لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 29 نومبر 2026) برطانیہ کے شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ایک انتہائی کمزور اور ذہنی طور پر غیر محفوظ نوجوان خاتون کو برطانیہ سے پاکستان لے جا کر اس کی مرضی اور رضامندی کے بغیر شادی کروانے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برمنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد 55 سالہ محمد بشیر، 55 سالہ خاتون بی بی اور 38 سالہ مبین اختر کو جبری شادی کے جرم میں قصوروار قرار دیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ مقدمہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس تصور کیا جا رہا ہے، جس میں متاثرہ خاتون کو شادی کے لیے قانونی طور پر رضامندی دینے کی ذہنی صلاحیت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 2024 کے موسم خزاں میں پیش آیا، جب تینوں ملزمان نوجوان خاتون کو برمنگھم سے پاکستان لے گئے تاکہ اس کی شادی کروائی جا سکے۔
پولیس کو خاتون کے استحصال کی اطلاع کیسے ملی؟
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو 4 نومبر 2024 کو اطلاع موصول ہوئی کہ نوجوان خاتون کو استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے پبلک پروٹیکشن یونٹ کے افسران نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں۔
تفتیش کے دوران ڈیٹیکٹوز نے معلوم کیا کہ خاتون انتہائی کمزور اور غیر محفوظ حالت میں تھی اور اس میں شادی کے لیے اپنی آزادانہ رضامندی دینے کی ذہنی صلاحیت موجود نہیں تھی۔
پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ تینوں افراد چند روز کے اندر خاتون کے ہمراہ پاکستان سے واپس برطانیہ آنے والے تھے۔
برمنگھم ایئرپورٹ پر تینوں ملزمان گرفتار
7 نومبر 2024 کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد بشیر، خاتون بی بی اور مبین اختر کو برمنگھم ایئرپورٹ پر جبری شادی کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔
اس دوران پولیس نے متاثرہ خاتون کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا تاکہ اسے مزید کسی ممکنہ نقصان یا استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون سے گفتگو کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اسے اس بات کا بھی مکمل ادراک نہیں تھا کہ اسے کس طرح استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عدالت نے تینوں کو مجرم قرار دے دیا
طویل تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد برمنگھم کراؤن کورٹ نے تینوں افراد کو جبری شادی کے جرم میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔ تینوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر سزا سنانے کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق برطانیہ بھر میں جبری شادی کے جرائم میں اب تک آٹھ افراد کو سزا کے لیے مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جن میں سے تین مقدمات میں کامیابی ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے حاصل کی ہے۔
تفتیشی افسر کا اہم بیان
مقدمے کی تفتیش کی قیادت کرنے والی ڈیٹیکٹو سارجنٹ انسپکٹر منڈی مہیّل نے، جنہوں نے ڈیٹیکٹو سارجنٹ انسپکٹر ربیکا پگھ کے ہمراہ تحقیقات مکمل کیں، کہا کہ تینوں افراد نے ایک انتہائی کمزور نوجوان خاتون کی مجبوری اور بے بسی سے فائدہ اٹھایا اور اسے شادی کے لیے برمنگھم سے پاکستان لے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے آغاز ہی میں یہ واضح ہو گیا تھا کہ خاتون کو استحصال کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ شادی کے لیے رضامندی دینے کی ذہنی صلاحیت نہیں رکھتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کو اس کی رضامندی کے بغیر شادی پر مجبور کرنا درحقیقت زیادتی، استحصال اور اس پر کنٹرول حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ پولیس ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھے گی اور متاثرین کو ہر ممکن تحفظ اور مدد فراہم کرے گی۔
جبری شادی کے خلاف برطانوی قانون کا اہم پیغام
یہ مقدمہ برطانیہ میں جبری شادی کے خلاف قانونی کارروائی اور کمزور افراد کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خصوصاً ایسے افراد جو ذہنی یا جسمانی طور پر اپنی حفاظت اور فیصلے کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتے، انہیں استحصال سے بچانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔
اس کیس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ شادی ایک آزادانہ اور باخبر رضامندی کا تقاضا کرتی ہے اور کسی بھی شخص کی کمزوری یا ذہنی معذوری سے فائدہ اٹھا کر اسے شادی پر مجبور کرنا سنگین جرم ہے۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 29, 2026): Three people from Birmingham have been convicted of forcing a vulnerable young woman into marriage after taking her from the UK to Pakistan. Mohammad Bashir, 55, Khatoon Bi, 55, and Mobeen Akhtar, 38, were found guilty following a trial at Birmingham Crown Court.
West Midlands Police said the case is understood to be the first forced-marriage conviction in the UK centred on a victim who was deemed not to have the capacity to consent to marriage.
The offences date back to autumn 2024, when the three took the young woman from Birmingham to Pakistan for a marriage.
Police were alerted to concerns that the woman had been exploited on November 4, 2024, prompting officers from the force’s Public Protection Unit to launch an investigation.
Detectives established that the woman was particularly vulnerable and did not have the capacity to consent to marriage. Officers discovered that the group was due to return to Britain within days.
On November 7, police detained Bashir, Bi and Akhtar at Birmingham Airport on suspicion of forced marriage. Police also safeguarded the woman.
After speaking with her, officers said they established that she was unaware of how she had been exploited.
The three have now been convicted of the offence and will return to court to be sentenced at a later date.
According to West Midlands Police, there have been eight forced-marriage convictions nationally, with the force securing three of those convictions.
DSIO Mindy Mahil, who led the investigation alongside DSIO Rebecca Pugh, said: “These three took advantage of a young woman, who was extremely vulnerable, and took her from Birmingham to Pakistan for marriage.
“It became clear to us immediately that the woman was being exploited, and that she did not have capacity to consent to a marriage.
She added: “Forcing someone into marriage without their consent is abuse and control, and we will always seek to pursue offenders and support victims.”