DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; An elderly woman was crushed by a dumper in Sub Tehsil Chowk of Chak Beli Khan

چک بیلی خا ن کے سب تحصیل چوک میں ڈمپر نے بزرگ خاتون کو کچل ڈالا

چک بیلی خان, گوجرخان ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،09،اپریل،2022ء)—چک بیلی خا ن کے سب تحصیل چوک میں ڈمپر نے بزرگ خاتون کو کچل ڈالافٹ پاتھ پر خوانچہ فروشوں کے قبضہ اور سڑک پر پارک کی ہوئی مہران گاڑی کی وجہ سے بزرگ عورت سردارں بیوہ محمد اسلم سکنہ جاڑہ سڑک پر چل رہی تھی کہ گذرنے وا لے ڈمپرنمبرTKY510 کی ٹھوکر لگنے سے ٹائر کے آگے گر گئی عورت کو زخمی حالت میں سوزوکی پک اپ میں ڈال کر راولپنڈی لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن چند ہی قدم دور پہنچنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ڈمپر کو ہیلپر چلا رہا تھاجسے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اصل ڈارئیور موقع سے فرار ہو گیا ٹریفک وارڈ ن چک بیلی خان شہر میں ڈیوٹی لگوا کر کسی اور شہر گیا ہوا تھا جس کے باعث شہریوں نے پولیس چوکی چک بیلی خان سے پولیس بلوا کرٹریفک کھلوائی اور سیکٹر آفس فون کر کے کسی دوسرے شہر سے فدا نامی وارڈن کو بلوا ٹریفک کا نظام چلایاعوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور آئندہ کیلئے ایسے واقعات کا سد باب کیا جائے

Chak Beli Khan, Gujar Khan ( Pothwar.com, April 09, 2022) – In Sub-Tehsil Chowk of Chak Beli Khan, a dumper crushed an elderly woman on the Dalaft Path. An elderly woman, widow of Muhammad Aslam, resident of Jara, was walking on the road when she was hit by a passing dumper number TKY510 and fell in front of the wheel. The helper of dumper truck who was driving was caught by the public and handed him over to the police, while the real driver escaped.

Show More

Related Articles

Back to top button