26 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Punjab Governor Sardar Saleem Haider Khan Attends Royal Riding Club’s Tent Pegging Tournament,

رائل رائیڈنگ کلب کے نیزہ بازی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2026)
رائل رائیڈنگ کلب کے زیراہتمام نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے میثم کربلائی اور شیخ قمرالسلام کی ملاقات،ملکی سیاست اورثقافتی پروگراموں پرطویل تفصیلی گفتگو،رائل رائیڈنگ کلب کے زیراہتمام نیزہ بازی ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا جس میں ملک بھر سے مختلف کلبوں کے 100 سے زائد رائیڈز نے حصہ لیا یہ مقابلے 3 دن تک جاری رہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی،میثم کربلائی اور شیخ قمرالسلام کے ہمراہ پنڈال میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں نے رقص پیش کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنا کسی ایک سیاسی جماعت کے لیئے ممکن نہیں رہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا ہمیں اپنے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ثقافتی پروگراموں سے مل صرف لوگوں کو بہترین تفریح میسر آتی ہے بلکہ اس سے معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے میں بھی بڑی مدد ملتی ہے انہوں نے ملک کے مسائل کے حل کے لیئے تمام اکائیوں کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی پر بھی زور دیا۔تقریب کے اختتام پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے رائیڈز کو ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس سے قبل سردار سلیم حیدر خان کی کاروباری شخصیت شیخ اقبال کی رہائشگاہ آمد پھولوں کے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا،میثم کربلائی اور شیخ قمرالسلام نے ان سے ملاقات کی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 21, 2026): The three-day tent pegging tournament organized by the Royal Riding Club concluded with an impressive closing ceremony attended by Punjab Governor Sardar Saleem Haider Khan as the chief guest. More than 100 riders representing various clubs from across Pakistan participated in the competition.

Governor Sardar Saleem Haider Khan arrived at the venue accompanied by Maysam Karbalai and Sheikh Qamar-ul-Salam, where he received a warm and enthusiastic welcome from the organisers and participants. Traditional horse dancing to the beat of drums added colour and excitement to the occasion.

During the event, Maysam Karbalai and Sheikh Qamar-ul-Salam also met the Punjab Governor. They held a lengthy and detailed discussion on the country’s political situation and various cultural programmes.

Addressing the gathering, Governor Sardar Saleem Haider Khan said that resolving the country’s challenges was no longer possible through the efforts of a single political party. He emphasised that all political parties must work together to address national issues.

He further stressed the importance of promoting sports activities and providing young people with opportunities to participate in healthy recreational activities.

The Governor said that preserving and promoting cultural traditions was a collective responsibility. He observed that cultural programmes not only provide quality entertainment to the public but also play an important role in addressing social problems and strengthening social harmony.

He also called for rebuilding mutual trust and understanding among all federating units to help resolve the country’s challenges.

At the conclusion of the ceremony, trophies were distributed among the riders who secured first, second and third positions in the tournament.

Earlier, Governor Sardar Saleem Haider Khan visited the residence of prominent businessman Sheikh Iqbal, where he was warmly welcomed with bouquets of flowers. During the visit, Maysam Karbalai and Sheikh Qamar-ul-Salam held a meeting with the Governor and discussed national politics and cultural activities in detail.

The three-day tournament concluded successfully, showcasing traditional equestrian sports and attracting participation from riding clubs across the country.

راجہ انتخاب عربی انتی راجہ کی یو کے تبلیغی جماعت کے امیر ہمایوں ستی سے اہم ملاقات

