کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،14نومبر2026)– حکومت ایل پی جی کے نرخ دوبارہ مقرر کرنے کے باوجود مقررہ نرخوں سے دوگنا زائد پر فروخت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کے باوجود گاڑیوں کے کرایے نامہ کم نہ ہو سکے پیرافورس سمیت تمام ادارے اپنی زمہ داریاں مکمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں تفصیلات کے مطابق نے چند ایام قبل ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ نئے نرخ مقرر کیئے تھے جس پر کئی ایام گزر جانے کے باوجود کہیں بھی عملدرآمد نہ ہو سکا تمام ڈیلروں سے گھریلو سیلنڈر 6400 سے 6700 روپے تک دستیاب ہے مگر حکومت نرخ مقرر کرنے کے بعد عملدرآمد کرانا بھول گئی حکومتی عناصر اور مافیاز کے گہرے گٹھ جوڑ نے نرخوں میں دو گنا سے زائد اضافہ کرکے اربوں روپے کما لیئے اور حکومت محو تماشہ ہے اگر ملک میں مافیا کو لگام ڈالنے والی حکومت موجود ہوتی تو آج مافیا گھریلو سیلنڈر کی یوں لوٹ مار ہر گز نہ کرتا حکومتی سرپرستی میں مافیاز بھارت،سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے نرخوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر سیلنڈر مہیا کر رھا یے جس کا کوئی جواز ہی نہیں ہے دوسری جانب گزشتہ چند ایام سے پٹرولیم مصنوعات میں روزانہ کی بنیاد پر نمایاں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی صرف کلرسیداں سے راولپنڈی ہی نہیں مضافاتی روٹس پر بھی کہیں بھی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی جس کی سب سے بڑی وجہ اداروں کے وہ اہلکار ہیں جو خود ٹرانسپورٹ مافیا کے سب سے بڑے سہولت کار ہے انہی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی گویا سبھی سرکاری دفاتر اور اہلکار مافیاز کی ہی سہولت کاری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے نے گزشتہ پانچ سات برسوں سے کلرسیداں شاہ خاکی روٹس کا کرایہ نامہ ہی جاری نہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2026): The government has failed to ensure the implementation of officially revised LPG prices, with dealers continuing to sell domestic gas cylinders at more than twice the prescribed rates. Meanwhile, despite a significant reduction in petroleum product prices, public transport fares have not been reduced. Concerned departments, including the Price Control Force, have also failed to fulfil their responsibilities.
According to details, the government announced revised LPG prices a few days ago following an increase in rates. However, several days have passed without any effective implementation of the official prices. Domestic LPG cylinders are reportedly being sold by dealers for between Rs6,400 and Rs6,700, while the authorities appear unable to enforce the notified rates.
The alleged nexus between influential elements and profiteering groups has allowed dealers and LPG operators to charge excessive prices, generating billions of rupees in additional profits at the expense of ordinary consumers. Critics question the government’s apparent failure to control the situation and hold those responsible accountable.
It has also been alleged that, under the protection of influential government elements, LPG is being supplied at prices considerably higher than those prevailing in India, Sri Lanka, Bangladesh and Afghanistan, without any reasonable justification.
On the other hand, passenger transport fares have remained unchanged despite repeated and significant reductions in petroleum product prices over recent days. The failure to reduce fares is not limited to the Kallar Syedan-Rawalpindi route; passengers travelling on surrounding and connecting routes are also paying the old fares.
The report alleges that certain officials responsible for regulating public transport have become facilitators of the transport mafia, preventing passengers from receiving the benefits of reduced fuel prices.
It is particularly concerning that the Secretary of the Regional Transport Authority (RTA) has reportedly not issued an official fare schedule for the Kallar Syedan-Shah Khaki route for the past five to seven years.
Residents have expressed concern over the continued exploitation of consumers and passengers, calling for effective government intervention, strict price monitoring, accountability of responsible officials and immediate revision of public transport fares in line with falling petroleum prices.
کلرسیداں پولیس کا نندنہ جٹال میں رات گئے ساؤنڈ سسٹم پر چھاپہ، دو افراد گرفتار، متعدد فرار
Kallar Syedan Police Raid Late-Night Sound System Gathering in Nandana Jatal; Two Arrested, Several Escape
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،14نومبر2026)– کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں نندنہ نٹال میں رات گئے گھر میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر محفل کرنے پر چھاپہ مار کے دو افراد کو گرفتار کر لیا کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع دی نندنہ جٹال کے عادل کی شادی کی خوشی میں قیصر محمود نے اپنے گھر کی بیٹھک میں چند لوگوں کے ہمراہ ساؤنڈ سسٹم کا بندوبست کر کے محفل سجا رکھی تھی جس پر کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رات سوا گیارہ بجے چھاپہ مارا تو قیصر محمود کی بیٹھک میں سپیکر کی بلند آواز میں 7/8 افراد کو موجود پایا جن میں سے چند افراد پولیس کو دیکھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دو اشخاص میں سے دو اشخاص قیصر محمود اور حمزہ علی کو گرفتار کر لیا جبکہ مرتضی ، سمیع اللہ اور 2/3 نامعلوم اشخاص فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
Sister of Local Pakhtun Leader Qadeem Khan and Mother of Multan Khan Passes Away; Funeral to Be Held in Choa Saidan Shah
مقامی پختون رہنما قدیم خاں کی ہمشیرہ اور ملتان خاں کی والدہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ آج چوآ سیدن شاہ میں ادا ہوگی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،14نومبر2026)– مقامی پختون رہنما قدیم خاں کی ہمشیرہ اور ملتان خان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے چوآ سیدن شاہ میں ادا کی جائے گی
Chowk Pindori Traders Association President Havaldar Zafran Janjua Returns Home After Performing Umrah
صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی حوالدار زعفران جنجوعہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،14نومبر2026)–صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی حوالدار زعفران جنجوعہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے انجمن تاجراں کے دیگر عہدیداروں چوہدری یاسر چوہان،راجہ سہیل جہانگیر،حاجی محمد اسرار جنجوعہ، راجہ قمر باشی،سہیل صغیر راجہ، راجہ خالد،ڈاکٹر رشید اور طارق محمود نے ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