میز پر ہاتھ مار کے بار بار کہتے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی نہیں ہو سکتی ان کا کوئی بڑا بھی 172 ارکان جمع نہیں کر سکتا مگر اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کی اپنی صفوں میں بغاوت سامنے آئی جس کے بعد باپ نے بھی مزید سرپرستی کرنے سے انکار کردیا اور باپ والے اپوزیشن سے جا ملے،کمال تو ایم کیو ایم نے کیا جس نے ساڑھے تین برس اتحاد میں گزار کر اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدہ ہونا حکومتی شکست کو یقینی بنا گیا اس کے ہر گھنٹے بعد حالات اپوزیشن کے حق اور حکومت کے خلاف سامنے آتے رہے وزیراعظم آخری بال تک کھیلنے کا دعویٰ کرتے رہے مگر وہ ایسا کر نہ سکے عدالتی مداخلت کے نتیجہ میں پی ٹی آئی تین برس سات ماہ اور تئیس ایام کے اقتدار سے ایسے محروم کر دی گئی جیسے کوئی مکھن سے بال کو نکال باہر کرتا ہے۔ نو اپریل کی رات گئے پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہوا ایک دن کے وقفے سے گیارہ اپریل کو دنیا فلک نے یہ منظر بھی دیکھا کہ کل تک نیب ایف آئی اے سمیت متعدد اداروں کے سامنے تاریخیں بھگتنے والے میاں شہباز شریف ملک کے تئیسویں وزیراعظم منتخب ہو گئے جس کے لیئے انہیں ایک سو 74 ووٹ پڑے میاں شہباز شریف ایک ایسے روز وزیراعظم منتخب ہو گئے جس روز ان پر عدالت میں فرد جرم عائد ہونا تھی اس سارے عمل سے بات تو طے ہو گئی کہ طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں کوئی اور ہیں عوام کل کے طرح آنے والے کل بھی محکوم مجبور رہیں گے بس فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ آج کے حکمران کل تک عمران خان کو سیلکٹڈ کہتے تھے آج سے پی ٹی آئی انہیں امپورٹڈ کہ رہی ہے عوام کس کی بات پر یقین کریں اس سوال کا جواب شاہد ہی کبھی مل سکے۔

نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے, دکان چیک کی تو دکان میں سامان غائب تھا۔محمد احسن سکنہ بھورہ حیال

Shop of M Ahsan of Borra Hayal burgeled in Chauk Pindori

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)محمد احسن سکنہ بھورہ حیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں چوکپنڈوری روڈ پر کرایہ کی دکان پر مکینک کا کام کرتا ہوں۔رات دس بجے کے قریب چوکیدار نے اطلاع دی کہ دکان کا تالا کھلا ہوا ہے میں سمجھا غلطی سے تالا کھلا چھوڑ کر آیا ہوں اور جب صبح میرے شاگرد نے دکان چیک کی تو دکان میں سامان غائب تھاپڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان میں موجود 1982ماڈل کرولا کا انجن مالیتی پچاس ہزار روپے،سوزوکی پک آپ کا انجن مالیتی قریبا پچاس ہزار روپے،ایک بڑا سلنڈر مالیتی 5 ہزار روپے،ایک گیس کٹ مالیتی 3 ہزار روپے اور کچھ سپیئر پارٹس پرانے جو کہ 2توڑوں میں موجود تھے اور ایک بڑا جیک مالیت 25 ہزار روپے غائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے۔

ماہ صیام اور شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

The worst load shedding continues during the month of Ramadan and extreme heat

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)کلرسیداں اور گردونواح میں ماہ صیام اور شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری،کوئی پرسان احوال نہیں ہے۔ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں،چوآ خالصہ اور روات میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے شدید گرمی میں بار بار بجلی کی بندش سے نہ صرف نظام زندگی درہم برہم ہے بلکہ روزے داروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بندش شیڈول ہے اس کے علاؤہ جبری بندش کا عمل بھی جاری ہے جس سے روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے شہریوں نے رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رمضان سستا بازار کامیابی سے جاری

Ramadan cheap bazaar continues successfully

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)کلرسیداں میں رمضان سستا بازار کامیابی سے جاری ہے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیئے اندرون شہر چواروڈ پر رمضان سستا بازار قائم کر رکھا ہے جہاں تمام اقسام کی سبزیاں اور فروٹ مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں یہاں انڈے گوشت بھی دستیاب ہے سستے داموں آٹا اور چینی بھی دستیاب ہے دس کلو گرام آٹے کا بیگ 450 روپے اور چینی 80 روپے فی کلو دستیاب ہے چیف آفیسر صاحب زادہ عمران قختر،ملک اشتیاق،زاھد حیدری،عمران مظہر اور دیگر سارا دن رمضان بازار میں موجود رہتے ہیں خواتین آور معذور افراد کے لیئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں

چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی چچی محترمہ انتقال کر گئیں

The aunt of Chief Officer Kallar Syedan Sahibzada Imran Akhtar passed away

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،اپریل،2022ء)—چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی چچی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آستانہ عالیہ نوشو پاک سچیار نزد جلال پور جٹاں میں ادا کی گئی۔جس میں مشائخ عظام،علمائے کرام،سیاسی سماجی کارکنوں اور مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button