24 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; AC Faizan Ahmed Announces Strict Action Against Encroachment, Overpricing and Land Mafias

کہوٹہ; اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد کا تجاوزات مافیا، گرانفروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 24 نومبر 2026ء): صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) فیضان احمد سے ملاقات کی، جس میں شہر کے مسائل، تعمیر و ترقی، تجاوزات، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے کہا کہ کہوٹہ کو تجاوزات سے پاک کرکے دم لیں گے۔ تجاوزات مافیا، گرانفروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ جیل بھی بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں خواتین کے لیے فیملی پارک قائم کیا جائے گا جبکہ کہوٹہ کلب میں خواتین کے لیے علیحدہ جم بنایا جائے گا جہاں صرف خواتین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جم میں پردے اور پرائیویسی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ خواتین بلا جھجک ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ سپورٹس کمپلیکس اور کہوٹہ کلب کو فعال بنایا جائے گا جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام پر بھی کام کیا جائے گا۔ شہر کی لائبریری میں کتابوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی جائے گی اور لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔ کہوٹہ شہر کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ لاری اڈے سے چلائی جائے گی جبکہ لاری اڈے میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کو مزید فعال کیا جائے گا تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

فیضان احمد نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی ایمرجنسی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ کہوٹہ بیوٹیفیکیشن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ اور بینک الفلاح چوک بائی پاس سے تجاوزات ختم کرکے ٹریفک کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے پریس کلب کے اراکین کو ملاقات کے لیے مدعو کیا اور علاقائی مسائل پر ان کے مؤقف اور تجاویز سنیं۔

ملاقات میں پریس کلب کہوٹہ کے سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، آصی جنجوعہ اور ندیم آزاد بھی موجود تھے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 24, 2026): A delegation of the Kahuta Press Club, led by its President Raja Imran Zameer, met Assistant Commissioner Kahuta, Flight Lieutenant (Retd.) Faizan Ahmed to discuss various civic issues and development projects in the city.

During the meeting, the Assistant Commissioner assured the delegation that strict action would be taken against encroachment mafias, profiteers and land mafias. He made it clear that no recommendation or external pressure would be entertained in matters involving violations of the law.

He said that all possible measures would be taken to make Kahuta free from encroachments. The Sports Complex and Kahuta Club would be made functional, while a separate sports facility for women would also be established.

The Assistant Commissioner announced plans to establish a family park for women and a separate gym at Kahuta Club exclusively for female members. Special arrangements for privacy and proper segregation would be ensured so that women could exercise and participate in healthy physical activities without hesitation.

He further stated that the number of books at the city’s public library would be increased, with separate sections allocated for men and women. The library would also be upgraded with modern facilities.

Regarding public relief, he said the government-subsidised flour quota for Kahuta would be increased to provide greater relief to residents.

He also announced that all public transport services would operate from the city’s designated bus terminal. Encroachments around the bus stand would be removed to improve traffic flow. The Para Force would also be made more active to ensure enforcement of the law and protect citizens.

The Assistant Commissioner said that the emergency department of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta would be upgraded to provide better medical facilities to patients.

Speaking about the city’s beautification project, he said that work on the project would be completed soon. He also announced that encroachments around Government Girls High School Kahuta and Bank Alfalah Chowk Bypass would be removed to address traffic congestion.

He warned shopkeepers against selling overpriced goods and unhealthy or substandard food items, saying that violators would face heavy fines and could also be sent to jail.

Faizan Ahmed reiterated that improving Kahuta, resolving public grievances and providing basic facilities to residents remained among his priorities. He stressed that no pressure or personal recommendation would be accepted against legal action.

The Assistant Commissioner had invited members of the Kahuta Press Club for a detailed discussion on local issues and development priorities.

Those attending the meeting included Senior Patron Saeed Afzal Chaudhry, General Secretary Asghar Hussain Kiyani, Sajid Janjua, Kabir Ahmed Janjua, Raja Shahid Ajmal, Arslan Kiyani, Advocate, Aasi Janjua and Nadeem Azad.

آٹے کا بحران حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سستی روٹی کے نام پر کسانوں کا معاشی استحصال کیا گیا، راجہ عامر مظہر

Flour Crisis Is the Result of Flawed Government Policies; Farmers Exploited in the Name of Cheap Bread, Says Raja Aamir Mazhar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2026)
آٹے کا بحران حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سستی روٹی کے نام پر کسانوں کا معاشی استحصال کیا گیا، ناں ہی عوام کو سستی روٹی نہ ہی کوئی اور فاہدہ ہوا الٹا عوام مہنگائی کے رگڑے میں آ گئی ہے،پالیسی میکرگراوئنڈ رائلیٹی سے ناقف ہوتے وہ بند کمروں میں ملک کی عوام کے لیے پالیساں بناتے ہیں اگر وہ آن گراوئنڈ آہیں خریداری کریں تو ان کو آٹے دال کا بہاو کا پتہ چلے،کسانوں سے سستا اناج خرید کر مڈل مین کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا، آج عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، راجہ عا مر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، تفصیل کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل، معروف بزنس مین اور سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا موجودہ بحران اور قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ حکومتی ناقص پالیسیوں اور بروقت اقدامات نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ پنجاب کو اناج کی پیداوار کے حوالے سے زرخیز خطہ اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس کے باوجود عوام کو آٹے جیسی بنیادی ضرورت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم اور دیگر اجناس کی خریداری کے نظام کو مؤثر بنانے کے بجائے مڈل مین کمپنیوں کے ذریعے کسانوں سے اناج خریدا، جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے منافع کے مواقع ملے جبکہ محنت کش کسان اپنی فصل کی مناسب قیمت حاصل کرنے سے محروم رہے۔ کسان دن رات محنت کرکے ملک کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، لیکن ناقص حکمت عملی کے باعث انہیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔راجہ عامر مظہر نے کہا کہ سستی روٹی کے نام پر کسانوں سے کم قیمت پر اناج خریدنے کی پالیسی اپنائی گئی، مگر آج یہی عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایک عام مزدور اور دیہاڑی دار شخص کے لیے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی کے نظام کا ازسرنو جائزہ لے، کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت یقینی بنائے اور مڈل مین کے غیر ضروری کردار کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمتوں کو عوام کی قوتِ خرید کے مطابق رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔راجہ عامر مظہر نے مطالبہ کیا کہ حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرے، کسانوں کے معاشی تحفظ اور عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائے، کیونکہ روٹی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کے حصول کو مشکل بنانا عام آدمی کے لیے مزید پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button