20 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Alleged Extortion at Bior Police Checkpost, Truck Falls into Ravine Following Dispute

بیور پولیس ناکہ پر مبینہ بھتہ طلب کرنے کا الزام، انکار پر ڈرائیور سے تلخ کلامی، ٹرک کھائی میں جا گرا،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2026)
بیور پولیس ناکہ پر مبینہ بھتہ طلب کرنے کا معاملہ، انکار پر ڈرائیور سے تلخ کلامی، ٹرک کھائی میں جا گرا،پولیس اہلکاروں کی جانب سے بارہ سو روپے بھتہ لے کر گاڑیوں کو آزاد کشمیر جانے کی اجازت دینے کا الزام،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بیور پولیس ناکہ پر مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، جس کے دوران ڈرائیور کو زبردستی گاڑی سے اتار کر گالم گلوچ کی گئی۔ اسی دوران ٹرک ریورس ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش ضائع ہو گے۔ متاثرہ ڈرائیور محمد کبیر سکنہ آزاد کشمیر نے بتایا کہ رات کے وقت سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش لوڈ کر کے آزاد کشمیر جا رہا تھا کہ بیور پولیس ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی آگے جانے کے عوض بارہ سو روپے طلب کئے۔ ایک ہزار روپے دینے پر مجھے ٹرک سے نیچے اتار لیا گیا اور اہلکاروں کی جانب سے گالم گلوچ شروع کر دی، اسی دوران ٹرک اچانک ریورس ہو کر کھائی میں جا گرا، جس سے گاڑی میں لوڈ سامان ضائع ہو گیا، متاثرہ ڈرائیور محمد کبیر نے آئی جی پنجاب، آر پی اوراولپنڈی اور سی پی اوراولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تحقیقات اور بیور پولیس ناکہ پر مبینہ رشوت ستانی و بد سلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, November 20, 2026): Allegations of extortion at the Bior police checkpost have surfaced after a truck driver claimed that police personnel demanded money to allow vehicles to proceed towards Azad Kashmir. Following an alleged dispute over payment, the truck reportedly reversed and fell into a ravine, resulting in the loss of goods worth hundreds of thousands of rupees.

According to details, an altercation reportedly took place between police personnel and a truck driver at the Bior checkpost when the driver allegedly refused to pay the demanded amount. The driver was reportedly forced out of his vehicle and subjected to verbal abuse. During the incident, the truck suddenly reversed and plunged into a ravine.

The affected driver, Muhammad Kabir, a resident of Azad Kashmir, stated that he was transporting vegetables, fruits and other grocery items to Azad Kashmir at night when police personnel at the checkpost allegedly demanded Rs1,200 to allow his vehicle to proceed.

He claimed that after he offered Rs1,000, he was ordered to get out of the truck and police personnel allegedly began verbally abusing him. During the confrontation, the truck suddenly reversed and fell into the ravine, causing the loaded goods to be destroyed.

The driver further alleged that vehicles were being allowed to travel towards Azad Kashmir after paying Rs1,200 at the checkpost.

Muhammad Kabir has appealed to the Inspector General of Punjab Police, the Regional Police Officer (RPO) Rawalpindi and the City Police Officer (CPO) Rawalpindi to take notice of the incident, order an impartial investigation against the personnel allegedly involved, and take corrective measures to prevent alleged extortion and mistreatment of motorists at the Bewar police checkpost.

The allegations have not been independently verified, and the police department’s response was not included in the provided report.

راجہ اخلاق حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بیور کہوٹہ تعینات، پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران کی مبارکباد

Raja Akhlaq Hussain Appointed Assistant Education Officer at Bior Centre, Punjab Teachers Union Officials Extend Congratulations

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2026)
راجہ اخلاق حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بیور کہوٹہ تعینات، پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کی جانب سے مبارکباد، یونین رہنماؤں کی موجودگی میں عہدے کا چارج سنبھال لیا،تفصیل کے مطابق معروف ماہرِ تعلیم راجہ اخلاق حسین کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بیور، تحصیل کہوٹہ تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی و تحصیل عہدیداران اور دیگر تعلیمی شخصیات کی موجودگی میں اپنے نئے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ ان کی تعیناتی پر تعلیمی حلقوں اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پیر سید ضمیر حسین شاہ پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کہوٹہ، راجہ تیمور اختر چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی، طارق محمود ستی صدر پی ٹی یو حلقہ شمالی، اشتیاق احمد صدر پی ٹی یو حلقہ جنوبی، راجہ طارق محمود، چوہدری محمد یونس، راجہ شکیل، آصف علی کیانی، ماجد ہاشمی اے ای او، راجہ اظہر اے ای او، ڈی ڈی او منظر نثار، ظہور ستی، ماسٹر حبیب اللہ سمیت دیگر اساتذہ اور یونین عہدیداران موجود تھے۔مقررین نے راجہ اخلاق حسین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور تعلیمی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکز بیور میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مخلص، محنتی اور باصلاحیت افسران کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ راجہ اخلاق حسین کی تعیناتی سے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل میں بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔آخر میں تمام شرکاء نے راجہ اخلاق حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی، عزت اور نئی ذمہ داریوں میں بہترین کارکردگی کے لیے دعا کی۔

Approval of 13 Electric Buses Each for Kahuta and Kallar Syedan a Welcome Move, Says Sajjad Satti

کہوٹہ اور کلرسیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری خوش آئند ہے، سجاد ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2026)
سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی نے کہا کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری خوش آئند اقدام ہے، عوامی مطالبہ پورا کرنے پر راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کے مشکور ہیں، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی نے کہا ہے کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ عوام کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس اہم منصوبے کی منظوری پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے دیرینہ اور بڑے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ طلبہ و طالبات، ملازمین، خواتین، بزرگوں اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو بھی خاطر خواہ ریلیف ملے گاانہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے الیکٹرک بسوں کے روٹس کا جو تعین کیا گیا ہے وہ بھی قابلِ ستائش ہے۔ روٹس کے انتخاب میں عوامی ضروریات اور مختلف علاقوں کے رہائشیوں کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھنا ایک مثبت سوچ اور عوامی خدمت کا بہترین مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عام آدمی کے لیے روزانہ سفر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرتے ہوئے بسوں کو مقررہ روٹس پر چلانے کے انتظامات مکمل کرے گی تاکہ عوام اس سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور منتخب نمائندے اسی طرح عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں، عوام ان کے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button