18 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; New Provinces Essential for Better Governance, Says Colonel (R) Waseem Janjua

نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، صوبہ پوٹھوہار کا قیام ناگزیر ہے، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2026)
نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، صوبہ پوٹھوہار کا قیام وقت کی ضرورت ہے،چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کرنل وسیم جنجوعہ،تفصیل کے مطابق چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ملک میں انتظامی توازن، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے چھوٹے اور انتظامی طور پر مضبوط صوبوں کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار کی اپنی الگ تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی پہچان ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ خطہ صدیوں سے بہادری، غیرت، مہمان نوازی، علم و ادب اور حب الوطنی کی علامت رہا ہے۔ پوٹھوہار کے سپوتوں نے ہر دور میں افواجِ پاکستان، سول سروس، سیاست، صحافت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، مگر افسوس کہ ترقیاتی منصوبوں میں اس خطے کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی پر مشتمل ایک الگ صوبہ، صوبہ پوٹھوہار قائم کیا جائے تاکہ اس خطے کے عوام کو اپنے وسائل، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے بہتر نمائندگی مل سکے۔ پوٹھوہار کے پاس اپنے قدرتی وسائل، معدنیات، زراعت، سیاحت اور افرادی قوت کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، اگر اسے صوبائی حیثیت مل جائے تو یہ خطہ ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی نظام میں پوٹھوہار کے عوام کے مسائل لاہور تک پہنچتے پہنچتے دب جاتے ہیں۔ چھوٹے اضلاع کے عوام کو اپنے جائز کاموں کے لیے دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ صوبہ پوٹھوہار کے قیام سے انتظامی امور مقامی سطح پر حل ہوں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔کرنل وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار کے عوام کی اپنی شناخت اور اپنے مسائل ہیں۔ یہاں کے عوام پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت کی ناکافی سہولیات، تعلیمی اداروں کی کمی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ اس خطے کی آواز کو سنجیدگی سے سنا جائے اور نئے صوبوں کے قیام پر قومی سطح پر مثبت اور بامقصد بحث کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوٹھوہار کی پہچان، پوٹھوہار کی ترقی اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ کسی کے خلاف تحریک نہیں بلکہ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے حصول کی جدوجہد ہے۔ نمبردار ایسوسی ایشن اور پوٹھوہار کے باشعور عوام اس مقصد کے لیے متحد ہیں اور پرامن و جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے حکومتِ وقت، سیاسی جماعتوں اور اراکینِ اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ پوٹھوہار صوبے کے قیام کے مطالبے کو سنجیدگی سے لیں اور اسے قومی ایجنڈے کا حصہ بنائیں تاکہ وفاق مضبوط ہو، عوام کو انصاف ملے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Mator ( Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, November 18, 2026): Chairman of the Nambardar Association Punjab, Colonel (Retd.) Waseem Janjua, has said that the establishment of new provinces has become an urgent necessity to ensure better governance, balanced administration, fair distribution of resources and the provision of public services at people’s doorsteps.

He stressed that the Pothohar region has a distinct historical, cultural and geographical identity that cannot be ignored. For centuries, the region has been recognised for its bravery, honour, hospitality, literary traditions and patriotism. The people of Pothohar have rendered outstanding services in the Pakistan Armed Forces, civil services, politics, journalism and various other fields. However, he regretted that the region has consistently been overlooked in development projects.

Colonel (R) Waseem Janjua called for the establishment of a separate province comprising Jhelum, Attock, Chakwal and Rawalpindi districts under the name of Pothohar Province. He said provincial status would ensure better representation for the people in matters relating to local resources, development projects, education, healthcare and basic facilities.

He pointed out that Pothohar possesses considerable natural resources, minerals, agricultural potential, tourism opportunities and human resources. If granted provincial status, the region could achieve significant progress and unlock its economic potential.

He further stated that under the existing provincial administrative system, the problems of Pothohar’s residents often fail to receive proper attention by the time they reach Lahore. People from smaller districts are frequently forced to travel long distances to resolve routine administrative matters, resulting in unnecessary expenditure of time and money.

According to him, the establishment of Pothohar Province would enable local issues to be addressed at the regional level, create new employment opportunities and provide better prospects for the youth.

Colonel Janjua also highlighted the major challenges facing the region, including water shortages, deteriorating road infrastructure, inadequate healthcare facilities, a shortage of educational institutions and unemployment. He emphasised that the concerns of Pothohar’s people must be taken seriously and that a meaningful national debate on the creation of new provinces should be initiated.

He said raising one’s voice for Pothohar’s identity, development and the rights of its people was the need of the hour. He clarified that the demand was not a movement against anyone but a peaceful struggle to secure constitutional and democratic rights.

He added that the Nambardar Association and the conscious people of Pothohar were united on this cause and would continue to raise their voices through peaceful and democratic means.

In conclusion, Colonel (R) Waseem Janjua appealed to the government, political parties and members of parliament to take the demand for Pothohar Province seriously and make it part of the national agenda.

He said the creation of new provinces would strengthen the federation, ensure justice for the people, improve governance and help put the country on the path to sustainable development.

کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری، رفاقت جنجوعہ کا راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد سے اظہارِ تشکر

Electric Buses Approved for Kahuta and Kallar Syedan; Rafaqat Janjua Thanks Raja Osama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2026)
کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری خوش آئند اقدام ہے، عوامی مطالبہ پورا کرنے پر راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کے مشکور ہیں، رفاقت جنجوعہ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے کہا ہے کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ عوام کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس اہم منصوبے کی منظوری پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے دیرینہ اور بڑے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ طلبہ و طالبات، ملازمین، خواتین، بزرگوں اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو بھی خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔رفاقت جنجوعہ نے مزید کہا کہ بالخصوص ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے الیکٹرک بسوں کے روٹس کا جو تعین کیا گیا ہے وہ بھی قابلِ ستائش ہے۔ روٹس کے انتخاب میں عوامی ضروریات اور مختلف علاقوں کے رہائشیوں کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھنا ایک مثبت سوچ اور عوامی خدمت کا بہترین مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عام آدمی کے لیے روزانہ سفر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرتے ہوئے بسوں کو مقررہ روٹس پر چلانے کے انتظامات مکمل کرے گی تاکہ عوام اس سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔آخر میں رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور منتخب نمائندے اسی طرح عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں، عوام ان کے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Raja Faizullah, Advocate, Brother of Retired Chief Secretary Raja Abbas, Passes Away

ریٹائرڈ چیف سیکرٹری راجہ عباس کے بھائی راجہ فیض اللہ ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،18نومبر2026) ریٹائرڈ چیف سیکرٹری راجہ عباس کے بھائی راجہ فیض اللہ ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں موڑی راجگان تحصیل کہوٹہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف
پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کی۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی،عسکری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button