بریڈفورڈ میں چاقو سے حملہ، 46 سالہ خاتون طاہرہ حسین قتل، بہو شدید زخمی
Mohammad Naseer Raja12 hours ago
Above file picture of Tahira Hussain
لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ، 23 نومبر 2026)–برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں ایک گھر کے اندر چاقو کے خوفناک حملے کے نتیجے میں 46 سالہ خاتون طاہرہ حسین جاں بحق جبکہ ان کی 20 سالہ بہو شدید زخمی ہو گئیں۔ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز دوپہر پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ حسین کو چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا، جبکہ حملہ آور نے ان کی بہو کے چہرے پر بھی چاقو سے وار کیے۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں لیڈز کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے شبہے میں بلال اجمل نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، جو تاحال پولیس کی حراست میں ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی دوسرے شخص کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ طاہرہ حسین کی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال طاہرہ حسین کے اہل خانہ ان کی اچانک اور افسوسناک موت پر شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ خاندان کے ایک بزرگ رشتہ دار احمد ہانیہ، جن کی عمر 71 سال بتائی گئی ہے، نے اس حملے کو انتہائی خوفناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طاہرہ ان کی خالہ کی بیٹی تھیں۔ ان کی شادی ہوئی تھی اور سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ طاہرہ اپنی موت سے صرف ایک روز قبل پاکستان جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی غرض سے لیڈز جانے والی تھیں۔
ملزم بلال اجمل عدالت میں پیش
قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے بلال اجمل کو بریڈفورڈ کی مجسٹریٹس عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی معلومات کے مطابق ملزم کی عمر 26 سال بتائی گئی ہے اور وہ بریڈفورڈ کے علاقے لٹل ہارٹن کی کار باٹم روڈ کا رہائشی ہے۔ اسے 46 سالہ طاہرہ حسین کے قتل اور 20 سالہ خاتون کے اقدامِ قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔
مجسٹریٹ پریسلے ڈگلس نے ملزم کو بتایا کہ مقدمے کی سنگینی کے باعث اس کی سماعت مجسٹریٹس عدالت میں ممکن نہیں، لہٰذا اسے آئندہ سماعت کے لیے جمعہ کے روز بریڈفورڈ کی کراؤن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق زخمی 20 سالہ خاتون کو شدید زخم آئے ہیں اور وہ تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ طاہرہ حسین کی المناک موت نے اہل خانہ اور مقامی برادری کو سوگوار کر دیا ہے۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 23, 2026): Tahira Hussain, 46, was killed and her 20-year-old daughter-in-law was critically injured after the frenzied assault at their home in Bradford yesterday afternoon.
The mum is believed to have been stabbed to death, while her daughter-in-law was reportedly knifed in the face during the terrifying ordeal.
The younger woman remains in hospital in Leeds with critical injuries.
Cops arrested a 27-year-old Bilal Ajmal on suspicion of murder and attempted murder – he remains in police custody.
Detectives have confirmed they are not looking for anyone else in connection with the suspected murder.
Tahira’s family have been left devastated by her death, with one relative describing the attack as “horrific”.
Ahmed Haniya, 71, said: “She was my auntie’s daughter. “She got married to this other guy, and everything was ok. “The day before she died, she was going to Leeds to get a visa to go to Pakistan.
Bilal Ajmal appeared in court charged with the murder of a 46-year-old woman and the attempted murder of a 20-year-old woman.
Bilal Ajmal, 26, of Carr Bottom Road, Little Horton, Bradford, appeared at Bradford Magistrates’ Court charged with the murder of Tahira Hussain.
The 20-year-old woman continued to be treated in hospital for serious injuries, police said.
Magistrate Presley Douglas told the defendant the seriousness of the case meant it could not be dealt with at magistrates’ court and said Ajmal would appear at Bradford Crown Court for his next hearing on Friday.