16 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Maryam Nawaz Approves 26 Electric Buses for Kallar Syedan and Kahuta
کلرسیداں; وزیراعلیٰ مریم نواز کی کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیے 26 الیکٹرک بسوں کی منظوری
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،16نومبر2026)–مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے میرے حلقہ انتخاب میں دونوں تحصیلوں کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیئے تیرہ تیرہ الیکٹرک بسوں کی منظوری دے کر لوگوں کے دل جیت لیئے انہوں نے ڈھوک قدیم خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کہتے تھے کہ راجہ صغیر احمد کی اپنی بسیں چلتی ہیں یہ الیکٹرک بسیں نہیں چلنے دیں گے مگر میں نے خود وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی درخواست پیش کی تھی جس کے نتیجے میں الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی گئی جس سے لوگوں کو سستی اور باوقار سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کے دو روٹس پر الیکٹرک گاڑیاں چلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے پہلی کوشش یہ ہے کہ کلرسیداں سے راولپنڈی صدر تک الیکٹرک بسیں چلیں بصورت دیگر ٹی چوک روات سے کلرسیداں اور اس کے علاؤہ ٹی چوک سے ہی چوآخالصہ سرصوبہ شاہ کے لیئے الیکٹرک بسیں چلا کر لوگوں کے دیرینہ خواب کو عملی تعبیر دیں گے الیکٹرک بسوں کا باضابطہ افتتاح ماہ جنوری میں ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہائے کلرسیداں اور کہوٹہ کی ہر یونین کونسل کو 5/5 کروڑ کی ترقیاتی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی جس سے دیرینہ مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 16, 2026): Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed has said that Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has approved 13 electric buses each for the tehsils of Kallar Syedan and Kahuta, winning the hearts of local residents.
Speaking to journalists at Dhok Qadeem Khan, Raja Sagheer Ahmed said that his political opponents had claimed that electric bus services would not be allowed to operate because he already owned buses. However, he personally approached Chief Minister Maryam Nawaz and submitted a request for electric bus services for Kallar Syedan and Kahuta, which was subsequently approved.
He said the initiative would provide residents with affordable, dignified and modern transportation facilities.
The MPA added that plans were being developed to operate electric buses on two routes in Kallar Syedan. The first priority is to launch a direct service from Kallar Syedan to Rawalpindi Saddar. If this route is not feasible, alternative services will be introduced from T-Chowk Rawat to Kallar Syedan and from T-Chowk Rawat to Choha Khalsa via Sar Suba Shah.
He said these initiatives would fulfil a longstanding demand of the local population.
Raja Sagheer Ahmed further announced that the formal inauguration of the electric bus service is expected to take place in January.
He also stated that development grants of Rs50 million (Rs5 crore) would be allocated to every union council in both Kallar Syedan and Kahuta tehsils to help address longstanding public issues and improve local infrastructure.
The MPA expressed confidence that these initiatives would significantly improve transportation and accelerate development across the two tehsils.
دنیا دارالعمل ہے، کامیابی کے لیے ذاتی خواہشات ترک کرکے اطاعتِ خداوندی کو مشنِ زندگی بنانا ہوگا، مولانا سجاد حسین
Renowned Religious Scholar Maulana Sajjad Hussain Urges People to Abandon Worldly Desires and Follow Allah’s Commands
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،16نومبر2026)–معروف عالم دین مولانا سجاد حسین نے کہا ہے کہ دنیا دارالعمل ہے یہاں جو ہم آج بس رہے ہیں روزِمحشر وہی فصل کاشت کرنا پڑے گی اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتی خواہشات کو ترک کر کے اطاعت خداوندی کو اپنا مشن زندگی بنا لینا ہی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف پختون رہنما قدیم خان اور شیر جان خان کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، شیخ ساجد الرحمان، راجہ محمد فیاض جنجوعہ،چوہدری ابرار حسین،نمبردار محمد اشفاق کیانی و دیگر بھی موجود تھے مولانا سجاد حسین نے کہا کہ سمجھدار انسان وہ ہے جو اپنے نفس کو اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی کی اطاعت کا پابند بنائے انہوں نے کہا کہ بے شک وہ لوگ نادان ہیں جو نفس کی باتیں مان کر پھر بھی غفلت ترک کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں اپنی مرضی کی زندگی بسر کرکے خود کو کامیاب تصور نہیں کر سکتے سکتے اگر ہم خود کو گناہگار سمجھ کر اللہ کی اطاعت پر عمل پیرا ہو جائیں تو اللہ اپنے فضل سے ہماری بخشش کو ممکن بنا دے گا،مولانا پیندا خان نے کہا کہ ملت خواب غفلت سے بیدار ہو کر خود پر اللہ اور رسول کی اطاعت فرض کرلیں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے اجتماع سے مولانا عبداللہ نے بھی خطاب کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
MPA Raja Sagheer Ahmed, Former Legislators and Other Prominent Figures Visit Businessman Masood Ahmed Bhatti to Inquire About His Health
راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات کی معروف کاروباری شخصیت مسعود احمد بھٹی سے ملاقات، جلد صحتیابی کے لیے دعا




