15 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Pink Cart Initiative Launched to Empower Women Economically

کلرسیداں میں پنک ریڑھی منصوبے کا آغاز، چار مستحق خواتین میں ریڑھیاں تقسیم

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،15نومبر2026)– وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے کلر سیداں میں پنک ریڑھی منصوبہ شروع،
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ثناء ارشد اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے چار مستحق خواتین کو چار پنک ریڑھیاں ان کے سپرد کر دیں،اسسٹنٹ کمشنرثنا ارشد نے کہا کہ وزیراعلی کے پروگرام کا مقصد مستحق خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ خواتین بھی ملکی ترقی اور گھرانے کی زمہ داریاں سر انجام دے سکیں حکومت انہیں صرف ریڑھیاں ہی نہیں دے گی بلکہ ان کا تحفظ بھی یقینی بنائے گی جوں جوں مزید خواتین رجوع کریں گی مزید ریڑھیاں مہیا کر دی جائیں گی اس کے ساتھ ہی خواتین نے بھی اپنا کاروبار شروع کر دیا اور اپنی ریڑھیوں کو ہاتھوں سے تیار کردہ خوبصورت جرسیوں، گرم ملبوسات اور دیگر اشیائے ضروریہ سے سجا دیا اور وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے

Kallar Syedan (November 15, 2026): On the directions of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, the Pink Cart Initiative has been launched in Kallar Syedan to provide respectable employment opportunities to women and help them become financially independent.

Assistant Commissioner Kallar Syedan Sana Arshad and Municipal Committee Chief Officer Riffat Abbas Pasha distributed four pink carts among four deserving women.

Speaking on the occasion, Assistant Commissioner Sana Arshad said that the main objective of the Chief Minister’s initiative was to empower deserving women by enabling them to earn their own livelihood. She added that the programme would help women contribute to national development while supporting their families financially.

She further stated that the government would not only provide carts to women but also ensure their safety and protection. More carts would be distributed as additional women approached the administration and registered for the initiative.

Meanwhile, the beneficiaries have already started their businesses. They beautifully decorated their carts with handmade sweaters, warm clothing and other essential items.

The women expressed their gratitude to Chief Minister Maryam Nawaz for launching the initiative, saying that it would provide them with an opportunity to earn a respectable livelihood and become economically self-reliant.

پنجاب حکومت کی کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیے 13، 13 الیکٹرک بسوں کی منظوری

Punjab Approves 13 Electric Buses Each for Kallar Syedan and Kahuta

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،15نومبر2026)– پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیئے 13/13 الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی گئی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ثنا ارشد کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کر دی جو بسوں کے روٹ کا تعین کرے گی مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو کلرسیداں کے تین روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کی سفارش کردی جس سے تحصیل کی بیشتر آبادیاں مستفیذ ہوں گی ادہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمن یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل، افتخار بھولا،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، چوہدری اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسین سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،عابد زاھدی، ملک زبیر احمد،چوہدری شاہد گجر،چوہدری فیصل حفیظ،نمبردار وقاص گجر،ماسٹر ساجد حسین، چیف مہربان حسین و دیگر نے الیکٹرک بسوں کی منظوری پر وزیراعلی مریم نواز،راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے

Spoiled Mutton Seized and Destroyed in Kallar Syedan, Butcher Fined Rs10,000

کلرسیداں میں مضر صحت مٹن برآمد، قصاب کو دس ہزار روپے جرمانہ، 53 کلو گوشت تلف

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،15نومبر2026)–اسپشل پرائس مجسٹریٹ کلرسیداں ڈاکٹر خرم ارشاد مرزا نے انسپکٹر محکمہ صحت ارسلان ثانی کے ہمراہ مرید چوک کلرسیداں میں ملک قاسم طارق قصاب کی دوکان پر گوشت کو چیک کیا جہاں مٹن خراب حالت میں پایا گیا جس پر قصاب کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 53 کلو گرام مٹن گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا۔

Wife of 92 Mobile Shop Owner Raja Abrar Anwar Passes Away

موبائل شاپ کے مالک راجہ ابرار انور کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ڈھوک بابو عدالت میں ادا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،15نومبر2026)–92 موبائل شاپ مرید چوک کلرسیداں کے مالک راجہ ابرار انور کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک بابو عدالت میں ہوئی جس میں پیر سید عامر ضمیر گیلانی، مولانا نسیم شوکت وارثی،ثاقب حمید نقشبندی،غفور افضل نقیبی،راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،ماسٹر محمد ظہیر،چوہدری شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،طاہر محمود بھٹی، آصف نورانی،راجہ نعمان ظفر،ڈاکٹر مسعود،سعد منہاس،سردار وسیم احمد،شاہد سلیم،سلطان خان وڑائچ،راجہ اسرار سرور،محمد اورنگزیب، دانش سعید بھٹی،نعیم بھٹی، ملک عنصر،نبیل وارثی،چوہدری سہیل آزاد،راجہ طارق محمود، ماسٹر محمد اشفاق، ماسٹر طارق منہاس، احسان الحق قریشی، صوفی ارشد،خان امجد، سردار صلاح الدین احمد، ملک الطاف،گرداور راجہ شاہد محمود،اظہر محمود،بابو غالب حسین،محمد سلیم و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button