23 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Pakistan Gakhar Federation Hosts Grand 23rd Annual Talent Awards Ceremony

پاکستان گکھر فیڈریشن کے 23ویں سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ کی شاندار تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2026)
پاکستان گکھر فیڈریشن کے زیر اہتمام 23ویں سالانہ گکھر ٹیلنٹ ایوارڈ کی شاندار تقریب، 40 لاکھ روپے کے قریب تعلیمی وظائف، ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم پاکستان گکھر فیڈریشن کے زیر اہتمام 23ویں سالانہ گکھر ٹیلنٹ ایوارڈ کی پروقار تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے طول و عرض سے گکھر قبیلے کی فیملیز نے قافلوں کی شکل میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی غیر معمولی تعداد کے باعث راولپنڈی آرٹس کونسل کا آڈیٹوریم کھچا کھچ بھر گیا، نشستیں مکمل ہونے پر متعدد افراد نے سیڑھیوں میں بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل پاکستان گکھر فیڈریشن راجہ تسنیم احمد گانی نے احسن انداز میں سرانجام دیے تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریباً 40 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کیے گئے، جو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک مختلف تعلیمی مراحل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے مختص تھے۔ اس کے علاوہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں خصوصی ایوارڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں اس سال کا خصوصی کیگوہر ایوارڈ گکھر قبیلے کی ممتاز تاریخی شخصیت، پھروالہ سے تعلق رکھنے والے راجہ حسن اختر کے نام رہا، جن کا شمار بانی? پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی قومی و تاریخی خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ ان کے خاندان کی جانب سے فیملی چیف آرگنائزر پاکستان گکھر فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی، راجہ مبین اختر کیانی اور دیگر اہلِ خانہ نے وصول کیا تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے گکھر خاندانوں کی بڑی تعداد میں آمد نے اس تقریب کو ایک عظیم الشان خاندانی و قبائلی اجتماع میں تبدیل کر دیااس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان گکھر فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گکھر فیڈریشن کا بنیادی مقصد گکھر برادری میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا، نئی نسل کو اپنے شاندار تاریخی ورثے اور اسلاف کی خدمات سے روشناس کروانا اور تعلیم کے فروغ کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گکھر برادری نے فیڈریشن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر شکر گزار ہیں اور ان شاء اللہ اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی مثبت، تعمیری اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ گکھر ٹیلنٹ ایوارڈ محض ایک تقریب نہیں بلکہ پوری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، مختلف علاقوں سے آنے والی فیملیز کو ایک دوسرے سے متعارف کروانے، باہمی تعلقات اور جان پہچان کو فروغ دینے اور نئی نسل کو اپنی تاریخ، روایات اور خاندانی پس منظر سے آگاہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایسے اجتماعات سے خاندانوں کے درمیان روابط مستحکم ہوتے ہیں اور نوجوان نسل کو اپنی برادری کے اہلِ علم، باصلاحیت اور نمایاں افراد سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے تقریب کے اختتام پر گکھر برادری کے معززین اور شرکاء نے پاکستان گکھر فیڈریشن کی جانب سے ہر سال گکھر ٹیلنٹ ایوارڈ کے شاندار انعقاد، تعلیمی وظائف کی تقسیم، باصلاحیت افراد کی پذیرائی، تاریخی ورثے کے تحفظ اور گکھر برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے فیڈریشن کی قیادت اور منتظمین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

MATORE (November 23, 2026) – The 23rd Annual Gakhar Talent Awards Ceremony, organised by the Pakistan Gakhar Federation, was held in a grand and dignified manner at the Rawalpindi Arts Council, attracting a large gathering of Gakhar families from across Pakistan and Azad Jammu and Kashmir.

The auditorium was filled to capacity due to the overwhelming participation. With all seats occupied, many attendees watched the ceremony while sitting on the stairs or standing.

During the event, educational scholarships worth approximately Rs. 4 million were distributed among talented students from matriculation to PhD level in recognition of their outstanding academic achievements. Special awards and certificates of appreciation were also presented to high-achieving students and distinguished individuals who have rendered valuable services in various fields of life.

The ceremony was hosted by Raja Tasneem Ahmed Gani, Secretary General of the Pakistan Gakhar Federation, who performed his duties as stage secretary in an impressive manner.

This year’s special Kigohar Award was dedicated to Raja Hassan Akhtar of Pharwala, a prominent historical figure of the Gakhar tribe. He is remembered for his close association with the Founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, and the great poet Allama Muhammad Iqbal.

The award, presented in recognition of his national and historical contributions, was received on behalf of his family by Captain Faiz Akhtar Kiyani, Family Chief Organiser of the Pakistan Gakhar Federation, Raja Mubeen Akhtar Kiyani, and other family members.

The event was attended by prominent political, social, religious and military personalities, including Mehtab Khan, Chief Editor of Daily Ausaf. The participation of a large number of Gakhar families from different parts of Pakistan and Azad Kashmir transformed the occasion into a remarkable community and family gathering.

