23 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Annual Gathering of Anjuman Ittehad Abbasiya International Held in Saroha Chaudhrian

کلرسیداں; انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کا سالانہ جلسہ سروھا چوہدریاں میں منعقد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کاسالانہ جلسہ سروھا چوھدریاں چوھدری زین العابدین عباسی،چوھدری خضران عباسی کی میزبانی اور ممتاز عالم دین مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سرپرستی میں منعقد ھوا جس میں انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی سابق منسٹر ٹیکنالوجی سندھ ھوم سیکرٹری ھیلتھ،انجمن اتحاد عباسیہ پنجاب کے صدر کرنل انوار عباسی،انجمن اتحاد عباسیہ کے پی کے کے صدر جہاں زیب عباسی ،آزاد کشمیر کے صدرسردارارشدعباسی،عبد القدوس عباسی نائب صدر،صوبیدار افضل عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ عباسی خاندان اھل بیت کاوہ عظیم خاندان ھے جس نے عالم اسلام پر 510 سال حکومت کی جو اس وقت کے اعتبار سے امت مسلمہ کے لیے مثالی دور حکومت تھا ہم ملت عباسیہ کی روایات کے امین ھیں انجمن اتحاد عباسیہ کے قیام کا مقصد دنیا کے مختلف گوشوں اور خطوں میں رہائش پذیر عباسی خاندان کو باھم مربوط کرنا ھے اور تاکہ اتحاد و اتفاق قائم کرکے ہماری آنے والی نسلیں اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ بحال کرسکیں تحصیل کلرسیداں،گوجرخان اور کہوٹہ میں درجن سے زائد مواضعات میں عباسی خاندانوں کی اکثریتی آبادی ھے شمالی پاکستان کایہ علاقہ بالخصوص کہوٹہ عباسی خاندان کی اس علاقے میں اباد کاری کے لحاظ سے مرکز رھاھے جلسہ میں کہوٹہ کے بعد کلرسیداں کی باڈی تشکیل دے کر یونٹ قائم کی گئی اور جلدہی ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں میں بھی یونٹ قائم کیے جائیں گے ان علاقوں میں عباسی خاندان کی شاخ جسقم کی ایک بڑی ابادی رہائش پذیرھے جلسہ میں تحصیل کہوٹہ تحصیل گوجرخان اور تحصیل کلرسیداں و گردونواح کے عباسی خاندان کی بڑی تعداد میں برادری کے افراد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan(Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, November 23, 2026):  The annual gathering of Anjuman Ittehad Abbasiya International was held in Saroha Chaudhrian under the hosting of Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbasi and Chaudhry Khazran Abbasi, with the patronage of renowned religious scholar Maulana Ehsanullah Chakyalvi.

The gathering was attended by prominent leaders of the Abbasi community from different parts of Pakistan and Azad Kashmir. Speakers included Dr. Shafqat Hussain Abbasi, President of Anjuman Ittehad Abbasiya International and former Sindh Minister for Technology, Home Secretary and Health; Colonel Anwar Abbasi, President of Anjuman Ittehad Abbasiya Punjab; Jahanzaib Abbasi, President of Anjuman Ittehad Abbasiya Khyber Pakhtunkhwa; Sardar Arshad Abbasi, President of the organization in Azad Kashmir; Abdul Quddus Abbasi, Vice President; and Subedar Afzal Abbasi, along with other community representatives.

Addressing the gathering, the speakers stated that the Abbasi family was a distinguished family associated with the Ahl-e-Bait, which had ruled the Muslim world for 510 years. They described this period as an exemplary era in the history of the Muslim Ummah.

The speakers said that the Abbasi community was the custodian of its rich traditions and historical heritage. They explained that the primary objective of establishing Anjuman Ittehad Abbasiya International was to connect Abbasi families living in different countries and regions, promote unity and solidarity, and enable future generations to regain awareness of their glorious historical heritage.

They highlighted that the Abbasi community has a significant presence in more than a dozen villages across Tehsil Kallar Syedan, Gujar Khan and Kahuta. They particularly identified Kahuta and the wider northern region of Pakistan as an important historical centre of Abbasi settlement.

During the gathering, after establishing an organizational body in Kahuta, a new organizational unit was also formed in Kallar Syedan. The leadership announced that similar units would soon be established in other tehsils of Rawalpindi district to further strengthen the organization’s network.

The speakers also highlighted the substantial population of the Jasgam branch of the Abbasi family in these areas.

A large number of members of the Abbasi community from Tehsil Kahuta, Tehsil Gujar Khan, Tehsil Kallar Syedan and surrounding areas attended the annual gathering, making it an important occasion for strengthening community ties and promoting unity among Abbasi families.

شادی کے صرف چار روز بعد نوبیاہتا دولھا تیمور عرف صدر انتقال کر گیا، خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل

Newlywed Groom Taimoor Alias Sadar Dies Just Four Days After His Wedding Near Dhok in Namb, Kallar Syedan; Family’s Happiness Turns into Mourning

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وھاں ماتم بھی ہوتا ہے نوبیاہتا دولھا شادی کے صرف چار ایام بعد دار فانی سے کوچ کر گیا یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں دھانگلی روڈ پر واقع ڈھوک نمب کے قریب گرگل میں پیش آیا جہاں چند ایام قبل ہی نوجوان تیمور عرف صدر دولھا بنا بڑے ارمانوں سے دلھن کو لے گھر آیا مگر شادی کے چوتھے روز اس کی طبیعت خراب ہو گئی اسے ڈاکٹر پاس لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جس کے ساتھ خوشیوں بھرا گھر جہاں ابھی مہمان بھی موجود تھے ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Holds Emergency Zonal Meeting to Finalize Arrangements for November 29 Rally at Minar-e-Pakistan

جماعت اسلامی کلرسیداں کا ہنگامی زونل اجلاس، 29 نومبر کو مینار پاکستان لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کے لیے اہداف مقرر

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–جماعت اسلامی کلرسیداں کا ہنگامی زونل اجلاس قرطبہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں 29نومبر بروز اتوار کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے آل پنجاب جلسہ میں شرکت کے لیے مختلف اہداف طے کیے گئے جس میں تمام ارکان کارکنان بشمول امیدواران اور عام عوام کو بھرپور طریقے سے شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دعوتی مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے اور ضلع کے طرف سے دیئے گئے افراد کا ہدف مکمل کرنے لیے پلاننگ کی گئی
اس کے علاوہ تمام ارکان کو پابند کیا گیا کہ 29 نومبر سے پہلے اپنے ساتھ لے جانے والے ساتھیوں کی لسٹ نظم زون کو فراہم کریں قافلے کی روانگی کے لیے صبح 8:30 بجے دفتر جماعت اسلامی کلرسیداں مقرر کیا گیا ہے جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی کے خلاف مسلسل جدوجہد کے طفیل ہی حکومت عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ہے پورے ملک کے چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر جلسے بھی اسی جدوجہد کا حصہ ہے

Raja Zulfiqar Ali Kiyani Laid to Rest in Village Sakrana; Large Number of Political, Social and Community Figures Attend Funeral

گکھڑ فیڈریشن کے نائب صدر راجہ ابرار علی کیانی کے والد راجہ ذوالفقار علی کیانی سپرد خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–گکھڑ فیڈریشن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ابرار علی کیانی کے والد محترم راجہ ذوالفقار علی کیانی کو گاؤں سکرانہ میں سپرد خاک کردیا گیا جس میں پیر سید عامر ضمیر شاہ گیلانی،حافظ سہیل اشرف ملک، چوھدری ظہیر سلطان، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،محمد تاج کیانی، چوہدری صداقت حسین، محمد زبیر کیانی،توفیق تاج کیانی،چوہدری بابر ضمیر،چوہدری توقیر اسلم،حاجی سعید احمد، چوھدری حسن اختر، محمدحسنات،چوہدری ظہیر محمود،چوھدری محمد ایوب،محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،منظور کیانی،راجہ ربنواز،حافظ محمد رضوان،چوہدری محمد یونس منہاس،ماسٹر طارق منہاس،رمضان منہاس،چوہدری ایاز گجر ایڈووکیٹ،راجہ ارشد ریاست،منور حسین،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Rawat Police Arrest Three Suspects for Stealing Diesel from Oil Tankers Near Baga Sheikh Khan; One Escapes

