DailyNewsHeadline

Suzuki caught fire while filling on gas station in Kahuta

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے نزدیک ہاد ی مانی گیس ا سٹیشن میں سوزوکی گیس بھرواتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے نزدیک ہاد ی مانی گیس ا سٹیشن میں سوزوکی گیس بھرواتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ ڈرائیور اور موقع پر موجو د لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔عملہ نے فوری ایکشن لے کر آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے نزدیک ہادما نی گیس اسٹیشن میں سوزوکی نمبری ایل ٹی702 میں گیس بھرواتے ہوئے آگ لپیٹ میں آگئی ۔ڈرائیور اور عملہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ ٹریفک وارڈنز ، سول ڈیفنس کا عملہ اور شہری موقع پر پہنچ گے۔ اور آگ پر قابو پا لیا حادثے میں جانی نقصان تو نہ ہو ا مگر سوزوکی جل کر راکھ ہو گئی

 

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی قیادت نے دو بڑے سیاسی گروپوں کو پی ٹی آئی میں شامل کرا دیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی قیادت نے دو بڑے سیاسی گروپوں کو پی ٹی آئی میں شامل کرا دیا ۔شمولیت کی اس تقریب کا اہتمام ناصر نذید ستی ، شیخ طلحہ اور کاشف ستی نے مشترکہ طور پر کہوٹہ شہر میں کیا۔ مہمان خصوصی امیدوار این اے 57صداقت علی عباسی، حلقہ پی پی سیون راجہ طارق محمو دمرتضیٰ، ہارون ہاشمی ، ڈویژنل صدر یوتھ ملک عظیم ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ،ظفر ستی ، راجہ شہباز ، عبدالسلام عباسی، نوید ستی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ورکر کنونشن کی اس تقریب میں 786لجپال گروپ کے سینکڑووں نوجوانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اور صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہر کی مہاجرین برادری کے افراد نے بھی بڑی تعداد مین شمولیت اختیار کی ۔ ق لیگ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ نصیر نگیال نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی 786لجپال گروپ کے قائدین او ر دیگر لوگوں کو گلے لگا کر پی ٹی آئی کے جھنڈے انکے گلے میں پہنائے ۔لجپال گروپ و دیگر نے الگ الگ پروگرام کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے ٹکٹ کے فیصلے پارلیمانی بورڈ اور ورکرز کرینگے ۔جو لوگ یہ کہتے ہیں ۔کہ ہمارا ٹکٹ کنفرم ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہم نے پارٹی کے لیے محنت کی اور اسکو مظبوط اور منظم کرنے میں بھرپورکردار ادا کیا۔ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ایک ایسا پاکستان بنائیں گے ۔جہاں امیروں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ ہو گا ۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ خورشید ستی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر عوام کو تعلیم سے دور رکھا۔ انھوں نے کہا کہ وروکرز اور نوجوان کو عزت دی جائے گی۔ شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انتظامیہ پروگرام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جبکہ صداقت علی عباسی ، راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ خورشید ستی کو 786لجپال گروپ نے زبردست ریلی کے ساتھ پنڈال لایا گیا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button