28 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Bar Association Protests Alleged Extrajudicial Killing of Raja Iftikhar Ali,

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا راجہ افتخار علی کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،28نومبر2026)–کلر بار ایسوسی نے کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی کے راجہ افتخار علی کی ماورائے عدالت قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کی اور وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے کلر بار کے سیکرٹری چوھدری اعجاز حسین گجر نے کہا کہ راجہ افتخار علی کی موت کی تحویل میں موت سے انصاف کا قتل ہوا ہے کسی پر بھی الزام عائد کرکے اسے پکڑ کر مار دینا نظام عدل پر بھی وار ہے کلر بار راجہ افتخار علی کی پولیس کے ہاتھوں قتل پر شدید احتجاج کرتی ہے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جاتا ہے ادہر وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ افتخار علی منشیات کے دونوں مقدمات میں بری ہو چکے تھے اس کے باوجود پولیس نے انہیں مار کر سارا ملبہ انہی کے ساتھیوں پر ڈال کر دھرے جرم کا ارتکاب کیا ہے

Iftikhar Ali, son of Muhammad Sharif, a resident of Darkali Sher Shahi, Kallar Syedan.

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 28, 2026): The Kallar Bar Association has strongly condemned the alleged extrajudicial killing of Raja Iftikhar Ali, a resident of Drekali Sher Shahi village in Kallar Syedan, and staged a protest by boycotting court proceedings. Lawyers did not appear before the courts in protest.

Kallar Bar Association Secretary Chaudhry Ejaz Hussain Gujar said that Raja Iftikhar Ali’s death while in custody amounted to a grave miscarriage of justice. He stated that arresting and killing someone merely on the basis of allegations was an attack on the entire justice system.

He said the Kallar Bar Association strongly condemned the alleged killing of Raja Iftikhar Ali by police and demanded a judicial inquiry into the incident to establish the facts and ensure justice.

Meanwhile, Advocate Waqas Kiyani stated that Raja Iftikhar Ali had already been acquitted in both narcotics cases. Despite this, he alleged, the police killed him and attempted to shift the entire blame onto his associates, thereby committing another serious offence.

The lawyers reiterated their demand for a transparent judicial investigation and accountability in the case.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، شہری پریشان

Major Cuts in Petroleum Prices Fail to Bring Down Transport Fares in Rawalpindi, Commuters Concerned

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،28نومبر2026)–گزشتہ ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں بھاری کمی کے بعد بھی مسافر گاڑیوں کے کرایے کم ہوئے نہ بکنگ پر جانے والی گاڑیوں نے نرخ کم کیئے مہنگائی کی شرح بھی بدستور کم ہے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بھی کم نہ ہوئے گزشتہ ایک ماہ میں پٹرول کے نرخوں میں 79 روپے اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 100 کمی ہونے کے باوجود کرایے کم ہوسکے نہ مہنگائی میں کمی ہو سکی ضلع مری کی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں کرائے کم کر دیئے ضلع میرپور ازادکشمیر کی انتظامیہ نے بھی تمام روٹوں پر نئے کرایے نامے جاری کردئیے مگر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں پٹرول مہنگا ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی مسافر گاڑیوں کے کرایے بڑھا دیئے جاتے ہیں مگر اس طرح پٹرول میں 79 روپے اور ڈیزل میں فی لٹر 100 روپے کی کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کے ماتحت عملہ ٹرانسپورٹروں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی سے شاہ خاکی، دوبیرن کلاں، چک بیلی خان، چکری، گوجرخاں، ٹیکسلا اور کہوٹہ کے نئے کرایے نامے تاحال جاری نہ ہو سکے،شہریوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ پٹرول مصنوعات میں کمی کے مطابق انتظامیہ کو جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی سے براستہ کلر سیداں شاہ خاکی کا نیا کرایہ نامہ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کے احکامات صادر کیئے جائیں

Retired Postmaster of Kallar Syedan, Wasif Ali Qureshi, Passes Away

کلرسیداں محکمہ ڈاک کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر واصف علی قریشی انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،28نومبر2026)–محکمہ ڈاک کلرسیداں کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر واصف علی قریشی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،عاطف اعجاز بٹ، عابد حسین زاھدی،احسان الحق قریشی، انوار الحق، عبدالصبور بھٹی،راجہ شاھد پکھڑال،انجم رشید وارثی،سید سجاد حیدر، راجہ افتخار پکھڑال، شجاعت خالد، محمد فیاض کیانی،شبیر بٹ، شاھد سلیم،رضا حسین شاہ، محمد حنیف قریشی،ناصر قریشی، سرمد بٹ،عامر نصیر قریشی،دلشاد خان و دیگر نے شرکت کی

Former MPA Col. (R) Shabbir Awan Visits Kallar Syedan and Kahuta, Offers Condolences at Several Locations

سابق رکن اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان کا کلرسیداں اور کہوٹہ کا دورہ، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،28نومبر2026)–سابق رکن اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان کا حلقہ پی پی 7 کی دونوں تحصیلوں کلرسیداں و کہوٹہ کا دورہ،مختلف مقامات پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔وہ چنام میں مطلوب حسین، راجہ محمد اکرم،مٹور میں راجہ عاطف جنجوعہ، صوبیدار محمد رفیق، بگھون میں راجہ بشارت جنجوعہ اور بگھار میں دبئی میں محمد نعیم گئے وہ کہوٹہ میں پٹواری عبرت حسین کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ محمد ثقلین، حاجی راجہ لیاقت علی، ہیڈ ماسٹر راجہ خالد محمود، راجہ عنصر، راجہ حاجی شوکت علی، راجہ خرم، راجہ فارس، راجہ آصف محمود، آکاش منیر، منیب ثقلین، شاداب لیاقت، راجہ غلام زکریا، راجہ اسد کلیال اور چوہدری زاہد رشید ممیال سمیت دیگر بھی موجود تھے

Children’s March Held in Kallar Syedan to Mark the Death Anniversary of Hazrat Abu Bakr Siddique (RA)

کلرسیداں میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یومِ وفات پر سنی علما کونسل کے زیر اہتمام اطفال مارچ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،28نومبر2026)–سنی علما کونسل تحصیل کلرسیداں کے زہراہتمام بعد نمازِ جمعہ خلیفہ بلافصل، یارِ غار، جانشینِ رسول ﷺ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات کے سلسلے میں اطفال مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اطفال مارچ شیخ ریاض کالونی سے شروع ہو کر مین چوک کلر سیداں پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ میں بچوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی عظیم خدمات، سیرت و کردار اور شان و عظمت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی نسل کے دلوں میں محبتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور بالخصوص خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button