کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 27 نومبر 2026ء): دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بہگھار شریف کہوٹہ میں سالانہ تقریبات 2026ء کا باقاعدہ آغاز شاندار سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے ہو گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) فیضان احمد تھے، جنہوں نے تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور کی گیند پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار چھکا لگا کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا اور سینکڑوں طلباء و طالبات اور معززین سے خوب داد وصول کی۔
ادارے کے سربراہ معروف مذہبی سکالر صاحبزادہ عزیر ہاشم نے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
تقریب میں صاحبزادہ عمیر ہاشم، صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، ادارے کے پرنسپل حافظ عمر سمیت کہوٹہ کی ممتاز سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی۔
ادارے کی سالانہ تقریبات 25 نومبر سے 29 نومبر 2026ء تک جاری رہیں گی، جن میں طلباء و طالبات کی تعلیمی، تخلیقی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تقریبات کے دوران کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور نیزہ بازی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ قرأت، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں میں بھی طلباء و طالبات اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
سالانہ تقریبات کی اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات 29 نومبر 2026ء کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان بہگھار شریف کریں گے۔ اس موقع پر مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
ادارے کی انتظامیہ کے مطابق سالانہ تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں، دینی تعلیمات، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت مقابلے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انتظامیہ، اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین نے تقریبات کی کامیابی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 27, 2026): The Annual Sports Gala 2026 at Dar-ul-Uloom Yaqoobia School and College, Bhaghar Sharif, Kahuta, was inaugurated by Assistant Commissioner Kahuta, Flight Lieutenant (Retd.) Faizan Ahmed.
The chief guest officially opened the event by hitting a six off a delivery bowled by Tehsildar Kahuta Mirza Mansoor, drawing applause from hundreds of students and distinguished guests.
The opening ceremony was attended by the institution’s head, Sahibzada Uzair Hashim, Sahibzada Umair Hashim, Kahuta Press Club President Raja Imran Zameer Janjua, Principal Hafiz Umar and other prominent personalities.
The annual celebrations will continue until November 29, featuring cricket, football, volleyball, tent pegging, Qirat, Naat recitation and speech competitions.
The closing ceremony and prize distribution will take place on November 29 under the chairmanship of Sahibzada Professor Dr Sajid-ur-Rehman of Bhaghar Sharif, Chairman of Yaqoobia Educational Society.
The events aim to promote students’ academic, religious, sporting and creative abilities, while developing confidence, leadership and a spirit of healthy competition.
کہوٹہ کلر چوک میں گنج شکر بیکری پر مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی شکایات، انڈوں کے نرخ اور معیار پر بھی سوالات، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Residents Complain of Overpricing and Poor Egg Quality at Ganj Shakar Bakery in Kahuta, Authorities Urged to Take Action
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2026)
کہوٹہ کلر چوک میں گنج شکر بیکری کے خلاف مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی شکایت، انڈوں کے نرخ اور معیار پر بھی سوالات، انتظامیہ نوٹس لے، ملک شاہد محمود اعوان تفصیل کے مطابق کہوٹہ چھنی اعوان کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان نے کہا ہے کہ کہوٹہ کلر چوک میں واقع گنج شکر بیکری کی جانب سے مبینہ طور پر اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیکری پر فروخت ہونے والے انڈوں کے نرخ بھی مبینہ طور پر زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ انڈوں کا سائز بھی انتہائی چھوٹا بتایا جاتا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ملک شاہد محمود اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی عام آدمی دو وقت کی روٹی پوری کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں اگر دکاندار سرکاری نرخوں اور مقررہ قیمتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے دام وصول کریں گے تو عوام پر مزید مالی بوجھ پڑے گاانہوں نے کہا کہ انڈے بچوں اور بڑوں کی روزمرہ خوراک کا اہم حصہ ہیں، لیکن اگر ان کی قیمتیں زیادہ وصول کی جائیں اور معیار و سائز کے حوالے سے بھی شہریوں کو شکایات ہوں تو اس معاملے کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔ اسی طرح بیکریوں اور دیگر دکانوں پر فروخت ہونے والی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو بھی چیک کیا جانا چاہیے ملک شاہد محمود اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کلر چوک میں واقع گنج شکر بیکری سمیت دیگر کاروباری مراکز کی قیمتوں اور اشیائے خوردونوش کے معیار کی خود نگرانی کریں۔ متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی متحرک کیا جائے اور اگر کسی دکاندار کی جانب سے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ناجائز مہنگائی سے ریلیف مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مناسب قیمتوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔
Education Is the Key to National Progress and a Brighter Future, Says Principal Sardar Mazhar Iqbal
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، سردار مظہر اقبال
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2026)
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، والدین اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیں۔ سردار مظہر اقبال،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف ماہرِ تعلیم اور دی ریڈ پبلک سکول کے پرنسپل سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو شعور، آگاہی، اچھے برے کی تمیز اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے۔ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی مضبوط، خوشحال اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں تعلیم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے بچے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی حاصل کریں۔ صرف ڈگری حاصل کرنا ہی تعلیم کا مقصد نہیں بلکہ ایک اچھا، باکردار، ذمہ دار اور باشعور شہری بننا بھی تعلیم کا اصل مقصد ہے سردار مظہر اقبال نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں حصولِ علم کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں۔ بچوں کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ دونوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، ان کی محنت، لگن اور رہنمائی سے ہی آنے والی نسلیں ملک و قوم کی خدمت کے قابل بنتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے، جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ بالخصوص دیہی علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ بھی زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات، اعلیٰ اخلاق، احترامِ انسانیت، برداشت، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کا درس بھی دینا چاہیے۔ آج کے طلبہ ہی کل کے ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، اساتذہ اور ملک کے ذمہ دار شہری ہیں۔ اگر ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے تو یقیناً پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگاآخر میں سردار مظہر اقبال نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، کیونکہ قلم اور کتاب ہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے جہالت، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔
Raja Mazhar Hussain Passes Away in Burton upon Trent, UK, Following Heart Attack; Political, Social and Media Figures Express Condolences
برٹن آن ٹرینٹ (یوکے) میں راجہ مظہر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، راجہ محمد شکیل کیانی سمیت سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافی برادری کا اظہارِ تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2026)
برٹن آن ٹرینٹ (یوکے) میں راجہ مظہر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، راجہ محمد شکیل کیانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، تفصیل کے مطابق برطانیہ کے شہر برٹن آن ٹرینٹ میں مقیم راجہ مظہر حسین دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر سے عزیز و اقارب، دوست احباب اور حلقہ احباب میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی۔ مرحوم کی وفات پر پاکستان اور برطانیہ میں مقیم ان کے دوستوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اس موقع پر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون، حال مقیم برٹن آن ٹرینٹ یوکے، راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ مظہر حسین کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی اچانک جدائی نے دوست احباب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں راجہ مظہر حسین کی وفات پر راجہ ناصر علی کیانی آف یوکے، معروف سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی راجہ یاسر علی کیانی، پرواز آٹوز دوبیرن کلاں، معروف صحافی میاں منیر چشتی، صحافی طاہر محمود مغل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیاانہوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی روح نے اس دنیا سے رخصت ہونا ہے، مگر اپنوں اور دوستوں کی اچانک جدائی دلوں کو افسردہ کر دیتی ہے۔ راجہ مظہر حسین کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ہم مرحوم کے تمام اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے آخر میں تمام احباب نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم راجہ مظہر حسین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