13 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 22 Injured as Passenger Land Rover Plunges into Deep Ravine Near village Jandrah

کلرسیداں: جندراہ کے قریب مسافر لینڈ روور گہری کھائی میں جا گری، 22 افراد زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)–کلر سیداں کھڈ بناہل روڈ پر جندراہ کے قریب مسافر لینڈ روور گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 بچوں اور خواتین سمیت 22 مسافر شدید زخمی ہو گئے،حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا مسافر زیادہ ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار رکھنے میں ناکام ہو گیا اور بارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے 1122 کلرسیداں کو طلب کیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑیوں نے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا گیا ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کے مطابق جن زخمیوں مسافروں کو ہسپتال لایا گیا ہے ان میں 52 سالہ محمد فاروق، کنیزہ بی بی،ڈرائیور صغیر،عاصمہ بی بی، مہراب فاطمہ، صائمہ بی بی،محمد رفیق، طاہرہ بی بی،اقصی بی بی، ولید، صباء امان،ثانیہ،نور فاطمہ،عبدالہد، زین، شبانہ بی بی،مہراب فاطمہ،بلقیس،کنیز اختر، قیصر قیوم،محمد رفیق شامل ہیں جن میں سے بیشتر مسافروں کی ٹانگیں اور بازو فریکچر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیشتر مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین جندراہ حادثے کی زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیئے خود تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچ گئے ان کی موجودگی میں ہسپتال ہے عملے نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اس موقع پر ایس ایچ او ملک جاوید سلہریا بھی موجود تھے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 13, 2026): At least 22 passengers, including 13 women and children, were seriously injured when a passenger Land Rover plunged into a deep ravine near Jandrah on the Kallar Syedan–Khad Banhal Road.

According to reports, the accident occurred due to slippery road conditions caused by rainfall. The vehicle was reportedly overcrowded, causing the driver to lose control. The Land Rover rolled over approximately 12 times before falling into the deep ravine.

Former Chairman of Union Council Manianda, Chaudhry Sadaqat Hussain, immediately called Rescue 1122 Kallar Syedan for assistance. Rescue teams rushed to the scene and transported all the injured passengers to Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kallar Syedan in ambulances.

According to Medical Superintendent Dr Abida Parveen, the injured brought to the hospital included Muhammad Farooq, 52, Kaneezah Bibi, driver Sagheer, Asma Bibi, Mehrab Fatima, Saima Bibi, Muhammad Rafiq, Tahira Bibi, Aqsa Bibi, Waleed, Saba Aman, Saniya, Noor Fatima, Abdul Hadi, Zain, Shabana Bibi, Balqees, Kaneez Akhtar and Qaiser Qayyum, among others.

Initial reports indicated that most of the injured had suffered fractures to their arms and legs. Due to the severity of their injuries, several patients were subsequently referred to the District Headquarters Hospital in Rawalpindi for further treatment.

Meanwhile, Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leader and former Union Council Manianda Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain personally reached THQ Hospital Kallar Syedan to oversee the treatment and welfare of the injured passengers. In his presence, hospital staff provided emergency medical assistance to the victims. SHO Malik Javed Sialheria was also present at the hospital.

The accident has once again highlighted concerns over road safety, particularly the dangers of overcrowded passenger vehicles travelling on slippery roads during rainy weather.

دھمالی میں مفت طبی کیمپ، ساڑھے تین سو سے زائد مریضوں کا معائنہ، ادویات بھی فراہم

Free Medical Camp in Dhamali Examines Over 350 Patients

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)–وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کلینک آف وہیلز کی ہیلتھ ٹیم کا دورہ دھمالی، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طلال خلیل کے ڈیرہ پر مریضوں کے ہجوم کو مفت چیک اپ کیا ادویات دیں اور دعائیں سمیٹیں،محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کی سربراہی معروف معالج ڈاکٹر تحرین احمد چوہدری کر رہے تھے جنہوں نے سارا دن بغیر کسی وقفہ کے ساڑھے 300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا سبھی کو مفت ادویات مہیا کیں اور درجنوں مریضوں کے الٹراساونڈ بھی کیئے گئے مریضوں نے کامیاب میڈیکل کمیپ کے انعقاد پر مریم نواز اور راجہ طلال خلیل کا شکریہ ادا کیا۔

Punjab Patrol Police Arrest Wanted Criminal During Routine Checking

پنجاب پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کی کارروائی، مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)–پنجاب پٹرولنگ پولیس پوسٹ چوک پنڈوری کی ٹیم نے دورانِ گشت ایپ کے ذریعے چیکنگ کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 790/26 بجرم 489-F تھانہ چکلالہ میں مطلوب مجرم اشتہاری زاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چکلالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Livestock Department Fines Meat Sellers Rs10,000 for Hygiene Violations and Overcharging

کلرسیداں میں گوشت فروشوں کے خلاف کارروائی، ناقص صفائی اور زائد نرخ وصول کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)– ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر خرم ارشاد مرزا نے ہیلتھ انسپکٹرز راجہ عبدالجبار، ارسلان ثانی اور عمران توقیر کے ہمراہ مختلف گوشت فروشوں کی دکانوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، گوشت کی فروخت کے طریقہ کار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران بعض دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور شہریوں سے مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات سامنے آئیں، جس پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے گوشت فروشوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں

Post-Arrest Bail Granted to Suspects in Attempted Murder Case

کلرسیداں میں اقدامِ قتل کے مقدمے میں مشتاق، منیب سمیت دیگر ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)–تھانہ کلر سیداں میں مدعی مقدمہ عابد کی مدعیت میں درج اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مشتاق، منیب اور دیگر ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ مدعی مقدمہ عابد نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کرنے کی کوشش کی،ملزمان کی جانب سے سینئر قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیروی کرتے ہوئے مؤثر قانونی دلائل پیش کیے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ محترمہ مس مہرالنساء نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

Haji Muhammad Siddique Passes Away, Funeral Prayers Held in Chak Mirza

راجہ محمد سعید کے والد حاجی محمد صدیق انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ چک مرزا میں ادا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،13نومبر2026)–یوسی کنوھا کے سابق کونسلر راجہ محمد سعید کے والد محترم حاجی محمد صدیق انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں چک مرزا میں ادا کی گئی جس میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ،راجہ طلال خلیل،شیخ سلیمان شمسی،راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری شاہد گجر،عابد زاھدی،ملک زبیر احمد،راجہ طارق محمود،شیخ شعور قدوس،محمد خان بھٹی، حکیم طاہر عباس، چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ،راجہ اسرار احمد ایڈووکیٹ،خان امجد،چوہدری توقیر اسلم،چوھدری وقاص گجر،راجہ ناصر منہاس، عمر ایوب،راجہ زعفران، نصیر اقبال،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ عاصم صدیق،راجہ کامران حسین،راجہ داؤد اکبر، راجہ سکندر خان، راجہ خالد،راجہ نعمان ظفر، چوہدری عرفان عزیز، صاحبزادہ سائیں نوید، سائیں امجد علی،راجہ شاہد محمود،راجہ اعجاز مصطفی،ٹھیکیدار ملک رفاقت حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button