Kallar Syedan; Due to Tahreek e Labbaik rally mobile phone services and transport suspended
تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث دوسرے روز بھی کلرسیداں اور گردونواح میں موبائل سروس اور راولپنڈی کے لیئے مسافر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی سرکاری ملازمین اور طلبہ راولپنڈی نہ پہنچ سکے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث دوسرے روز بھی کلرسیداں اور گردونواح میں موبائل سروس اور راولپنڈی کے لیئے مسافر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی سرکاری ملازمین اور طلبہ راولپنڈی نہ پہنچ سکے کلرسیداں اور آزاد کشمیر کی مسافر گاڑیاں روات تک سروس فراہم کرتی نظر آئیں موبائل سروس کی دوسرے روز بھی معطلی نے کاروبار زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا شرکائے ریلی کا میڈیا پر بلیک آؤٹ کر کے بھی ان کے حوصلوں اورعزم کو کمزور نہ کر سکا اور لوگ ٹولیوں کی شکل میں میلوں پیدل چل کر فیض آباد پہنچتے رہے اور حکومتی غفلت لاپرواہی نااہلی اور انتظامی بے بسی نے اقوام میں ہمیں نااہل ثابت کر دیا ہے۔
Kallar Syedan; Due to the sit-in of Tehreek-e-Labeek in Faizabad, mobile service and passenger vehicles to and from Rawalpindi were suspended for the second day in a row. Government employees and students could not reach Rawalpindi. The suspension of mobile service on the second day also badly affected business life.
تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر آف بیور کے انتقال پرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Expressing deep sorrow and grief over the demise of Raja Muhammad Bashir of Bior, President of Kahuta Tehsil
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل کلرسیداں کے سابق بلدیاتی چییرمینوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر آف بیور کے انتقال پرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ساری سیاسی زندگی اصولوں اور شرافت پر بسر ہوئی انہوں نے مسلم لیگ میں رہتے ہوئے بھی روارادی اور بھائی چارے کے رشتوں کو فروغ دیا ان کی وفات سے تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں ایک انسان دوست رہنما سے محروم ہوئے ہیں سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری،زبیر کیانی،حاجی چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،چوہددی جمیل اکرم،ٹھیکیدار پرویز اختر،اکرام الحق قریشی،راجہ گلستان خان،بابو محمد عارف اور دیگر نے راجہ محمد بشیر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حکومت دارالحکومت کے راستے۔ خالی کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکی ہے,شوکت اقبال جنجوعہ
Government has completely failed to evacuate capital, Shaukat Iqbal Janjua
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی کا بھانڈا تحریک لبیک کے احتجاج نے پہلے ہی روز پھوڑ ڈالا تمام حکومتی طاقتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں ایک تنظیم کے کارکن پاکستان کے دارالحکومت کا نظام جام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ احتجاجی سیاست اور دھرنوں سے گریز گیا مگر حالیہ احتجاج تو گستاخان رسول کے خلاف ہو رھا ہے اس طرح کے احتجاج دنیا بھر بلکہ خود فرانس میں بھی جاری ہیں مگر نااہل وزیراعظم نے اس احتجاج کو بھی پرتشدد بنا کر ثابت کر دیا کہ بیساکھیوں کے باوجود اس کا کھڑا رھنا ممکن نہیں ماضی میں جب اس تنظیم نے ہماری حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا تاکہ ٹی آئی ان کے ساتھ تھی ملک بھر کا میڈیا واقعات کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رھا تھا شرکا کو سیور فوڈز فراہم کیا جاتا اور ان پر طاقت کے استعمال سے انکار کیا گیا آج پوری طاقت سے نہتے مظاہرین پر تشدد کیا جا رھا ہے انہیں کھانا اور واپسی کا خرچہ دینے والے سبھی ان کے مخالف ہیں حکومتی جانب سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ رکاوٹیں تشدد اور گولی ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکی مگر حکومت دارالحکومت کے راستے۔ خالی کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکی ہے یہ نااہل حکومت بہت جلد اپنے ہی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی۔
گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے یہ بات ثابت کر دی کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف عوام میں آ ج بھی مقبول ہیں
Pakistan Tehreek-e-Insaf’s victory in Gilgit-Baltistan proved that Imran Khan and Pakistan Tehreek-e-Insaf are still popular among the people.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما سید جنید عباس نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے یہ بات ثابت کر دی کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف عوام میں آ ج بھی مقبول ہیں گلگت بلتستان کی عوام نے وزیراعظم عمران خان پر ا عتماد کر کے ان کے خلاف ہونے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ عوام آ ج بھی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان عمران خان کی قیادت میں ا قوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
سروھا،جوچھہ ممدوٹ،ستھوانی،دھمالی،کھناھدہ،دوبیرن کلاں،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی
Power will be cut off in Saroha, Jocha Mamdot, Satwani, Dhamali, Khanhada, Doberan Kallan, Pind Bainso and adjoining areas for electricity repair work.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل دوبیرن فیڈر ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے بند رہے گا جس سے سروھا،جوچھہ ممدوٹ،ستھوانی،دھمالی،کھناھدہ،دوبیرن کلاں،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
جاوید بٹ کی خالہ محترمہ کو گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Javed Butt of France aunt passed away in Sohot Hayal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما جاوید بٹ کی خالہ محترمہ کو گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں ملک عنصر خان،نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم،جاوید کیانی،گلفراز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