روات پولیس کی کارروائی، آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار، سرغنہ فرار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–روات پولیس کی اہم کارروائی، بگا شیخاں کے قریب آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار،ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ٹینکر سے چوری شدہ 80 لیٹر ڈیزل کے ڈرم، پائپ،پیمانے سمیت دس ہزار لیٹر ڈیزل سے لدے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت سعید خان سکنہ بوکڑہ اسلام آباد،شبیر سکنہ مانسہرہ،واحد محمود طلعت سکنہ جھنگی پھیرو گوجرخان کے نام سے ہوئی جبکہ سرغنہ راجہ حسن سکنہ پال پڑی موقع سے فرار ہوگیا۔ملزمان بگا شیخاں حویلی میں ڈیزل کے ٹینکرز سے پائپ اور ڈرموں کے ذریعے ڈیزل چوری کررہے تھے۔روات پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

Sheikh Hammad Hassan, Son of Sheikh Zulfiqar Ali, Ties the Knot; Walima Reception Attended by Prominent Personalities

3. شیخ ذوالفقار علی کے فرزند شیخ حماد حسن رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–کلرسیداں کے معروف کاروباری ادارے حماد کیش اینڈ کیری چوآ روڈ کے مالک شیخ ذوالفقار علی کے فرزند شیخ حماد حسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، حافظ سہیل اشرف ملک، محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی، ملک شیرافگن،ثاقب بٹ،شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری خضران لطیف، چوہدری ابرار حسین،چوھدری فیصل حفیظ،چوہدری توقیر اسلم، تنویر اختر شیرازی،سمیر منہاس، شعور قدوس، شیخ میثم کربلائی،راحت محمود کیانی،انیس قریشی،شیخ شعور قدوس،سجاد حیدر شاہ،سردار تاج، اشفاق حسین مغل،راجہ طارق،
شیخ عظیم اکرم،شیخ برھان علی،شیخ ظفر جاوید،ارشد بٹ، ماسٹر ارشاد،ملک باسط،بابو نور محمد صدیقی،شیخ شیراز علی،شیخ اکرام علی،شیخ عامر علی،شیخ عمیر علی و دیگر نے شرکت کی۔

Political and Social Figures Visit Bhallakhar to Offer Condolences on the Death of PML-N Leader Chaudhry Numberdar Abrar Hussain

چوہدری نمبردار ابرار حسین کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کی بھلاکھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان، راجہ طلال خلیل،حاجی طارق تاج،چوہدری ابرار حسین،صغیر احمد بھولا و دیگر نے گاؤں بھلاکھر جا کر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما چوہدری نمبردار ابرار حسین کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

Raja Muhammad Ehsan of Kamandriyal Passes Away; Funeral Prayers Offered in His Native Village

راجہ محمد احسان کماندریال انتقال کر گئے، نماز جنازہ گاؤں کماندریال میں ادا کی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،23نومبر2026)–راجہ محمد احسان کماندریال انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں کماندریال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،سہیل رضا،ظفر چشتی،چوہدری چوہدری تو قیر اسلم،رمضان جانی،ملک عامر وزیر، راجہ افتخار پکھڑال، چوہدری پرویز آف سوڑہ، ناصر شاہ،راجہ رفیق،رب نواز قریشی،بلال امین ایڈوکیٹ، نوید بھٹی ایڈوکیٹ،عتیق الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button