17 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Appointment Process for Numberdar in Mauza Maira Postponed as AC Fails to Arrive

کہوٹہ; موضع میرا کی نمبرداری کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی عدم حاضری کے باعث ملتوی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2026)
موضع میرا کی نمبرداری کا معاملہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکیں، عمائدین اور اہلیانِ موضع ساڑھے تین گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے،موضع میرا (پتی نعمتیال) کی نمبرداری کے لیے دوبارہ منعقد کی جانے والی مشتہری منادی کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی عدم حاضری کے باعث التوا کا شکار ہو گئی، جس پر اہلیانِ علاقہ اور عمائدین نے شدید مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موضع میرا کی نمبرداری کے لیے قبل ازیں باضابطہ قانونی مشتہری منادی مکمل ہو چکی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس عمل کو دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی نگرانی میں منعقد کرنے کے لیے باقاعدہ تاریخ اور وقت مقرر کیا گیا تھا۔مقررہ شیڈول کے مطابق پتی نعمتیال نمبرداری کے امیدواران، ان کے حامی اور موضع میرا کے معززین و اہلیانِ بروقت مقرر یونین کونسل آفس مٹور پر پہنچ گئے، لیکن اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود موقع پر تشریف نہ لا سکیں۔ شدید انتظار اور کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث اہلیانِ علاقہ اور عمائدین ساڑھے تین گھنٹے بعد مایوس ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر پتی نعمتیال کے عمائدین اور معززینِ موضع میرا نے انتظامیہ کے اس رویے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکاری سطح پر کسی کارروائی کے لیے باقاعدہ تاریخ اور وقت طے کیا جاتا ہے تو شہری اپنی تمام نجی و کاروباری مصروفیات ترک کر کے وقت کی پابندی کرتے ہیں۔ ایسے میں ذمہ دار افسر کا خود مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونا عوام کے لیے شدید ذہنی کوفت اور غیر ضروری مشکلات کا باعث بنتا ہے۔اہلیانِ موضع میرا نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نمبرداری کے قانونی عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 17, 2026):  The process of re-announcing the appointment of a Numberdar (village revenue representative) for Mauza Maira, Patti Namtial, was postponed due to the absence of the Assistant Commissioner Kahuta, causing disappointment and concern among local residents and community elders.

According to details, the legal proclamation process for the appointment of a Numberdar in Mauza Meera had already been completed. However, the administration had scheduled a fresh proclamation under the supervision of the Assistant Commissioner Kahuta and formally announced the date and time for the proceedings.

In accordance with the official schedule, candidates for the Numberdar position in Patti Namtial, their supporters, local elders and residents of Mauza Maira arrived at the Union Council Office Matoor on time.

However, the Assistant Commissioner Kahuta failed to arrive despite the scheduled time having passed. After waiting for approximately three and a half hours without any progress, the disappointed residents and community elders returned to their homes.

On the occasion, prominent residents and elders of Patti Namtial and Mauza Maira expressed serious resentment and concern over the administration’s conduct.

They stated that whenever government authorities announce an official date and time for any public proceeding, citizens set aside their personal and business commitments to ensure their timely participation. The absence of the responsible officer at the appointed time causes unnecessary inconvenience, frustration and mental distress to the public.

The residents of Mauza Maira have urged senior authorities to take notice of the incident and ensure that the legal process for the appointment of the Numberdar is completed transparently and without further delays, so that local people do not face additional difficulties.

سابق چیئرمین کہوٹہ بار معروف قانون دان ایڈووکیٹ راجہ فیض اللہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

Former Kahuta Bar Chairman Advocate Raja Faizullah Passes Away; Large Number of Political, Social and Public Figures Attend Funeral

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2026)
سابق چیف سیکرٹری سندھ راجہ عباس کے بھائی، کہوٹہ بار کے معروف قانون دان سابق چیئرمین ایڈووکیٹ راجہ فیض اللہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں، نمازے جنازہ میں اعلیٰ سرکاری،سیاسی، عسکری، مذہبی وسماجی شخصیات کی شرکت، مر حوم کا نمازے جنازہ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن دربار عالیہ بگہار شریف نے پڑھایا جبکہ نماز ے جنازہ میں سابق نگران وزیر داخلہ و آئی جی پولیس ملک حبیب خان، سابق وزیر اعظم پاکستان کے بھائی راجہ عمران اشرف،مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد،سابق MNAغلام مر تضیٰ ستی، سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان،سابق MPAمیجر لطاسب ستی،سابق امیدوار برائے MPAراجہ طارق عظیم جنجوعہ، سابق امیدوار برائے MPAایس پی ریٹائر سردار طیفور اختر،چیف ایڈیٹر مہتاب خان،سابق چیئرمینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی راجہ شوکت علی عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی چوہدری ظہیر سلطان،PPPکے سینئر رہنماء راجہ عقیل اختر ایڈووکیٹ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،معروف قانون دان شفقت محبوب راجہ،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،راجہ اکرام جنجوعہ آف جباں،راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوسی لہٹری،طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ،چیئرمین راجہ فیاض احمد،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،قاضی عبدالقیو م،حاجی ملک منیر اعوان،سیکرٹری اطلاعات و نشر یات پی پی پی ایم سی کہوٹہ سید عمران علی بخاری،پی ٹی آئی کے نوید ستی آف کلیال،چیئرمین کوکب جرال،حامد لطیف ستی،عاصی جنجوعہ،ندیم مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

23rd Annual Gakhar Talent Awards to Be Held in Rawalpindi on November 22; Scholarships Worth Over Rs 3.5 Million to Be Distributed

 گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا، 35 لاکھ روپے سے زائد کے اسکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2026)
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا 23واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، 35 لاکھ روپے سے زائد کے اسکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 23واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 22 نومبر 2026ء بروز اتوار صبح 10 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل، شمس آباد میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے گکھڑ خاندان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔تقریب میں گکھڑ برادری سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء و طالبات کی تعلیمی خدمات اور نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ مستحق اور قابل طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ اس موقع پر خصوصی گکھڑ ایوارڈ مرحوم راجہ حسن اختر کیانی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران نے پاکستان اور کشمیر میں آباد تمام گکھڑ خاندانوں کو تقریب میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سالانہ تقریب محض ایک ایوارڈ شو نہیں بلکہ گکھڑ برادری کے خاندانوں کو ایک جگہ جمع کرنے، باہمی روابط مضبوط بنانے اور نئی نسل کی حوصلہ افزائی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ سال بھر بعد منعقد ہونے والی اس تقریب میں خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے، باہمی تعارف بڑھانے اور اپنے ہونہار بچوں کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے اجتماعات سے برادری میں اتفاق، اتحاد، محبت اور یگانگت کو فروغ ملتا ہے۔پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس مرتبہ تقریب میں گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی جائے گی اور ملک بھر سے گکھڑ خاندانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا بنیادی مقصد گکھڑ برادری کو متحد کرنا، باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا اور تعلیم، فلاح و بہبود سمیت دیگر شعبوں میں اجتماعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ 23ویں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button