24 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Flour Unavailable at Government Rates in Several Union Councils

کلرسیداں; سرکاری نرخوں پر آٹا متعدد یونین کونسلوں میں نایاب، روٹی کی قیمتیں برقرار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،24نومبر2026)– کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹا متعدد یوسیز میں عدم دستیاب،سینکڑوں بوری آٹا کئی نانبائیوں کو بھی جاری ہونے کی اطلاعات مگر روٹی کے نرخ کہیں بھی کم نہ ہو سکے سرکاری نرخوں پر آٹے کے دس کلو کے بیگ کلرسیداں شہر و مضافات میں بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رھا ہے اس کے علاؤہ بھی متعدد مقامات پر سیلز پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں مگر اس کے باوجود یوسی کنوھا،چوآخالصہ، منیاندہ،بناہل اور سموٹ کے لوگ اس سہولت سے محروم ہیں دوسری جانب نانبائیوں کو بھی کئی سو بیگ آٹے کی فراہمی کی بھی اطلاعات ہیں جن کے ناموں سے شہری لاعلم ہیں یہ نانبھائی آٹا فلور مل سے خود اٹھاتے ہیں اور تقسیم کر لیتے ہیں مگر سرکاری نرخوں اور وزن کے مطابق روٹی کہیں بھی دستیاب نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے نان بھائیوں کو فراہم کیا جانے والا آٹا فوری طور پر بند کرکے تمام قصبات میں اس کی فراہمی کے سیلز پوائنٹ کم کرکے عام لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 24, 2026): Flour at government-approved rates remains unavailable in several union councils of Kallar Syedan, while hundreds of flour bags are reportedly being supplied to various tandoor owners. Despite these supplies, the price of roti has not been reduced anywhere.

Ten-kilogram flour bags at government-approved rates are being distributed daily in Kallar Syedan city and its surrounding areas. Sales points have also been established at several locations to facilitate the public. However, residents of Union Councils Kaoha, Choha Khalsa, Manianda, Banhal and Smot remain deprived of this facility.

On the other hand, reports suggest that several hundred bags of flour are also being supplied to tandoor owners, whose identities are not known to the general public. These bakers reportedly collect flour directly from flour mills and distribute it among themselves. However, despite receiving subsidised flour, no tandoor in the area is reportedly selling roti at the officially prescribed price and weight.

Local residents have demanded an immediate halt to the supply of subsidised flour to tandoor owners. They have urged the authorities to establish sales points in all towns and localities so that ordinary consumers can easily access flour at government-approved rates and are spared unnecessary difficulties.

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات اور اتحاد کی دعوت

Punjab Governor Sardar Saleem Haider Calls for Political Unity and Dialogue to Address the Country’s Challenges

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،24نومبر2026)–گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنا کسی ایک سیاسی پارٹی کے بس کی بات نہیں ملک میں موجود تمام سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر مسائل کو حل کرنا ہو گا انہوں نے رائل رائڈنگ کلب کے زہراہتمام نیزہ بازی مقابلوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی افہام و تفہیم اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے ہمارا ماضی قربانیوں سے عبارت ہے ہمارے کارکنوں اور قیادت نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اس کے استحکام کے لیئے طویل قربانیاں دی ہیں ہم انتقام کی نہیں مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کا نام ہے ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ملازمین کو مراعات دے کر انہیں مضبوط کیا پیپلز پارٹی کی واحد جماعت ہے جو عام غریب آدمیوں سے لے کر ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتی ہے انہوں نے کہا کہ خطے اور ملک کو درپیش مسائل کوئی ایک سیاسی جماعت حل کر سکتی ہی نہیں تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر ان مسائل کو حل کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج بھی کھلیوں کے ذریعے اپنے گراؤنڈ آباد کرکے قومی یک جہتی اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں ہمارا ملک لوگوں کی تقسیم کا متحمل ہو ہی نہیں سکتا ملک میں بہتر سیاست اور جمہوریت اسی صورت میں ممکن ہو گی جب ہمارے رویے جمہوری ہوں گے ہمیں ایک دوسرے کو قبول کرکے ایک دوسرے کو راستہ دینا ہو گا انہوں نے پہلی دوسری تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔اس سے قبل گورنر پنجاب شیخ میثم کربلائی اور شیخ قمر السلام کے ہمراہ پنڈال پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا گھروں نے رقص پیش کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button