15 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Speeding Truck Crushes Vegetable Seller, One Killed and Another Seriously Injured ا

کہوٹہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سبزی فروشوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2026)
کہوٹہ کے قریب کے مقام پر روڈایکسیڈنٹ، تیز رفتارٹرک ڈرائیور نے غریب سبزی فروش کچل ڈالا،موقع پر جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی،ٹرک ڈراہیورٹرک چھوڑ کر بھاگ گیا،تفصیل کے مطابق تحصیل گوجرخان کے رہائشی محمد فیضان ولد محمد افضل، ساکن ڈھوک راجپوتاں،ڈاکخانہ وتحصیل گوجر خان اور عمر تنویر ولد محمد تنویر،ساکن گوجرخان، اپنی سوزوکی نمبری RIS-07-3476پر سبزی بیچ رہے تھے کہ کہوٹہ سے مٹور کی طرف سے جاتے ہوئے مواڑہ موڑ کے مقام پر مخالف سمت سے ایک ٹرک نمبری AST-655جو اس کا ڈرائیور انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلا رہا تھا کہ اس نے ان کی سوزوکی کو پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں محمد فیضان ولد محمد افضل، ساکن ڈھوک راجپوتاں،ڈاکخانہ وتحصیل گوجر خان موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ عمر تنویر ولد محمد تنویر،ساکن گوجرخان شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 15, 2026):  A tragic road accident near Mowara Mor, on the Kahuta-Matore road, claimed the life of a vegetable seller and left another seriously injured.

According to details, Muhammad Faizan, son of Muhammad Afzal, and Umar Tanveer, son of Muhammad Tanveer, both residents of Gujar Khan, were selling vegetables in their Suzuki pickup (RIS-07-3476) when an oncoming truck (AST-655), allegedly being driven at high speed and negligently, collided with their vehicle.

As a result, Muhammad Faizan died at the scene, while Umar Tanveer sustained serious injuries.

The truck driver abandoned the vehicle and fled the scene. The accident sparked anger and grief among local residents over the incident.

دھمالی جباں روڈ کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری، کام شروع

Rs90 Million Grant Released for Dhamali-Jaba Road Construction; Work Begins

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2026)
دھمالی جباں روڈ کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری، کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، راجہ اکرام جنجوعہ و دیگر کا ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو خراجِ تحسین،حلقہ پی پی سیون کے عوام کے لیے خوشخبری، دھمالی جباں روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے 9 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی گئی، سڑک پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکرام جنجوعہ نے مسلم لیگ (ن) یونین کونسل کنوہا کے صدر راجہ آصف کے ہمراہ مذکورہ سڑک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر راجہ اکرام جنجوعہ نے سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی اور عملی کام کے آغاز پر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دھمالی جباں روڈ اہلِ علاقہ کا ایک دیرینہ اور اہم مسئلہ تھا۔ اس سڑک کی تعمیر و مرمت سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ گردونواح کے دیہات کے ہزاروں لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ طلبہ، مریضوں، ملازمت پیشہ افراد اور کاروباری طبقے کو بھی سفری مشکلات سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ہی عوام کو حقیقی ریلیف ملتا ہے اور علاقے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے حلقے میں تعمیر و ترقی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔راجہ اکرام جنجوعہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد آئندہ بھی حلقہ پی پی سیون کے عوام کے مسائل کے حل، سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ راجہ صغیر احمد عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Milad-un-Nabi ﷺ Gathering Held at Muhammad Ikram’s Residence in Kahuta Tangi

کہوٹہ ٹنگی میں محمد اکرام کی رہائش گاہ پر محفل میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2026)
کہوٹہ ٹنگی میں محمد اکرام کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صاحبزادے شاہ رخ نقی خان، نوجوان سیاسی و سماجی قیادت راجہ حبیب اکبر، شاہ ویز علی، سید زرین شاہ سمیت بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ کی شرکت، معروف عالم دین مولانا آصف قادری آف کوہالہ نے عشقِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ پر ایمان افروز خطاب کیاکہوٹہ ٹنگی کے مقام پر معروف شخصیت محمد اکرام کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اور روح پرور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل میں صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صاحبزادے شاہ رخ نقی خان، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے صاحبزادے نوجوان سیاسی و سماجی قیادت راجہ حبیب اکبر، شاہ ویز علی، سابق ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ سید زرین شاہ سمیت دیگر معززین اور عاشقانِ رسول ﷺ نے خصوصی شرکت کی۔محفلِ میلاد کا ماحول انتہائی عقیدت و احترام اور روحانی کیفیت سے معمور رہا۔ معروف عالم دین مولانا آصف قادری آف کوہالہ نے اپنے خوبصورت، دلنشین اور ایمان افروز انداز میں حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شانِ اقدس، عظمت و رفعت، سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت، محبت، امن اور اخوت کا سرچشمہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے۔مولانا آصف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عشقِ رسول ﷺ محض زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے، آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے، والدین کا احترام کرنے، مخلوقِ خدا کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے، غریبوں اور مستحقین کی مدد کرنے اور معاشرے میں محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کا نام ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو اسوہ? حسنہ کے مطابق ڈھالیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محافلِ میلاد کا بنیادی پیغام نبی کریم ﷺ کی سیرت، اخلاقِ حسنہ اور تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ ایسی بابرکت محافل انسان کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کرتی ہیں اور نئی نسل کو اپنے پیارے نبی ﷺ کی مبارک زندگی سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ بنتی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button