25 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Faisal Zubair Released from Layyah Jail, Returns Home to Shah Bagh

کلرسیداں; فیصل زبیر ڈسٹرکٹ جیل لیہ سے رہا، شاہ باغ کلرسیداں اپنے گھر پہنچ گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،25نومبر2026)–پی ٹی آئی کی ر ونگ کے جنرل سیکرٹری فیصل زبیر ڈسٹرکٹ جیل لیہ جیل سے رھا ہو کر کلرسیداں کے گاؤں شاہ باغ اپنے گھر لوٹ آئے ہیں ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور رھائی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے اور مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جس پر یہ مبارکباد کے مستحق ہیں پارٹی کارکنوں کو بھی ان کی اس قربانی پر ناز رہے گا،ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی اور نظریے کی جدوجہد میں ہر قسم کی گرفتاری، دباؤ اور سختیوں کے باوجود ثابت قدم رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔فیصل زبیر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ہر حال میں اس جدوجہد کا حصہ رہیں گے۔علاوہ ازیں راجہ ہارون جنجوعہ سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی

Kallar Syedan(Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, November 25, 2026):  Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Rawalpindi Wing General Secretary Faisal Zubair has been released from District Jail Layyah and returned to his home in Shah Bagh village, Kallar Syedan.

Former PTI Member of the Punjab Assembly, Colonel Muhammad Shabbir Awan, visited his residence to congratulate him on his release.

Speaking on the occasion, Colonel Shabbir Awan praised Faisal Zubair for standing firm with Imran Khan’s ideology and demonstrating courage and determination during difficult circumstances. He said party workers would remain proud of his sacrifices and commitment.

During the meeting, both leaders reaffirmed their commitment to continue the struggle for Imran Khan’s vision of ‘Haqeeqi Azadi’, saying they would remain steadfast despite arrests, pressure and hardships and would not hesitate to make any sacrifice.

Faisal Zubair also reiterated his commitment to Imran Khan’s ideology and vowed to remain part of the political struggle under all circumstances.

A large number of PTI workers, including Raja Haroon Janjua, also visited Faisal Zubair’s residence to congratulate him on his release.

شیخ ریان ساگر کی پیرس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی

Sheikh Rayan Sagar Achieves Academic Distinction in Paris

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،25نومبر2026)–فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقیم شیخ ساگر نصیر کے فرزند شیخ ریان ساگر نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔شیخ ریان ساگر نے پیرس کی جامعہ سے سائنس و ٹیکنالوجی برائے انتظام و انصرام کے شعبے میں مالیات کے مضمون کے ساتھ بیچلرز کی ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیمبرج جامعہ کی جانب سے انگریزی زبان کی سند بھی حاصل کی۔انہیں امتحانات میں اچھی کارکردگی کا اعزاز بھی دیا گیا، جو ان کی محنت، لگن اور تعلیمی قابلیت کا اعتراف ہے۔شیخ ریان ساگر کی اس کامیابی پر ان کے والدین، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ ریان ساگر کلرسیداں کے معروف صحافی شیخ ثاقب شبیر کے بھانجے ہیں۔

Jamaat-e-Islami Rawalpindi Chief Visits Kallar Syedan to Review Preparations for November 29 Lahore Rally

امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد کا دورۂ کلرسیداں، 29 نومبر کے لاہور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،25نومبر2026)–امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے سکریٹری جنرل راجہ حبیب کے ہمراہ کلرسیداں کا ہنگامی دورہ کیا،انہوں نے ارکان جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور 29 نومبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا نظم کی طرف سے تیاریوں پر اظہار اطمینان اور دعوتی مہم کو مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی پر کوئی سودے بازی نہیں کہ جائے گی یہ عوام پر برترین ظلم ہے مہنگائی بے روزگاری بجلی گیس کے نرخوں میں بھاری اضافہ نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے لوگ ادھار مانگ کر گھریلو اشیا فروخت کرکے بل جمع کراتے ہیں جو نظام اور حکومت کی بدترین ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔

Honda 125 Motorcycle Stolen from NADRA Office Parking in Kallar Syedan

کلرسیداں نادرا دفتر کی پارکنگ سے شہری کا ہونڈا 125 موٹرسائیکل چوری ہو گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،25نومبر2026)–نادرا دفتر کلرسیداں سے سائل کا ہنڈا موٹرساۂیکل چوری کر لیا گیا واقع دن کے دس اور گیارہ بجے کے درمیان پیش آیا ڈھوک بابا جماعت موضع ٹکال کے خالدحسین نادرا دفتر کلرسیداں آئے اور موٹرساۂیکل پارکنگ میں کھڑا کردیا مگر نامعلوم ملزمان ان کا ہنڈا 125 موٹرسائیکل نمبر BHM 327 چوری کر کے لے گئے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button