22 November 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Residents Demand Inclusion of Bewal in Green Bus Service Route

بیول,گوجرخان; گرین بس سروس کے روٹ میں بیول کو شامل کرنے کا مطالبہ

بیول,گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,22 نومبر 2026ء) –کلر سیداں سے چلنے والی گرین بسز کے روٹ میں بیول کو بھی شامل کیا جائے اور دو یا تین بسیں بیول براستہ کلر بھی چلائی جائیں۔اہل علاقہ کا مطالبہ۔کلر سیداں سے چلنے والی الیکٹرک گرین بسز پنجاب حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں جن میں مختلف روٹس پر بسوں کو چلانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے یہ عوام کے لئے ایک بہت بڑی سفری سہولت ہے لیکن ان بسوں کے روٹس میں بیول کو شامل نہیں کیا گیا جس سےاہل بیول میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ یہاں سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد روزانہ بیول سے کلر،روات،اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب سفر کرتی ہے جن میں طالب علم،دفتری ملازمین،تاجر،اور دیگر افراد شامل ہیں اگر بیول سے گرین بسز براستہ کلر چلائی جائیں تو عوام کی بڑی تعداد کو فائدہ ہو گا۔لہذا بیول اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے افراد کا مطالبہ ہے کہ کلر سیداں سے چلائی جانے والی بسز کے روٹس میں بیول بھی شامل کیا جائے اور دو یا تین بسیں بیول سے براستہ کلر تا ٹی چوک تک چلائی جائیں تا کہ عوام کو سفری سہولت حاصل ہو۔

Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com – Raja Tariq Ayub, November 22, 2026) Residents of Bewal and surrounding areas have demanded that Bewal be included in the route network of the electric Green Bus service operating from Kallar Syedan. They have also called for two to three buses to operate from Bewal via Kallar Syedan to T-Chowk to facilitate daily commuters.

The electric Green Buses, launched by the Punjab Government, are providing a major transportation facility to the public. The government and administration have announced various routes for the service; however, Bewal has not been included in the proposed routes, causing concern among local residents.

A large number of people travel daily from Bewal to Kallar Syedan, Rawat, Islamabad and Rawalpindi for education, employment, business and other purposes. These commuters include students, government and private-sector employees, traders and members of the general public.

Residents believe that extending the Green Bus service to Bewal via Kallar Syedan would provide considerable relief to thousands of people and make daily commuting more affordable and convenient.

They have therefore urged the Punjab Government and the concerned authorities to include Bewal in the existing Green Bus network and allocate at least two to three buses for the Bewal–Kallar Syedan–T-Chowk route.

The residents stressed that extending this public transport facility to Bewal and its surrounding villages would greatly benefit the local population.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار، عوام کا کرایوں میں کمی اور سرکاری کرایہ نامے کے نفاذ کا مطالبہ

Public Transport Fares Remain Unchanged Despite Continuous Drop in Petrol Prices; Commuters Demand Fare Reduction

بیول,گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,22 نومبر 2026ء) –پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی،لیکن عوام اس کے ثمرات سے تا حال محروم ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی _جب بھی پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب حکومت مسلسل پٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے لیکن کرایوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے روز بروز ٹرانسپورٹرز مالکان اور سواریوں میں بحث مباحثہ ،تو تکار اور لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس بات کا سختی سے نوٹس لے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامی جاری کر کے ان پر عملدرآمد کرائے تا کہ عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو۔

Severed Arm of 13–14-Year-Old Child Recovered Near Rakh Mor on Mandra–Chakwal Road; Police Launch Investigation

مندرہ چکوال روڈ پر رکھ موڑ کے قریب 13 سے 14 سالہ بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

بیول,گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام، راجہ طارق ایوب,22 نومبر 2026ء) –چکوآل مندرہ روڈ، رکھ موڑ کے قریب 13 سالہ بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد،پولیس موقع پر موجود، علاقے میں خوف و ہراس_​ مندرہ چکوال روڈ پر رکھ موڑ کے قریب ایک 13 سے 14 سالہ بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ہوا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مندرہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اے ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ مندرہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،پولیس کا خیال ہے کہ باقی جسم بھی قریبی علاقوں سے مل جائے گا،اس صورتحال سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button