گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 13 نومبر 2026)– دولتالہ چوکی کی حدود میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں عمران عرف مونی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق حصال سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دولتالہ چوکی کی حدود میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر عمران عرف مونی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا، جہاں ضروری طبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے اور نہ ہی قتل میں ملوث ملزمان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔
علاقہ مکینوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, November 13, 2026 — A man identified as Imran alias Moni was shot dead in a firing incident within the jurisdiction of Daultala Police Post. The deceased was reportedly a resident of Hissal.
According to initial reports, the incident took place under circumstances that have yet to be established. Upon receiving information about the shooting, police personnel rushed to the crime scene and initiated an investigation.
Police collected preliminary evidence from the scene before completing the necessary legal formalities. The body was subsequently shifted to Tehsil Headquarters Hospital, Gujar Khan, for a post-mortem examination.
The motive behind the killing remains unknown, while further details regarding the incident and the identity of the person or persons involved have not yet been disclosed.
Police are expected to investigate the circumstances surrounding the murder and take further legal action based on the available evidence.