29 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Punjab College Hosts Science Exhibition, Students Impress Visitors with Innovative Projects
کہوٹہ; پنجاب کالج میں شاندار سائنسی نمائش، طلبہ کے دلچسپ ماڈلز نے حاضرین کے دل جیت لیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ میں سائنسی نمائش مقابلے کا شاندار انعقاد،پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کی جانب سے سائنسی نمائش کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے نامور تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں اپنی سوچ اور اپنے ہنر کو عملی شکل میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عنایت اللہ ستی، معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ جاوید اقبال تھے، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ نعیم منہاس، پرنسپل، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نمائش میں بوائز کی جانب سے بحریہ فاؤنڈیشن اسکول، الائیڈ اسکول، ایجوکیئر سسٹم، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بٹالہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈوبیرن نے شرکت کی، جبکہ گرلز کی جانب سے خدا داد اسکول سسٹم اور ایجوکیئر اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات نے اپنے ماڈلز پیش کیے۔بچوں نے فزکس، بائیولوجی، کیمسٹری اور ریاضی کے حوالے سے نہایت خوبصورت اور دلچسپ ماڈلز اور پروجیکٹس تیار کیے تھے۔ ہر اسٹال پر بچوں نے نہ صرف اپنے ماڈل کی وضاحت کی بلکہ اس کے کام کرنے کا طریقہ اور اس کے فوائد بھی نہایت اعتماد کے ساتھ بیان کیے۔ بچوں کے پروجیکٹس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ علاقے کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس انہیں ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو پنجاب گروپ آف کالجز نے فراہم کیا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارا۔مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ شرکت کرنے والے تمام اسکولوں کو بھی ان کی شاندار شرکت پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر پورے ہال میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم تھی اور والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ ستی اور جاوید اقبال نے کہا کہ آج یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کسی سے کم نہیں ہیں، ان کو صرف موقع چاہیے۔ پنجاب گروپ آف کالجز نے آج یہ موقع فراہم کر کے بہت بڑا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اس عمر میں ان کی سوچ دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے وہ نوجوان سائنسدان ہوں۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور والدین کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کے اساتذہ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کے اسٹاف کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ہمارے علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نعیم منہاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد اس علاقے میں تعلیم کی شمع کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے مقابلوں کے ذریعے بچوں کی سکلز، ہنر اور ٹیلنٹ کو نکھار کر سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ عملی طور پر بھی آگے بڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی بچوں کو ایسے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے، چاہے وہ ہم نصابی سرگرمیاں ہوں یا غیر نصابی سرگرمیاں، کیونکہ بچوں کی اصل صلاحیت ایسے ہی مقابلوں سے سامنے آتی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پنجاب گروپ آف کالجز کہوٹہ کی اس بہترین کاوش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے مقابلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ علاقے کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع مل سکیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 29, 2026): Punjab Group of Colleges Kahuta organized an impressive science exhibition featuring students from several renowned educational institutions across the tehsil.
Students showcased creative and innovative projects in physics, biology, chemistry and mathematics, demonstrating their scientific knowledge, practical skills and hidden talents.
The event was attended by special guests Raja Inayatullah Satti and Government Boys High School Kahuta teacher Javed Iqbal, along with Director Punjab Group of Colleges Naeem Minhas, teachers, parents and students.
Participating schools presented various scientific models and projects. At the conclusion, outstanding schools received awards, while all participating institutions were presented with certificates of appreciation.
The guests praised the students’ creativity and appreciated Punjab College Kahuta for providing a platform to encourage young talent. Director Naeem Minhas said the institution would continue organizing such activities to promote practical learning and develop students’ skills.
سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی سپرد خاک، ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
Former Doberan Kallan Zakat Committee Chairman Asif Yaqub Kiani Laid to Rest; MPA Raja Sagheer Ahmed Among Attendees

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی سپر د خاک نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق دوکاندار پرویز اختر کیانی کے بھائی اور جنید اقبال کیانی کے چچا اور نوازش علی کیانی کے ماموں اور جہانزیب آصف اور شاہ زیب آصف ولید آصف کے والد اور سابق چیئرمین زکوہ کمیٹی دوبیرن کلاں آصف یعقوب کیانی مختصر علالت کے بعد وفات پا گے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ علامہ نعیم چشتی نے پڑھائی نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد، مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد فیاض جنجوعہ آف ددچھہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید احمد آف سکوٹ،صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات حکیم راجہ امجد نواز جنجوعہ،راجہ عمران جنجوعہ لہڑی، راجہ احسان الحق جنجوعہ لہڑی،حاجی یاسر کیانی آنر پرواز آٹوز،کونسلر راجہ عباس پپو، نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی بگلہ راجگان،ساہیں پرویز گدی نشین دربار عالیہ سخی پیر میغاث سرکار، ساہیں محمد ضمیر،سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر چوہدری ارشد محمود،سیاسی وسماجی شخصیت خان شبیر خان، چوہدری زاہد رشید ممیال،چوہدری آصف نورانی،حاجی یخییٰ،صحافی راجہ ساجد محمود، صحافی میاں منیر چشتی، صحافی طاہر محمود مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا علامہ مولانا عبدالوحید سیفی نے کرائی۔
MPA Raja Sagheer Ahmed Meets Former Mator Nazim Sardar Ilyas Akhtar, Wishes Him a Speedy Recovery
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سابق ناظم مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات، جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر 2026)
پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے سابق ناظم یونین کونسل مٹور سردار الیاس اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے سردار الیاس اختر سے مصافحہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اس موقع پر سابق امیدوار برائے ایم پی اے ایس پی (ر) سردار طیفور اختر، سردار شعور اختر، راجہ عقیل آف مٹور اور محترم حافظ صاحب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ان کی بیماری کے حوالے سے ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی اور سردار الیاس اختر کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاوہاں موجود تمام افراد نے بھی سردار الیاس اختر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
Raja Asjad Ali Announces Bid for Punjab Assembly Seat from PP-7, Bringing New Young Leadership into the Political Arena
راجہ اسجد علی کا حلقہ پی پی 7 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان، نوجوان قیادت میدان میں آگئی




