17 November 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi; CDA Employees’ Welfare Benefits Increased on Labour Union’s Demand

راولپنڈی; سی ڈی اے ملازمین کی مراعات میں اضافہ، میرج گرانٹ 6 لاکھ اور ڈیتھ گرانٹ 2 لاکھ روپے مقرر

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)– سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، بچوں کے لیے سکالرشپ سمیت دیگر مراعات میں اضافہ کر دیا گیا۔اتوار کو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری و ممبر سٹاف ویلفیئر کمیٹی چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے بورڈ اور سٹاف ویلفیئر کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بطور نمائندہ ورکرز سٹاف ویلفیئر کمیٹی کی میٹنگ میں ملازمین کو ملنے والی مراعات میں اضافے کا مطالبہ کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
جس میں میرج گرانٹ کو دو لاکھ سے بڑھا کرچھ لاکھ، ڈیتھ گرانٹ میں ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک اضافہ، بچوں کے سکالرشپ میں 40 ہزار سے 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ملازمین کی سہولت کے لیے ایک کروڑ سے زائد رقم کی نئی کفن کیرئیر بھی خریدی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سینٹر اور شادی ہال کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔ ان تمام فیصلوں پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کا مقصد ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کی مراعات و سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے اور ان فیصلوں سے یقینی طور پر ملازمین کو بھرپور فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی جدوجہد جاری ہے اور امید ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور اس کے علاوہ دیگر درپیش مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔

Rawalpindi (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 17, 2026): The Capital Development Authority (CDA) has increased several welfare benefits for its employees, including marriage grants, death grants and educational scholarships for their children, following demands raised by the CDA Labour Union.

According to a statement issued by the CDA Labour Union on Sunday, the revised benefits were unanimously approved during a meeting of the Staff Welfare Committee.

Chaudhry Muhammad Yaseen, General Secretary of the CDA Labour Union (CBA) and Member of the Staff Welfare Committee, thanked the CDA Board and all members of the Staff Welfare Committee for approving the proposed increases.

He said the union had raised the issue of improving employees’ welfare benefits during the committee meeting, and the proposals were unanimously accepted.

Under the revised package, the marriage grant has been increased from Rs200,000 to Rs600,000, while the death grant has been doubled from Rs100,000 to Rs200,000. Educational scholarships for employees’ children have also been increased from Rs40,000 to Rs80,000.

In addition, the CDA has purchased new funeral carriers worth more than Rs10 million to facilitate employees and their families. Approval has also been granted for the construction of a community centre and a marriage hall.

The union stated that all these decisions would be implemented immediately.

Chaudhry Muhammad Yaseen said the primary objective of the CDA Labour Union was to promote employees’ welfare and improve their benefits and facilities. He expressed confidence that the newly approved measures would provide substantial relief to CDA employees and their families.

He further said that the union’s efforts to secure the allocation of residential plots to employees would continue. He expressed hope that the CDA administration would ensure implementation of court decisions regarding plot allocations and resolve other outstanding issues faced by employees.

آئی ایم ایف کا پاکستان پر پٹرولیم سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر زور، آئندہ ریلیف صرف مستحق طبقے کو محدود مدت کے لیے دینے کی ہدایت

IMF Urges Pakistan to Phase Out Fuel Subsidies, Says Future Relief Must Be Temporary and Limited to Deserving Segments

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،17نومبر2026)–عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کو ریلیف دینا چاہے تو یہ امداد محدود، عارضی اور صرف مستحق طبقے تک ہونی چاہئے۔پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے ستمبر میں ایندھن پر سبسڈی سکیم شروع کی تھی جس کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو ہفتہ وار 500 روپے مالیت کا پٹرول ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے جب کہ 800 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز میں زیادہ سے زیادہ 10 لیٹر پیٹرول پر فی لٹر 100 روپے رعایت دی جاتی ہے۔
آئی ایم ایف کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں جاری ایندھن کی سبسڈی اسکیم کو اس کے وسیع دائرہ کار اور زیادہ اخراجات کے باعث مرحلہ وار ختم کیا جانا چاہئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھتی ہیں تو مستقبل میں دی جانے والی کسی بھی مالی معاونت کو محدود مدت کے لیے مخصوص طبقات تک رکھا جائے اور اس کے اخراجات مالی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں پورے کیے جائیں۔
آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق رکھی جائیں گی تاہم اس دوران کمزور اور مستحق طبقے پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف ترجمان نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پاکستان کی معاشی صورتحال کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ملک خلیجی ممالک سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی جہاز رانی میں رکاوٹوں نے ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے امکانات کو متاثر کیا ہے جب کہ تیل کی بلند قیمتوں سے پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 9.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد تھی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ برقرار رہنے سے پاکستان کے معاشی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی پالیسی ترجیحات میں معاشی استحکام برقرار رکھنے، سرکاری مالیات بہتر بنانے، مسابقت بڑھانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے، سماجی تحفظ کے نظام اور انسانی وسائل کو مضبوط بنانے پر توجہ برقرار رہنی چاہیے۔
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں میں اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور توانائی کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے کراچی اور اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کیا تھا جس کی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ سے ہونا باقی ہے۔منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جب کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 21 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
اس طرح پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق پاکستان کے لیے ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے جائزوں اور 2026 کے آرٹیکل فور مشاورتی عمل سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ متوقع ہے، تاہم اس کا انعقاد پروگرام کی شرائط پوری ہونے سے مشروط ہوگا تاہم ترجمان نے ان شرائط کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button