Addressing the ceremony, Captain Faiz Akhtar Kiyani, Chief Organiser of the Pakistan Gakhar Federation, said that the federation’s primary objectives were to promote unity and solidarity within the Gakhar community, introduce the younger generation to its rich historical heritage and the achievements of its ancestors, and make practical efforts to promote education.

He thanked all the guests and participants for their overwhelming support and confidence in the federation. He assured the community that the organisation would continue its positive, constructive and welfare-oriented activities in the future.

He further stated that the Annual Gakhar Talent Awards were not merely an award ceremony but an important platform for bringing the entire community together. The event provides an opportunity for families from different regions to meet, strengthen mutual relationships, develop social connections and introduce younger generations to their history, traditions and family backgrounds.

Captain Faiz Akhtar Kiyani added that such gatherings also enable young people to learn from educated, talented and accomplished members of their community, while strengthening bonds among families across different regions.

At the conclusion of the ceremony, respected members and participants of the Gakhar community highly appreciated the Pakistan Gakhar Federation for organising the annual event, providing educational scholarships, recognising talented individuals, preserving historical heritage and promoting unity and solidarity within the community.

They also paid rich tribute to the federation’s leadership and organising team for their continued efforts and commitment to the educational, social and cultural development of the Gakhar community.

الیکشن جب بھی ہوئے بھرپور حصہ لوں گا، چیئرمین نہیں بلکہ عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا: راجہ عرفان سرور

I Will Contest the Local Government Elections Whenever They Are Held and Serve as a Public Servant, Not Just a Chairman: Raja Irfan Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2026)
الیکشن جب بھی ہوئے بھرپور حصہ لوں گا، عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر چیئرمین نہیں بلکہ عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا، راجہ عرفان سرورتفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ عرفان سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی منعقد ہوئے وہ بھرپور تیاری اور عوامی حمایت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ان کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے راجہ عرفان نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور انہیں یونین کونسل مٹور کے عوام کے مسائل، مشکلات اور بنیادی ضروریات کا بخوبی احساس ہے۔ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے ہر ممکن آسانیاں پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کروایا تو وہ چیئرمین کی حیثیت سے نہیں بلکہ عوام کے ایک خادم بن کر کام کریں گے۔ ان کی اولین ترجیحات میں علاقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، گلیوں اور سڑکوں کی بہتری، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی مسائل کا حل شامل ہوگا۔راجہ عرفان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور عوام کی محبت، اعتماد اور دعاؤں کو اپنا اصل سرمایہ تصور کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یونین کونسل مٹور کو ایک مثالی یونین کونسل بنایا جائے جہاں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جب بھی ہوگا، وہ بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور عوامی اعتماد حاصل کرکے علاقے کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

Newspaper Agents in Kahuta Suffer Losses as Unknown Thieves Steal Sunday Newspaper Bundles During Fajr Prayers

کہوٹہ کے اخبار ایجنٹوں کو چونا لگ گیا، نمازِ فجر کے دوران نامعلوم چور اتوار کے اخبارات کے تمام بنڈل لے اڑے، ہزاروں روپے کا نقصان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2026)
کہوٹہ کے اخبار ایجنٹوں کو چونا لگ گیا، نمازِ فجر کے دوران نامعلوم چور اتوار کے اخبارات کے تمام بنڈل لے اڑے، ہزاروں روپے کا نقصان،تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں اخبار فروشوں اور نیوز ایجنٹوں کے ساتھ انوکھی واردات پیش آ گئی۔ نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے جانے والے نیوز ایجنٹوں کے پیچھے سے نامعلوم چور اتوار کے روز تقسیم ہونے والے اخبارات کے تمام بنڈل لے اڑے، جس کے باعث اخبار ایجنٹوں کو ہزاروں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے نیوز ایجنٹ معمول کے مطابق صبح سویرے اخبارات کی ترسیل اور تقسیم کے لیے اپنے اپنے مقامات پر موجود تھے کہ نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے چلے گئے۔ اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور، جنہیں مقامی زبان میں پوڈری کہا جاتا ہے، اخبارات کے تمام بنڈل اٹھا کر فرار ہو گئے۔صبح جب نیوز ایجنٹ واپس پہنچے تو اخبارات کے بنڈل غائب دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ اس اچانک واردات کے باعث نہ صرف اخبار ایجنٹوں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا بلکہ شہریوں تک بروقت اخبارات کی ترسیل بھی متاثر ہوئی۔متاثرہ نیوز ایجنٹوں سعید افضل چوہان، اصغر کیانی، ملک محمود اور کبیر جنجوعہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جائے اور چوری شدہ اخبارات برآمد کروا کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ محنت مزدوری کرکے روزگار کمانے والے اخبار ایجنٹوں کے ساتھ اس طرح کی واردات انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی محنت کش کے روزگار کو اس طرح نقصان نہ پہنچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button