لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 16 نومبر 2026) برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر کے ایک قصبے ایلیزبری کے مرکزی علاقے میں واقع جیولری شاپ کو علی الصبح چوروں نے گاڑیوں کی مدد سے ٹکر مار کر تباہ کر دیا اور دکان سے زیورات اور گھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بکنھم اسٹریٹ پر واقع کاسم جیولرز کو صبح تقریباً 3 بجے نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دکان کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ دکھائی دیتا ہے، جبکہ دکان کے اندر سامان بکھرا ہوا نظر آتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے قیمتی اشیاء کی تلاش میں دکان کی مکمل تلاشی لی۔
تھیمز ویلی پولیس کے مطابق ملزمان نے دو وینز استعمال کرتے ہوئے دکان کے سامنے والے حصے کو ٹکر مار کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا۔ واردات کے دوران زیورات اور گھڑیاں چوری کی گئیں۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن میں ایک سفید اور ایک سرمئی رنگ کی فورڈ ٹرانزٹ وین جبکہ ایک سرخ رنگ کی آڈی اسٹیٹ کار شامل ہے۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث افراد نے سیاہ یا گہرے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
تھیمز ویلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واردات یا مشتبہ گاڑیوں اور افراد کے حوالے سے کوئی معلومات، سی سی ٹی وی یا ڈیش کیم فوٹیج موجود ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, November 16, 2026): A jewellery shop in a Buckinghamshire , Aylesbury town centre was ram-raided by burglars in the early hours of the morning.
Kasim Jewellers on Buckingham Street was broken into at around 3 am.
Images shared on social media show that the entire front of the store has been destroyed. From the pictures, it appears that the entire store has been turned over as offenders searched for goods.
Thames Valley Police says that the offenders used two vans to break into the property.
The police force also confirmed that they stole jewellery and watches before leaving.
Thames Valley Police has released descriptions of the vehicles used to smash into the stores. They are described as one white and one grey Ford Transit vans, as well as a red Audi estate car.
The offenders were said to be wearing dark/black clothing, the force also confirmed.
“Our investigation is ongoing with a scene in place; we will not tolerate this offending on our patch,” Thames Valley Police said in a statement.