Raja Intikhab Arabi Anti Raja Meets UK Tablighi Jamaat Leader Humayun Satti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2026)
راجہ انتخاب عربی انتی راجہ کی یو کے تبلیغی جماعت کے امیر ہمایوں ستی سے اہم ملاقات، دین اسلام، دعوت و تبلیغ اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے سحر انگیز گفتگو، معروف سماجی و مذہبی شخصیت راجہ انتخاب عربی انتی راجہ کی یو کے تبلیغی جماعت کے امیر ہمایوں ستی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان طویل نشست ہوئی جس میں دین اسلام کی تعلیمات، دعوت و تبلیغ، اصلاحِ معاشرہ، انسان کی حقیقی کامیابی اور دنیا و آخرت کی تیاری کے حوالے سے نہایت خوبصورت اور سحر انگیز گفتگو ہوئی ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ انسان کی اصل زندگی اور حقیقی کامیابی وہی ہے جو اللہ پاک کے احکامات کے مطابق اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر گزاری جائے۔ دنیا کی رنگینیاں، مال و دولت اور عہدے عارضی ہیں، جبکہ نیک اعمال، اچھا کردار، خدمتِ خلق اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کی جانے والی کوششیں انسان کے لیے حقیقی کامیابی کا ذریعہ ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں ستی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے، نماز کی پابندی کرنے، اخلاق و کردار بہتر بنانے اور دوسروں تک دین اسلام کا پیغام محبت، اخلاص اور حکمت کے ساتھ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دین سے وابستگی ہی انسان کو زندگی کا اصل مقصد سمجھاتی ہے راجہ انتخاب عربی انتی راجہ نے بھی اس موقع پر دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، سنتِ نبوی ﷺ کو اپنانے اور اپنی زندگیوں میں نیکی، عاجزی، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیاملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے احکامات اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ اصل کامیابی دنیاوی آسائشوں میں نہیں بلکہ اللہ پاک کی رضا اور آخرت کی کامیابی میں ہے۔

Saein Muhammad Zafeer Performs Umrah with His Children

ساہیں محمد ظفیر کی بچوں سمیت عمرہ کی سعادت حاصل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2026)
نوجوان سیاسی شخصیت ساہیں محمد ظفیر آف دوبیرن کلاں کی بچوں سمیت عمرہ کی سعادت حاصل، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے دلی مبارکباد،تفصیل کے مطابق دوبیرن کلاں کی معروف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ساہیں محمد ظفیر آف دوبیرن کلاں نے اپنے بچوں کے ہمراہ حرمین شریفین میں حاضری دے کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس روح پرور اور بابرکت سفر کے دوران انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور عبادات ادا کیں اور ملک و قوم، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں،ساہیں محمد ظفیر کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں دوست احباب، عزیز و اقارب اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پر ساہیں پرویزگدی نشین دربار عالیہ سخی پیر میغاث سرکارؒ، ساہیں محمد ضمیر، راجہ محمد شکیل کیانی آف یو کے، راجہ ناصر علی کیانیآف یو کے، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت حاجی راجہ یاسر علی کیانی پروازآٹوزدوبیرن کلاں، معروف صحافی میاں منیر چشتی، صحافی طاہر محمود مغل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ساہیں محمد ظفیر کو بچوں سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ساہیں محمد ظفیر اور ان کے بچوں کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، اس مبارک سفر کو ان کے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے اور انہیں بار بار اپنے گھر اور دربارِ رسالت ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔

Mother of Kahuta Revenue Department Patwaris Raja Ibrat Iqbal and Raja Ghulam Sarwar passed away

محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبال اور راجہ غلام سرور کی والدہ محترمہ سپردِ خاک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2026)
محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ عبرت اقبال اور راجہ غلام سرور کی والدہ محترمہ سپرد خاک کر دی گی، مرحومہ کا نمازے جنازہ چھنی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا مرحومہ کا نمازے جنازہ معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھایا جبکہ نمازے جنازہ میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، تحصیلدار کہوٹہ مرز ا محمد منصور،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود چھنی کہوٹہ،چیئرمین راجہ ظفر بگہاری، چیئرمین راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود بٹالہ،راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے صدر راجہ فیاض یعقوب، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالروف، قاضی عبد القیوم،قاضی اخلاق کھٹڑ،پٹواری راجہ محمد فیصل،پٹواری ملک امام بخش، پٹواری نعیم ستی،پٹواری وحید ستی،پٹواری ملک بنی یامین،پٹواری عا مر محمود، راجہ قمر یعقوب کہوٹہ،پاپا نور محمدکالج کالونی، ساہیں محمد شعبان، راجہ طارق سرور تھوہا خالصہ،راشد مبارک عباسی، جابر کیانی آف کلیال،ملک ساجد آف چھنی کہوٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button