22 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Three Shopkeepers Discharged in Vape Sale Cases; Police Action Challenged in High Court
کلرسیداں میں ویپ فروخت کے مقدمات: تین دکاندار عدالت سے ڈسچارج، پولیس کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)– ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت کے الزام میں کلرسیداں پولیس کی جانب سے تین دکانداروں کے خلاف درج مقدمات، علاقہ مجسٹریٹ نے تینوں ملزمان کو ڈسچارج کر دیا متاثرین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔کاروباری شخصیت انوار الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر عمومی پابندی عائد نہیں، البتہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت اور استعمال سے روکنے کے لیے پابندیاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویپ اور الیکٹرانک سگریٹس درآمد کرنے والے تمام متعلقہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرتے ہیں اور کاروبار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، اس کے باوجود تاجروں کے خلاف پولیس کارروائی ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں پولیس نے تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے جنہیں علاقہ مجسٹریٹ نے ڈسچارج کر دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تینوں مقدمات کا متن یکساں تھا اور صرف ملزمان کے نام تبدیل کیے گئے تھے، جس سے پولیس کی کارروائی کے طریقہ کار پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔انوار الحق نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے تاجروں کو بلاجواز ہراساں کرنا کاروباری سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ سے پولیس کاروائی کے خلاف رجوع کر لیا گیا
Kallar Syedan(Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, November 22, 2026): Three shopkeepers booked by Kallar Syedan Police on allegations of selling vapes and electronic cigarettes have been discharged by the Area Magistrate. The affected shopkeepers have now approached the High Court, challenging the police action.
Businessman Anwar-ul-Haq, in a statement, said that there is no general ban on the sale of vapes and electronic cigarettes in Pakistan. However, restrictions are in place to prevent the sale and use of these products by individuals under the age of 18.
He stated that businesses importing vapes and electronic cigarettes pay all applicable taxes and duties, and their operations are registered with the Federal Board of Revenue (FBR). Despite fulfilling these legal and tax requirements, he said police action against traders was difficult to understand.
Anwar-ul-Haq further explained that Kallar Syedan Police had registered cases against three shopkeepers, but the Area Magistrate subsequently discharged all three accused.
He pointed out that the wording of all three FIRs was identical, with only the names of the accused changed. This, he said, raised serious questions about the manner in which the police had conducted the proceedings.
He maintained that unnecessarily harassing traders who comply with legal requirements could negatively affect legitimate business activities.
He confirmed that the affected traders had approached the High Court against the police action.
کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، اے ایس آئی عرفات کا بھائی 1700 گرام چرس سمیت گرفتار
Kallar Syedan Police Arrest ASI Arafat’s Brother with 1,700 Grams of Hashish in Anti-Drug Operation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)– کلرسیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی عرفات کے بھائی اور گاؤں نندنہ جٹال کے رہائشی نصرت پرویز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کو میرا سنگال کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم کلرسیداں جوڈیشل کمپلیکس میں تعنیات اے ایس آئی عرفات کا بھائی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Punjab Highway Patrol Arrests Suspect with Illegal 30-Bore Pistol and Four Live Rounds at Noor Wasla Chowk
نور وصلہ چوک میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، غیر قانونی 30 بور پسٹل اور چار زندہ گولیاں برآمد، ملزم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)– انچارج پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک سب انسپکٹر ناصر محمود کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نور وصلہ چوک میں دورانِ ناکہ بندی مشکوک شخص محمد ابراہیم ولد محمد سلیم سکنہ وصلہ بنگیال تحصیل گوجر خان کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل اور 4 زندہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ملزم کے خلاف تھانہ مندرہ میں مقدمہ نمبر 343/26 بجرم 13-20/65 (آرمز آرڈیننس) درج کروا دیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم اور برآمد ہونے والا اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایس آئی شاہد (تھانہ مندرہ) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شاہرات پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Zulfiqar Ali Kayani of Sakrana Passes Away; Funeral Prayers to Be Held Sunday at 11:30 AM
سکرانہ کے ذوالفقار علی کیانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ اتوار صبح ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،22نومبر2026)–گاؤں سکرانہ کے ابرار علی کیانی کے والد محترم ذوالفقار علی کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے سکرانہ میں ادا کی جائے گی



